Sudesh Kumar, Story Of Indian Criminal and Police Intelligence.
بھارت میں ایک شخص، سودیش کمار اپنی بیٹی کی قتل کے الزام میں جیل میں تھا، پچھلے سال کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جیلوں سے بعض قیدیوں کو عارضی طور پر رہائی دی گئی تھی، سودیش کمار بھی ان میں سے میں ایک تھا
وبا کے خاتمے کے بعد دوبارہ بیٹی کی قتل کا مقدمہ اور جیل کی سلاخیں سودیش کمار کے منتظر تھے
سودیش کے دماغ نے جان خلاصی کیلئے ایک انوکھی چال چلائی - سودیش نے ایک مستری کو کام کے بہانے گھر بلوایا- اس کو اپنے کپڑے پہننے کیلئے دیئے تاکہ مستری کے اپنے کپڑے کام کرتے ہوئے خراب نہ ہو - اس کے بعد مستری کو قتل کرکے اپنا شناختی کارڈ اس کے جیب میں ڈال دیا اور مقتول کے چہرے کو تشدد کرکے مسخ کر دیا -
کچھ دن بعد نئی دہلی میں ایک مسخ لاش برآمد ہوئی جس کے کپڑے سودیش کمار کے اور جیب میں شناختی کارڈ بھی سودیش کمار کا ہی تھا، سودیش منظرِ عام سے غائب بھی تھے، سو سودیش کی بہن نے تصدیق کر لی کہ لاش واقعی میرے بھائی سودیش کمار کی ہی ہے -
پولیس کو کچھ دن بعد سودیش کمار کی زندہ ہونے کی شواہد ملے اور انہوں نے اس قتل میں کسی بھی دوسرے شخص کے اوپر شک کئے بغیر دو دن پہلے سب سے پہلے سودیش کمار کو ہی پکڑ لیا -سودیش نے جرم کا اعتراف کر لیا اور قتل کی وجہ یہ بتائی کہ میرے ذہن میں بیٹی کی قتل کے مقدمے سے مستقل جان خلاصی کی اس کے علاوہ کوئی صورت نظر نہیں آئی - سودیش کمار اب جیل میں ہے اور ایک کے بجاے قتل کے دو مقدمات کا سامنا کر رہاہے
سبق: مجرم ذہین ہوتے ہیں مگر جرم کا تعاقب کرنے والے ذہانت میں ان کے بھی باپ ہوتے ہیں
Pashto Times. Urdu Story Of Indian Criminal Sudhish Kumar. Sudesh Kumar, Story Of Indian Criminal and Police Intelligence
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.