What Is String Theory? Urdu Mazmoon
By. Mubashar Hassan.
سٹرنگ تھیوری کیا ہے
ذرا تصور کریں کہ ایک درخت جو پھلوں سے بھرا ہوا ہے وہاں سے میں ایک پھل لیتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ یہ پھل کن چیزوں سے مل کر بنا ہے
یہ جاننے کے لیے میں اسے
Magnifier
کرتا ہوں اسے اور
Magnifier
کرتا ہوں تو اگر میں ایسا کرتا رہوں تو اس کی گہرائی میں مجھے مالیکیولز نظر آنا شروع ہو جائیں گے لیکن مالیکیولز پر بات ختم نہیں ہوتی میں ان مالیکیولز اور
Magnifier
کرتا ہوں تو مجھے بہت گہرائی میں جا کر ایٹمز نظر آنا شروع ہو جائیں گے لیکن ایٹمز پر بھی بات ختم نہیں ہوتی کیونکہ کے ایٹم کے اندر الیکٹران اور نیوکلیس موجود ہوتا ہے ایٹم کے اندر بہت گہرائی میں جا کر مجھے نیوکلیس نظر آتا ہے اگر میں نیوکلیس کو اور
Magnifier
کروں تو مجھے پتا چلے گا کہ نیوکلیس خود پروٹان اور نیوٹران جیسے ذرات سے مل کر بنا ہے اگر میں ایک نیوٹران کو Magnifier کروں تو مجھے ابھی بھی اس کے اندر کوارکس نامی چھوٹے ذرات ملیں گے
اور یہی وہ جگہ ہے جہاں
Conventional Idea
رک جاتا ہے
اب یہاں سے سٹرنگ تھیوری آتی ہے اور یہ رائے دیتی ہے کہ ان ذرات کے اندر ابھی بھی کچھ ہے
اب اگر میں ایک کوارک کو مزید
Magnifier
کروں تو کنوینشنل آئیڈیا کے مطابق اس کے اندر کچھ نہیں ہونا چاہیے لیکن سٹرنگ تھیوری کہتی ہے کہ اس کے اندر وائلن کی تار جیسا چھوٹا سا انرجی فلامنٹ موجود ہے
میں وائلن کی تار کو چھوتا ہوں تو یہ وائبریٹ کرنے لگتی ہے اور میوزکل نوڈ پیدا کرتی ہیں جو میں سن سکتا ہوں
اسی طرح سٹرنگ تھیوری کی سٹرنگز بھی وائبریٹ کرتی ہیں لیکن وہ میزیکل نوڈ پیدا نہیں کرتیں بلکہ وہ پارٹیکز پیدا کرتی ہیں
ایک کوارک کچھ بھی نہیں سوائے اس سٹرنگ(تار) کے ایک ہی پیٹرن میں وائبریٹ کرنے کے
ایک الیکٹران کچھ بھی نہیں سوائے اس سٹرنگ کے مختلف پیٹرن میں وائبریٹ کرنے کے
میں واپس ان سب چیزوں کو اکٹھا کروں تو میرے پاس واپس وہی ایک پھل ہے اور اگر سٹرنگ تھیوری درست ہے تو کسی بھی مادے کا ٹکرا ان سٹرنگز کی کائناتی دھن پر تھرتھراہٹ کے سوا کچھ نہیں اور یہی سٹرنگ تھیوری کا بنیادی خیال ہے 🖤
Pashto Times. Science Blogs In Urdu.
What Is String Theory In Physics? String Theory Explained In Urdu. Physics and String Theory In Urdu.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.