Feasibility Of Shawarma Business In Pakistan.
Shawarma Business In Pakistan. Facts about Chicken Shwarma
شوارما بزنس
میں نے 2013 میں شوارماکا کام کیا ہوا ہےالحمدللہ شوارما کا بہترین کاریگر ہوں۔۔۔ گجومتہ لاہور میں اپنا شوارما پوائنٹ بنایا تھا بہت اچھا سیٹ اپ تھا ۔۔۔ شوارما بزنس بہت زبردست اور اعلیٰ ہے اگر معیار، مقدار، ریسیپی اوراچھی انوائرمنٹ ہو تو یہ بزنس دنوں میں عروج کی بلندیوں کو چھوتا ہے
بہت سے دوست احباب شوارما بزنس کا پوچھتے ہیں کہ کس طرح سیٹ اپ بنایا جائے اور اور اس بزنس کی فزیبلٹی اور مزید بہتری کیسے ہوسکتی ہےان کے لئے یہ تحریر ہے
لیکن اس سے پہلے ایک بات یاد رکھیں
کچھ سالوں سے شوارما کا بہت ٹرینڈ چلا ہر گلی محلے چوک چوراہے پر شوارما کا بزنس چلنے لگا ۔۔۔ عرب کی یہ مزیدار اور لذیذ ڈش خلیج سمیت انڈیا پاکستان میں بہت مشہور ہوگئی۔۔۔ لیکن جس طرح ہر بزنس اور کام میں خاص کر کھانے پینے کے بزنس میں دو نمبری اور غیر معیاری اشیاء کی ملاؤٹ شروع ہوجاتی ہے اسی طرح شوارما کا بھی وہی حال ہوا۔۔۔ مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت اورانتہائی ناقص اشیاء کے ساتھ شوارموں کے بہت سے کیسز سامنے آچکے ہیں
Be Careful About Chicken Shawarma. Low Priced Shawarma
ایک اہم احتیاط
کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جو ہر گلی محلے چوک چوراہوں پر بیسیوں شوارموں کی ریڑھیاں نظر آتی ہیں اور ایک شوارما 60،70 روپے میں کیسے بک رہا ہے یعنی اتنا سستا کیسے۔۔۔؟ بڑا شوارما، واقعی بڑا شوارما، سچ میں بڑا شوارما وغیرہ وغیرہ یہ ایسے نعرے ہیں جس کی وجہ سے لوگ کم قیمت میں بڑا شوارما کھانے کے چکر میں معلوم نہیں کیا کچھ کھانے لگے
اگر حساب لگایا جائے تو ایک شوارمے میں کم سے کم 100 گرام چکن ہوتا ہے اگر حساب لگایا جائے تو بون لیس چکن پانچ سے چھ سو کا ہوتا ہے، اگر ایک شوارمے میں 100 گرام چکن ڈلے تو 10 شوارموں میں ایک کلو چکن استعمال ہوگا
دیکھا جائے تو 100 گرام چکن ہی 70،80روپے کا بنتا ہے، اس کے ساتھ 10 روپے کی بریڈ اوراصلی مایونیزسلاد وغیرہ ملا کر تقریباً 90 روپے سے 100 روپے تک اپنی کاسٹ پڑتی ہے، اگر 110،120روپے کا بیچیں تو تب جا کر تھوڑا بہت منافع ہوگا۔۔۔ اگر ایک شوارما 60،70 روپے کا بکتاہے تو پھر سوال یہ ہے کہ کوئی اپنا نقصان کر کے کیوں بیچے گا ہر بندہ یہاں منافع کمانے بیٹھا ہے۔۔۔اگرصحت مند اور واقعی خالص چکن والا شوارما بنے تو کم سے کم ڈیڑھ سو سے دو سو تک ہونا چاہئے
مجھے یاد ہے کہ میں گجومتہ بازار ایک دکان سےاپنے سامنے مرغی ذبح کروا کر بون لیس چکن لیتا تھا جو 2013 میں پانچ سو سے ساڑھے پانچ سو میں فی کلو پڑتا تھا۔۔۔ میرے پوائنٹ پر کئی بار ایسے بندے آئے جنہوں نے سستے چکن کی آفر کی ان سے ریٹ پوچھا تو 2 سو سے 3 سو تک بون لیس چکن کا بھی ریٹ ملا مگر میں نے کبھی بھی اس طرح چکن نہیں خریدا تھا
