Teenagers Book Writing Trend In India And Pakistan.
Urdu blog about How Teenagers Write Books These Day.
ایک انگریز سیاح لاہور میں ایک پشتون ٹیکسی والے کے ساتھ بیٹھا سیاحت کر رہا تھا. ایک جگہ ایک کثیر منزلہ عمارت نظر آئی. انگریز نے پوچھا "آپ یہ عمارت کتنے عرصے میں تعمیر کرتے ہیں؟" ٹیکسی ڈرائیور نے جواب دیا "تین سال میں." انگریز نے کہا" اوہ، یہ تو ہم تین مہینے میں تعمیر کرتے ہیں
کچھ اگے گئے تو ایک اور کثیر منزلہ عمارت آیا، انگریز نے اسی بارے وہی سوال دھرایا. ٹیکسی ڈرائیور سوچا یہ بندہ تین سال کو تین مہینے پر لے آیا. چلیں اب اس عمارت کی وقت تعمیر تین مہینے کروں سو عرض کیا " ایسی عمارت ہم تین مہینے میں تعمیر کرتے ہیں! ". انگریز نے اور طنزیہ تعجب کیساتھ جواب دیا "یہ تو ہمارے ہاں چند ہفتوں میں تعمیر ہوتی ہے!". تھوڑا آگے چل کر مینار پاکستان آیا. انگریز نے پھر سوال کیا:
In how much time you built this needle?
یہ سوئی اپ نے کتنے عرصے میں کھڑی کی؟
اس پر پشتون بلکل جواب کیلئے تیار تھا. کہا "اوہ، صبح جب میں یہاں سے گزر رہا تھا یہ نہیں تھی. ابھی چند منٹوں میں تعمیر کی ہوگی!"
انڈیا میں ایک کم عمر لڑکی کے کتاب کا لکھنے کا قصہ مشہور ہوا. اب روزانہ کوئی نہ کوئی پانچ سالہ، چار سالہ، تین سالہ پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کی جنئس لڑکی درجن درجن کتابوں کی مصنف نکل اتی ہے. اور سوشل میڈیا پر حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاکستانی جشن مناتے ہیں. مصنفین کا عمر کم ہوتا جارہا ہے
اس رفتار سے یہ ترقی جاری رہی تو چند دنوں میں شیرخوار پاکستانی مصنف بچے سامنے آئیں گے. بلکہ بچے پیدا ہی دس دس کتابوں کے مصنف ہوں گے. نام ہو نہ ہو و لیکن ہر بچہ پاکستانی در بغل داشتہ باشد کتاب ہا!
رشید یوسفزئی
Rashid Yousafzai Urdu Satire articles. Sarcasm In Urdu about Young Book Writers of India And Pakistan. Pashto Times. Teenagers Book Writing Trend In India And Pakistan. Urdu blog about How Teenagers Write Books These days.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.