What Happened To Muslim Scientists?
مسلمان سائنس دانوں کا حشر مسلمانوں کے ہاتھوں
یعقوب الکندی
ماہر فلسفہ، طبیعات، ریاضی، طب، موسیقی، کیمیا اور فلکیات
60 برس عمر کی فکر کے مخالف ملا خلیفہ کو اقتدار ملا تو اس کا کتب خانہ ضبط کر کے سرعام کوڑے مارے گئے۔ ہر کوڑے پر درد سے چیخ مارتا تماش بین قہقہے لگاتے
ابن رشد
یورپ کی نشاۃ ثانیہ میں کلیدی کردار ادا کرنے والا۔ اندلس کا مشہور ترین عالم بے دین قرار دے کراس کی تمام کتب نذرآتش کر دی گئیں۔ شہر کی مرکزی مسجد کے ستون سے باندھا گیا نمازیوں نے اس کے منہ پر تھوکا۔ عظیم عالم نے اپنی زندگی کے آخری دن ذلت اور گمنامی کی حالت میں بسر کیے
ابن سینا
بانیء طب جدید گمراہی کا مرتکب مرتد قرار دیا۔ حکمران اس کے تعاقب میں رہے وہ اپنی جان بچا کر چھپتا رہا۔ اس کی وہ کتاب جو چھ سو برس مسلسل مشرق اور مغرب کی یونیورسٹیز میں پڑھائی گئی "القانون فی الطب" اس نے حالت روپوشی میں لکھی
ذکریا الرازی
اپنے دور کا عظیم ترین فلسفی، کیمیا دان، ماہر فلکیات دان اور طبیب کوجھوٹا، ملحد اور کافر قرار دیا۔ حاکم وقت نے حکم سنایا کہ رازی کی تمام کتب اس وقت تک اس کے سر پر ماری جائیں جب تک کتب پھٹ جایں یا رازی کا سر۔ کتب مارنے سے رازی اندھا ہو گیا اپنی موت تک کبھی نہ دیکھ سکا
جابر ابن حیان
مغربی دنیا اسے جدید کیمیاء کا فادر کہتے تھے۔ کیما، طب، فلسفہ اور فلکیات پر بنیادی کام کیا۔ الکینیاء اور السابعین اب صرف مغرب کی لائبریریوں ہی میں ملتی ہے
حکومت وقت کو جابر کی بڑھتی مقبولیت کھٹکنے لگی۔ اس کا خراسان میں رہنا دو بھر ہو گیا۔ اس کی والدہ کو کوڑے مار کر شہید کر دیا گیا۔ وہ اپنی تمام کتب اور تجربے گاہ کا مختصر ساز و سامان سمیٹے عراق بصرہ چلا آیا۔ وہاں کے لوگ جابر کے علم کے گرویدہ ہو گئے۔ اس جیسی کیمیاگری اور علمی گفتگو انہوں نے اس سے قبل کبھی نہ سنی تھی۔ جابر نے انہیں زمین سے آسمان اور زمین کی کی تہوں تک کا سفر کروا دیا۔ حاکم بصرہ کو بھی اس کی شہرت برداشت نہ ہوئی
اس کے درباری اس کی بڑھتی علمی شہرت اور مسلکی
اختلاف کو حکومت کے لیے خطرہ سمجھنے لگے۔ جابر پر جھوٹے الزامات لگا کر قاضی کے سامنے پیش کیا گیا۔ قاضی نے حاکم کی ایما پر اسے سزائے موت سنا دی۔ یوں جس جابر بن حیان کو آج مغرب بابائے کیمیا ”Father of Chemistry“ کہتی ہے، اس کی کیمیا گری، علم اور سائنسی ایجادات کو اس کے اپنے ہم مذہبوں نے جادوگری، کذب اور کفر قرار دے دی
What Happened To Muslim Scientists? Urdu Article About Muslim Scientists
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.