Urdu Article about Importance Of Arabic Language. World Arabic Day 18 December
عربی زبان عالم اسلام کےاتحاد کا ذریعہ ہے۔ڈاکٹر محمد سلیم
یہ آج کے اخبار میں شایع ہونے والی خبر کی سرخی ہے۔ یہ ڈاکٹر محمد سلیم کون ہیں اور ان کا علمی حدود اربعہ کیا ہے اس بارے میں خبر میں کوئی وضاحت موجود نہیں ہے۔ عربی بلاشبہ ایک بڑی اور قدیم زبان ہے لیکن اسے مذہبی صحیفوں اور شاعری کی زبان تو کہا جاسکتا ہے لیکن جہاں تک سائنس اور ٹیکنالوجی کا تعلق ہے اس کی زبان یہ ہرگز نہیں ہے۔ عربی زبان کی اہمیت اور حیثیت میں جو تھوڑا بہت اضافہ گذشتہ سو سال میں بالعموم اور پچھلی پانچ چھ دہائیوں میں بالخصوص نظر آتا ہے وہ مشرق وسطی کے عربی زبان بولنے والے ان ممالک کی بدولت ہےجو تیل پیدا کرتے ہیں۔ تیل دنیا کی صنعت و معاشی ترقی میں ایک اہم فیکٹر ہے اس لئے دنیا کو اپنی کاروباری ضروریات کے لئے عربی کی طرف متوجہ ہونا پڑا تھا
عربی زبان تو خود عربی بولنے والے ممالک کے مابین اتحاد اور یاگانگت کی زبان نہیں بن سکی اس نے عالم اسلام کے مابین اتحاد کا ذریعہ کیا بننا ہے۔ مشرق وسطی کے عربی بولنے والے ممالک باہم متحد ہیں؟ انسانوں۔ ثقافتوں اور تہذیبوں کو جوڑنے میں زبانوں کا رول ضرور اہم ہے لیکن اس سے بڑا اور بنیادی فیکٹر معیشت ہے جو انسانوں اور ثقافتوں کو باہم جوڑتی ہے۔ آج انگریزی فرانسیسی اور چینی زبانیں اس لئے پڑھی اور سمجھی جاتی ہیں کہ دنیا کی معیشت میں ان زبانوں کے بولنے والوں کا رول بہت اہم ہے یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی زبانیں ہیں۔ عربی مسلمانوں کے سوا دوسرے لوگ کم ہی پڑھتے جب کہ انگریزی فرانسیسی چینی وغیرہ دنیا بھر کے سبھی اقوام کے لوگ بلا لحاظ مذہب پڑھتے لکھتے اوربولتے ہیں
پاکستان میں مقامی زبانوں کو دبانے کے لئےجہاں اردو کا ہتھیار استعمال کیاجاتا ہے وہاں عربی کو مذہب کے نام پر مقامی زبانوں پر مسلط کیا جاتا ہے
Liaqat Ali Writes
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.