ایک بار ایسا ہوا کہ سٹلائٹ ٹاؤن مین بازارکی ایک بڑی چکن شاپ جن کے پاس منوں کے حساب سے چکن موجود ہوتا تھا وہاں سے ریٹ معلوم کیا تو تیار بون لیس 300 سے 350تک اور ذبح کر کے تازہ بون لیس600 روپے کلو تھا ۔۔۔اس بات سے ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ بڑی بڑی چکن شاپ جن کے پاس تیار چکن پڑا ہوتا ہے یہ کتنا اعتماد اور بھروسے والا ہے۔۔۔چونکہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے روز کا ریٹ ہوتا ہے تو اس صورت میں بڑی بڑی چکن شاپس والوں کے مزے ہوتے ہیں۔۔۔ کوئی تحقیق نہیں کرتا کہ کیسا چکن ہے اور ہر بندہ جب تیار گوشت ہی لے گا تو چکن مافیا کے مزے ہی مزے ہیں۔۔۔جس دن مجھے بڑی بڑی چکن شاپ کی اصلیت کا علم ہوا اور اس کے پیچھے کے مافیا کا علم ہوا اس دن کے بعد سے آج تک یہ احتیاط کی ہے کہ کبھی تیار شدہ چکن اور پیک شدہ چکن نہیں خریدا ہمیشہ اپنے سامنے ذبح کروا کر لیا ہے
If You Want To Start Shawarma Business In Pakistan.
اگر آپ شوارما کا بزنس کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت زبردست اور بہترین بزنس ہے ۔۔۔ اپنا معیار، مقداراورنفاست برقرار رکھیں تو ڈیڑھ سو سے دو سو تک سادہ شوارما اور ڈھائی سو سے تین سو تک سپیشل چیز چکن بک سکتا ہے۔۔۔اس صورت میں چکن کی مقدار مناسب، اورمعیاری مایوز اور دیگر لوازمات ضروری ہیں۔۔۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے اچھے شوارما برگر پوائنٹ ڈیڑھ سو سے دو سو تک شوارما بیچتے ہیں ان کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا ہے ۔۔۔چکن شوارما میں دو چیزیں انتہائی غیر معیاری اور صحت کے لئے نقصاندہ استعمال ہوتی ہیں ایک مایونیز اور دوسرا چکن۔۔۔ اکثر شوارما بزنس والے جو مایونیز بناتے ہیں وہ انتہائی نقصاندہ اور غیر معیاری ہوتا ہے۔۔۔ اگر صحت مند چکن اور خالص مایونیز استعمال کیا جائے تو انہتائی لذیذ اور معیاری شوارما بنے گا اور جو کسٹمر ایک بار کھائے گا وہ بار بار آئے گا
Feasibility For Shawarma Business In Pakistan
فزیبلٹی۔۔۔ ایک نارمل سیٹ اپ کے لئے
ایک عدد اچھی کوالٹی والی نئی مشین۔ 70 ہزار سے 80 ہزارمیں بنتی ہے،لیکن سیکنڈ ہینڈ اور نارمل مشین 30 ہزار سے 50 ہزار تک بھی مل جاتی ہے
سلنڈر اور چولہا ۔ 3 ہزار
برتن، ڈبے وغیرہ۔2 ہزار
بیٹھنے کے لئے10 کرسیاں بمع 2ٹیبل۔ 20 ہزار
جگہ کا کرایہ ۔ پوائنٹ کے حساب سے کرایہ ہوگا
ایک نارمل سیٹ اپ کے لئے تقریباً ایک لاکھ روپے انویسٹ منٹ کی ضرورت ہے
نوٹ۔ یہ اسٹیمیٹ رَف ہے جگہ، مقام اور وقت کے لحاظ سے ریٹ میں کمی پیشی ہوسکتی ہے
--------------------
Daily Routine To Run Shawarma Business In Pakistan.
