Uganda Army. The Number One Army In The World. Urdu Satire
لمبر ون فوج اور لمبر ون ایجنسی
یوگنڈا کی فوج نے اپنے عوام کو ہمیشہ یہی کہا ہے کہ یوگنڈا کی فوج اور ایجنسی دنیا کی نمبر ون ہیں۔
اس کے ثبوت کے طور پہ انٹرنیٹ کی کچھ غیر معروف ویب سائٹ کے لنکس دے دیئے جاتے ہیں کہ انٹرنیشنل سروے کے مطابق ہماری فوج اور ایجنسی نمبر ون ہے اور عیدی امین جیسا بہادر جری جرنیل کبھی پیدا ہی نہیں ہوا۔
حقیقت یہ ہے کہ ایسا کوئی انٹرنیشنل سروے کبھی ہوا ہی نہیں جس میں کسی فوج کو لمبر ون کہا گیا ہو۔ انٹرنیٹ پہ جو لنکس ہیں وہ ساری غیر معروف ویب سائٹس کے ہیں جن کا کھرا ففتھ جنریشن والے مجاہدین کے کمپیوٹرز سے ہی نکلے گا
جو واقعی دنیا کی نمبر ون افواج ہیں وہ کام پہ دھیان دیتی ہیں اور اتنی ویلی نہیں ہوتی کہ اپنے عوام کو ففتھ جنریشن کی بتی کے پیچھے لگا کے ان کو بتائیں کہ ہم لمبر ون فوج ہیں یا لمبر ون ایجنسی ہیں۔ یوگنڈا کی عوام کو جاہل رکھا گیا ہے اور ان کو یہی چورن پچھلے کئی دھائیوں سے کھلایا جا رہا ہے کہ ان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ان کے جرنیلوں کی وردیوں پر پاکستانی جرنیلوں سے بھی زیادہ تمغے لگے ہوئے ہوتے ہیں کہ جیسے آدھی دنیا فتح کر چکے ہوں اور باقی آدھی فتح کرنے والے ہوں
اگر اپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ چورن تو پاکستان میں بھی بکتا ہے کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور آئی ایس آئی دنیا کی لمبر ون میرا مطلب نمبر ون ایجنسی ہے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں یہ آپ کی اپنی سمجھداری ہے۔
(کاپی)
Uganda Army. The Number One Army In The World. Urdu Satire . Ranking Of Uganda Army In The World. Comparison Of Uganda Army And Pak Army. General Edi Amin of Uganda. Satire and Sarcasm In Urdu. Army memes
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.