Looking Younger Than Your Age. Urdu Blog
By Ajmal Saddiqi
چھوٹا بننے کا شوق
ہمارے کلچر میں عورتوں اور مردوں کو چھوٹا بننے کا بہت شوق ہے میرے خیال میں اس کے پیچھے موسم کی انہدامی قوت کا لاشعوری احساس ہے اور بند سماج کے انسان کی حسرتیں اسے کبھی حقیقت قبول کرنے کی اخلاقی جرات نہیں آنے دیتی
عورتوں پر بوڑھی گھوڑی لال لگام اور مردوں پر باسی کڑھی مین ابال جیسے فقرے کسے جاتے ہیں
دراصل کم عمری شادی کا جنون بھی اس کی وجہ ہے
بالم محبوب کو کہتے ہیں اور بالم بچے کو بھی کہتے ہیں سولہ برس کی بالی عمریا ۔۔
مردوں کی دوسری شادی کی نیت اور عورتوں کی پہلی شادی طلب انہیں عمر چھپانے پہ مجبور کرتے ہیں ۔۔
عمر کا تعین عورت کی شخصیت نہیں اس سے بچوں کی فارمنگ کرنے کے لئے اہم سمجھی جاتی ہے
بڑھاپے سے خوف اس کے طبعی لوازم کی وجہ سے کیونکہ بڑھاپا کمزوری بیماری اور تنہائی کا مترادف ہے
عمر کا جنٹکس سے بھی گہرا تعلق ہے اور لائف سٹائل سے بھی
بعض لوگ عمر چور ہوتے ہیں وہ اپنی اصل عمر سے کم نظر آتے ہیں
مردوں مین گنجا پن اور عورتوں مین چہرے یا گلے کا ڈھیلا پڑ جانا زوال عمر کی علامت ہے
زندگی ایک احساس اور مسلسل موڈ کا نام ہے لیکن سانسوں کی شماریات ہے
مین اپنی ساری عمر مین صرف لمحے جیا ہوں
"موت کا ذائقہ تو سب نے چکھنا ہے زندگی کا ذائقہ چند لوگ ہی چکھ سکے ہیں "
چالیس اور پنتالیس کے درمیان عورت پہ بزرگی لاد دی جاتی ہے
عورت مین
menopause
بھی جنسی خواہش ختم نہیں ہوتی اسے زبردستی بزرگ بنادیا جاتا ہے
مردوں مین سفید بال اور گنجا پن اور توند اس کی عمر کے جاسوس ہیں لیکن
جھرنے اس عمر میں بھی حسین لگتے ہیں نغمے اس عمر مین رنگین محسوس ہوتے ہیں
یہ چیزیں احساس زندگی کی نفی نہیں ہے
Trying To Look Younger In Asians. Chota Bannay Ka Shawaq.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.