ڈیلی روٹین
اگر پانچ کلو چکن کے حساب سے اسٹیمیٹ لگائیں تو یہ فگر بنے گا
پانچ کلو چکن۔ 2،500 سے 3،000
اچھی معیاری بریڈز50 عدد۔1000
گھی ایک کلو۔ 400
مایونیزاور سوس وغیرہ۔ 500 سے 700
سلاد ۔ 300 سے 400
دیگر اخرجات۔ 500
ٹوٹل خرچہ۔ اوسطاً تقریبا 5 ہزار سے 6 ہزار ہے
اگر سیٹ اپ مین اور اچھی جگہ ہو تو اوسطاً 5 کلو سے 10 کلو تک چکن نکلتا ہے اور اگر کام چل پڑے تو چکن کی مقدار زیادہ ہوتی رہتی ہے
Profit of Shawarma Business In Pakistan
اگر روز کی 50 بریڈ بکیں تو اوسطاً ایک بریڈ شوارما 90 روپے سے 100 روپے کا پڑے گا اگر ریٹ 150 ہو تو فی شوارما 50 روپے منافع ہے اس حساب سے 2500 بنتے ہیں۔۔۔ روز کا کرایہ اور دیگر اخرجات نکالے جائیں تو 1500 کنفرم بچت ہے۔۔۔
نوٹ۔ یہ فزیبلٹی برینڈ لیول کی ہے ۔۔۔ کیوں کہ عام ریڑھیوں اور ٹھیوں پر جو شوارمے بکتے ہیں ان میں منافع ایک ہی صورت میں ہے کہ کسٹمر کو گند کھلایا جائے، غیرمعیاری اور غیر تصدیق شدہ چکن اور ناقص مایونیز کے ساتھ شوارما 60،70 روپے کا ہوسکتا ہے لیکن خالص اور معیاری شوارما کسی بھی صورت ڈیڑھ سو سے کم کا نہیں ہوسکتا۔۔۔
--------------------
آئیڈیا
لیکن یہاں ایک پوائنٹ ذہن میں رہے کہ 150 والا شوارما بکے گا کہاں اور کیسے کیوں کہ عام گلی محلوں اور چوک چوراہوں پر غیر معیاری اور ناقص شوارما 70،80 روپے کا بکتا ہے جس کا چکن اعتماد والا نہیں ہوتا اور مایونیز بھی غیر معیار ہوتا ہے۔۔۔ اب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ بہترین ، صحت مند اور اچھی چیز لوگوں کوکیسے کھلائی جائے۔۔۔
اس کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اپنا فوڈ پوائنٹ اور برینڈ بنایا جائے اور باقاعدہ ایڈوٹائزمنٹ کی جائے۔۔۔ اگر شہر کی کسی مشہور اور بڑی بیکری یا سویٹس کے ساتھ جوائنٹ پر کام کیا جائے تو یہ بھی بہتر ہے لیکن سب سے بہتر طریقہ اپنے برینڈ کاہے۔۔۔ اپنے برینڈ کا دوسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ آہستہ آہستہ آئٹمز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے اور دیگر بہت سی چیزوں کے اضافے کے ساتھ بہترین برینڈ بنا کر کام کیا جاسکتا ہے
لذت نفاست اور معیار ہوتو کسٹمر زیادہ اٹریکٹ ہوگا
انوائرمنٹ اور سروائنگ کا انداز بہتر ہو تو کسٹمر بار بار آئے گا۔۔۔ اور اگر اچھے طریقے سے ایڈوائزمنٹ اور مارکیٹنگ کی جائے تو مزید فائدہ ہوگا۔۔۔ ہوم ڈیلوری کا بھی آپشن ہو تو زیادہ بہتر ہوگا
Investment Needed To Start and Run Shawarma Business In Pakistan
اگر آپ کے پاس ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک انویسٹمنٹ ہے تو شوارما بزنس بہت زبردست ہے۔۔۔ اس کے لئے باقاعدہ پلاننگ کی جائے خدمت خلق کی نیت سے خالص معیاری اشیاء کی فراہمی کے ساتھ لذت، معیار، مقدار اور بہترین انوائرمنٹ کے ساتھ کام کیا جائے تو 15 سو سے 25 سو ڈیلی کی انکم یقینی ہے
حامد حسن
Hamid Hassan
Published In Khushal Pakistan FB Group
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.