Skip to main content

Urdu Biography of Hafeez Jalandhari. Who Is Hafeez Jalandhari?

 Urdu Bio of Hafeez Jalandari. 

Urdu Biography of Hafeez Jalandhari. Who Is Hafeez Jalandhari?


آج حفیظ جالندھری کی 39 ویں برسی ہے


حفیظ جالندھری  14 جنوری 1900ء کو جالندھر میں  پیدا ہوئے. صرف سات جماعتیں پڑھ سکے مگر اس کمی کو انہوں نے ذاتی مطالعے سے پورا کیا۔ شاعری شروع کی تو مولانا غلام قادر بلگرامی سے اصلاح لیتے رہے۔  محنت اور ریاضت سے جلد  شعرا کی فہرست میں جگہ بنالی۔جنگ عظیم کے دوران  فوج میں بھرتی کی ترغیب دینے والے سانگ پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہوگئے اور " میں تو چھورے کو بھرتی کرائی آئی رے" جیسے مشہور گیت لکھے ۔ قیام پاکستان کے بعد حفیظ جالندھری پاک فوج میں ڈائریکٹر جنرل مورال، صدر پاکستان کے چیف ایڈوائزر اور رائٹرز گلڈ کے ڈائریکٹر  بھی رہے۔


 وہ اپنا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام سمجھتے تھے جو چار جلدوں میں شائع ہوا۔   جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔

ایک اور کارنامہ پاکستان کا قومی ترانہ ہے. اس ترانے کی تخلیق کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ حفیظ جالندھری نے یہ ترانہ احمد جی چھاگلہ کی دھن پر تخلیق کیا اور حکومت پاکستان نے اسے 4 اگست 1954ء کو پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کیا





حفیظ جالندھری کی شاعری کی خوبی اس کی غنائیت ہے. غنائیت کا سبب ان کا اپنا ترنم اور گیت نگاری بھی ہے۔  اسی لیے آج تک ان کی ایک شناخت "ابھی تو میں جوان ہوں" بھی ہے۔ 

 حفیظ خود کو غزل گو کہلوانا پسند کرتے تھے۔ لیکن ان کے  دوسرے نمایاں کاموں کے باعث  ان کی غزل پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی.  


حفیظ جالندھری کی کتابیں

شعری مجموعے

نغمہ بار

تلخابہ شیریں

سوزو ساز

 ہندوستان ہمارا(گیت) 

پھول مالی (بچوں کی نظمیں) 

شاہنامہِ اسلام

بزم نہیں رزم

چراغِ سحر

تصویرِکشمیر

بہار کے پھول

افسانوں کا مجموعہ ہفت پیکر

اپنے موضوع پر واحد کتاب" چیونٹی نامہ"


 غزلوں سے کچھ اشعار


دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف

 اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی


ہم ہی میں تھی نہ کوئی بات یاد نہ تم کو آسکے تم نے ہمیں بھلا دیا ہم نہ تمہیں بھلا سکے


ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں

کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں  ویسا نہ ہو جائے


عرض ہنر بھی  وجہ  شکایات  ہو گئی 

چھوٹا سا منہ تھا مجھہ سے بڑی بات ہو گئی

 

حفیظ  اہلِ  زباں کب  مانتے تھے

 بڑے زوروں سے منوایا  گیا ہوں


تشکیل و تکمیل فن میں جو بھی حفیظ کا حصہ ہے

نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں


سناہے اس طرف بھی جنابِ عشق گزریں  گے

مری  ہستی نہ  اڑ جائے غبارِ کارواں  ہوکر


جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہوں

 وہیں  ڈوبا  ہوا  پایا  گیا  ہوں


آنے والے کسی طوفان کا رونا رو کر

ناخدا  نے مجھے ساحل پہ  ڈبونا  چاہا


لے چل ہاں منجدھار میں لے چل ساحل ساحل کیا چلنا

میری  اتنی فکر نہ کر‘ میں  خوگر  ہوں  طوفانوں  کا


پیاروں کی موت نے مری دنیا اجاڑ  دی

یاروں نے دور جا کے بسائی ہیں بستیاں


ہاں بڑے شوق سے شمشیر کے اعجاز دکھا

ہاں  بڑے  شوق سے دعویٰ مسیحائی  کر


یہ عجب مرحلۂ عمر ہے یارب کہ مجھے

ہر  بُری بات‘  بُری  بات  نظر آتی  ہے


یہ ہے طرفہ صورت دوستی کہ نگاہ و دل ہمہ برف ہیں

نہ وہ بادہ ہے نہ وہ ظرف ہیں نہ وہ حرف ہیں نہ حکائتیں


جس نے اس دور کے انسان کیے ہیں پیدا

وہی میرا بھی خدا ہو مجھے منظور نہیں

 

میری چپ رہنے کی عادت جس کارن بدنام ہوئی

اب وہ حکایت عام ہوئی ہے سنتا جا  شرماتا جا


قافلہ کس کی پیروی میں چلے

کون سب سے بڑا لٹیرا ہے


کوئی چارہ نہیں دعا کے سوا

کوئی سنتا نہیں خدا کے سوا



Aslam Malik


Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...