Mature Content. 19+
PG. Sexual Graphics
Sex, Theft and Civilization. Urdu Blog about Sex, Hunger, Tehzeeb And Chori
چوری، سیکس اور تہذیب
راشن اور سیکس میں قدیم سماجی اور ثقافتی ربط ہے ۔سکیس بھی راشن کی ایک قسم ہے ۔انسان نے چوری سب سے پہلے بھوک کی وجہ سے کی ۔بھوک حیاتیاتی اور کیمیائی عمل نہیں بلکہ مابعد الطبیعیات اور ثقافتی بھی ہے ۔
بھوک سے انسان سب کچھ بدل دیتا ہے ۔بھوک پیٹ سے نیچے بھی جاتی اور بھوک دل میں بھی بیٹھ جاتی ہے بھوک دماغ میں بھی جاگزیں ہوجاتی ہے
قدیم قانون میں حمورابی نے چوری کو زنا سے سخت جرم قرار دیا ہے
زنا بھی چوری کی قسم ہے نسب کی حفاظت دراصل وارث کی خواہش ہے اور وارث کی ضرورت دولت کی نمائش اور بقا ہے
چور کو شدید سزا اسی لئے دی جاتی ہے تاکہ دوسروں کو عبرت ہو لیکن چوری کے محرکات کو کوئی نہیں دیکھتا ہے چور کے خلاف اجتماعی احساس انتقام مثحرک ہوجاتا ہے ۔۔
جانور بھی چوری کرتے ہیں لیکن ان میں چور کے خلاف شدید ردعمل نہیں ہوتا ہے ۔چور ہر انسان ہے
تجارت بھی چوری کی مہذب شکل ہے ۔۔۔ چور انسان کی نیت ہے
چور موقع ہے ۔ضرورت سب سے بڑی چور ہے
جب تک کچھ لوگ سرمایہ چھپائین گے جب تک محرومی ہے جب تک طبقات ہیں چوری ختم نہیں
ہوسکتی ۔حکمران سب سے بڑا چور ہوتا ہے ۔جاگیر چوری ہے ۔۔
بھوک سے آنکھوں میں اندھیرا آجاتا ہے انسان کی جبلت کی آخری سیڑھی پہ اجاتا ہے ہیجان اور ہذیان جاگ اٹھتے ہیں
تعلیم اخلاقیات اقدار سب کے چراغ بچھ جاتے ہیں
پیٹ بھرنے سے بادل حسین لگتے ہیں چہرے پرکشش لگتے ہیں ۔باتوں میں لوچ اور اداوں میں لچک آجاتی ہے ۔شعر اور رومان جاگ اٹھتے ہیں
بھوک انسانی تہذیب کا سب سے بڑا انجن ہے ۔بھوک کے ساتھ کمزوری سب سے بد نصیبی
Pashto Times Tags For This Blog Post.
Sex And Sociology Explained In Urdu. Urdu Blog about Sex and Theft. History of Sex, Prostitution and Hunger
Sex, Theft and Civilization. Urdu Blog about Sex, Hunger, Tehzeeb And Chori
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.