Sardar Bahadar Khan, Brother Of Ayub Khan and Opposition leader against Ayub Khan
ایوب خان کے بھائی جو ایوب خان کے خلاف اپوزیشن لیڈر تھے
ایوب خاں کے زمانے میں ان کے سگے بھائی سردار بہادر خاں قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن تھے. وہ پاکستان بننے سے پہلے کے مسلم لیگی تھے. سرحد اسمبلی کے سپیکر بھی رہے. لیاقت علی خان اور خواجہ ناظم الدین کے وزیر، سرحد کے گورنر اور بلوچستان کے چیف کمشنر بھی رہے.
سردار بہادر خاں اپنے بھائی ایوب خاں کے خلاف زوردار تقریریں کیا کرتے تھے. ظاہر ہے وہ ان کی والدہ کے کانوں تک بھی پہنچتی تھیں۔ ماں تو ماں ہوتی ہے، وہ پریشان ہوجاتی تھیں۔
ایک دن انہوں نے ایوب خان سے کہا، لڑتے کیوں ہو، تم دونوں بھائی ملک بانٹ کیوں نہیں لیتے؟
By Aslam Malik
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.