Urdu Story Of Deputy Commissioner, Chief Secretary and Justice Kiyani.
ایک نیا نوجوان ڈپٹی کمشنر، چیف سیکرٹری کو ملنے کے لئے لاہور میں اعلیٰ ترین افسروں کی کالونی، جی او آر ون میں گیا ۔ ایک سرکاری گھر میں ایک شخص بڑے قینچ کے ساتھ باڑ کاٹ رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسے بلایا اور چیف سیکرٹری کے گھر کا پتا پوچھا۔ اس نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا۔ ڈپٹی کمشنر مطمئن نہ ھوا ، اسے کہا کہ وہ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ جائے اور چیف سیکریٹری کے گھر تک لے جائے۔ وہ شخص اسی طرح قینچ اٹھائے آگے بیٹھ گیا اور چیف سیکرٹری کا گھر دکھا کر پیدل واپس چل پڑا۔
چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ رات کو سامنے والے ججوں کے ریسٹ ہاؤس میں چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ ہے، اس کی سکیورٹی وغیرہ کا سارا انتظام اسے کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سارا دن مصروف رہا۔ شام کے وقت آگے پیچھے سیکیورٹی پروٹوکول کے ساتھ چیف جسٹس کی گاڑی آئی۔ پولیس کا دستہ سلامی کے لئے الرٹ ھو گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آگے بڑھ کر کار کا دروازہ کھولا۔
چیف جسٹس نے باہر قدم رکھا تو ڈپٹی کمشنر کے یہ دیکھ کر ہوش اڑ گئے کہ
چیف جسٹس تو وہی آدمی تھا جسے وہ مالی سمجھ کر بڑے رعب کے ساتھ راستہ دکھانے ساتھ لایا تھا۔ وہ کانپنے لگا ۔
چیف جسٹس کیانی نے اس کے کاندھے پر تھپکی دی اور کہا
’’ نوجوان ! کوئی بات نہیں، حوصلہ رکھو، زندگی بہت کچھ سکھاتی ہے ‘‘
سرفراز سیّد
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.