Urdu Funny Short Story. Lazy Master And his Lazy Servant
کسی گاؤں میں ایک چوہدری حویلی میں ملازم خاص (میراثی) کے ساتھ رہائش پذیر تھا دونوں ایک ایسی سست الوجود قوم سے تعلق رکھتے تھے جو ٹھہرے ہوئے پر سکون مزاج کی مالک تھی اور آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادی تھی
ایک دن چوہدری پکوڑے کھانے کے بعد اخبار سے بنے لفافے کے مطالعہ میں مصروف تھا, اس نے خبر پڑھی کہ محکمہ زراعت نے جدید پیوندکاری کے ذریعےخربوزے کا ایسا بیج ایجاد کیاہے جو دوگنی فصل دیتا ہے چوہدری نے ملازمین کو اکٹھا کر کے نئے بیج کے متعلق صلاح مشورہ کیا صلاح مشورے کی مختلف نشستیں جاری رہیں آخر ایک سال بعد خربوزے کا بیج مزکورہ بونے کا فیصلہ ہوگیا فصل بونےکا موسم قریب آیا تو چوہدری نے ملازم خاص کو بیج لانے کےلئے شہر بھیجا میراثی لاری پرطویل سفر کر کے شہر پہنچا تو تھکاوٹ سے چور تھا وہ شہر میں اپنے ایک عزیز کے گھر گیا تاکہ چند دن آرام کرکے سفر کی تھکان دورکرے اور بیج خرید کر واپسی کا قصد کرے میراثی کو شہر میں مختلف عزیزوں اور دوستوں کے ہاں آرام کرتے اور بتیاں شتیاں دیکھتے 1 سال کا عرصہ گزر گیا
جب دوبارہ خربوزہ کاشت کرنےکا موسم آیا تو چوہدری کو میراثی کی یاد آئی اس نے ایک اور نوکر کو شہر بھیجا تاکہ میراثی کو ڈھونڈ کر لائے دراصل چوہدری کو روایت سے ہٹ کر فصل بونے کی جلدی پڑ گئی تھی نوکر نے بڑی مشکل سے میراثی کو شہر میں تلاش کیا اور چوہدری کا پیغام پہنچایا
میراثی جب بیج کی بوری کمر پر اُٹھائے گاؤں پہنچا تو بارش ہو رہی تھی وہ حویلی کے گیٹ سے داخل ہوا تو اسکا پاؤں پھسلا اور وہ دھڑام سے بوری سمیت گرگیا بوری پھٹی اور سارا بیج نالی میں گر گیا چوہدری نے آگے بڑھ کر میراثی کو اُٹھانا چاہا تو وہ کیچڑ میں لیٹا لیٹا ہاتھ کھڑا کرکے بولا: بس رہنے دیں چوہدری صاحب! آپکی جلد بازیوں نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔۔۔۔۔
کے پی کے الیکشن
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.