Skip to main content

Viagra Explained In Urdu. Side Effects Of Viagra In Urdu

 Urdu Health Blog about Uses and Side Effects of Viagra.

جنسی سرگرمی کے لئے ویاگرا گولیاں لینے کے اثرات اور نقصانات. اردو زبان میں

ویاگرا /جنسی طاقت کی گولیوں کیسے انسانی جسم اور صحت کومتاثر کرتی ہیں؟  

Uses Of Viagra Tablet/ Capsules Explained In Urdu. Urdu Health Blog
Uses Of Viagra Tablet/ Capsules Explained In Urdu. Urdu Health Blog


ایسے افراد جنہیں ایرکشن، یعنی عضو تناسل میں تناؤ نہ آنے کامسلہ ہوتا ہے وہ میڈیکل سٹور وں سے بغیر کسی ڈاکٹری نسخے کے خود سے ویاگرا خرید کر استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں میڈیکل سٹوروں پر عام طور پر جو گولیاں دی جاتی ہیں وہ

sildenafil یاtadalafil 

ہوتی ہیں ان دونوں دوائیوں کا کام انسانی جسم میں بلڈفلو ،بلڈ پریشر بڑھا کرعضو تناسل میں ایرکشن لانا ہے ان سے ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس ، نقصانات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔  

Side Effects Of Viagra Tablet/ Capsules Explained In Urdu. Urdu Health Blog
Side Effects Of Viagra Tablet/ Capsules Explained In Urdu. Urdu Health Blog


1۔ Common Side Effects Of Viagra Capsules. Urdu Info

عام سائیڈ ایفیکٹس


عام نقصانات میں سب سے پہلا نقصان یہ ہوتا ہے کہ مرد کو سر میں شدید قسم کا نا قابل برداشت درد محسوس ہوتا ہے کیونکہ ویاگرا کا کام بلڈ فلو کو بڑھانا ہےاس لیے چہرہ لال ہو جاتا ہے دیکھنے میں دھندلا پن بھی عارضی طور پر محسوس ہو سکتا ہے یا کچھ وقت کے لیے چیزیں بلیو کلر کی دیکھائی دینے لگتی ہیں اس کے علاوہ چکر آنا اور الٹی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے مسلز میں ہلکا سا درد محسوس ہونا اورکمر میں ہلکاسا درد ہونانارمل ہے کیونکہ یہ آکسی ٹوسن ہارمون ریلیز ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے 


2. Severe Side Effects Of Viagra Capsules. Urdu Info

 وہاگرا کیپسول استعمال کرنے کے نقصانات اور خطر ناک سائیڈ ایفیکٹس

Severe Side Effects Of Viagra Tablet/ Capsules Explained In Urdu. Urdu Health
Severe Side Effects Of Viagra Tablet/ Capsules Explained In Urdu. Urdu Health



ایسے لوگ جو مستقل ویاگرااستعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں ان کی نظر کمزور پڑ سکتی ہے کیونکہ اس سے آپٹک نروجو ہمیںدیکھنے میں مدد دیتی ہے اس کی بلڈ سپلائی کم ہو جاتی ہے اور 45سال 50سال کی عمر میں کئی افراد مستقل اندھا پن کا شکار بھی ہو چکے ہیں جب وہ اندھا پن کا شکار ہوئے تو دریافت کرنے پر ایسے افراد نے بتایا کہ لاسٹ ٹائم انہوں نے ویاگرا استعمال کر رکھی تھی

Heart ( Cardiac)  Problems and Prapism by Viagra

 جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کا مسلہ ہو ، پہلے سے ہارٹ اٹیک ہو چکا ہو ، لقوہ ہو چکا ہو ، یا پھر شوگر کے مریض ہوں اور عمر بھی45سال 50سال ہو ، ایسے افراد میں میں نقصانات کے چانسز اور بھی زیادہ بڑھ جاتے ہیں کیونکہ جب ان گولیوں کواستعمال کیا جاتا ہےتو کچھ دیر بعد اس کی وجہ سے دل کے اوپر مزید پریشر پڑتا ہے اور اگر کوئی شخص دل کا مریض ہو تو ہارٹ اٹیک ہونے کاچانس بھی بڑھ جاتا ہے بہت کم لوگوں میں ایک بیماری بھی ہو سکتی ہے جسے prapisam

بولتے ہیں اس بیماری میں مبتلا افراد کا عضو تناسل ضرورت سے زیادہ ہی ہارڈ ہو جاتا ہے اور کافی 3سے 4گھنٹوں تک مسلسل ہارڈ رہتا ہے اگر عضو تناسل کافی لمبے عرصے تک ہارڈ رہے تو اس جانب بلڈ سپلائی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اعضو تناسل کے مسلز بھی ڈیمج ہو سکتے ہیں 

prapisam

ایک میڈیکل ایمر جنسی ہے نوجوان افراد جنہیں ڈپریشن کی وجہ سے ایرکشن نہیں ہوتی یا پھر نیم حکمیوں کی وجہ سے غلط فہمیوں میں مبتلا ہوتے ہیں وہ بھی ویاگرا استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ مشت زنی کے باعث اپنی قدرتی طاقت سے محروم ہو چکے ہیں اور یہ بات ان کے زہن میں بیٹھ جاتی ہے جس وجہ سے انہیں بھی ویاگرا کی گولی کھائے بغیر ایرکشن نہیں ہو پاتی اور وہ عمر بھر لکیر کے فقیر بن کر رہ جاتے ہیںصحت مند ہونے کے باؤجود شادی سے ڈرنے لگتے ہیں آخر میں نصیحت یہ ہے کہ  انٹرنیٹ سے دیکھ کر یا پھر سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے خود سے کبھی بھی کوئی دوا استعمال مت کریں ورنہ عمر بھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

Pashto Times. Health Blog. Uses of Viagra For Erection. Side Effects and Safe use of Viagra Explained In Urdu. 

Comments