Priyantha Kumar was The Name of Sri Lankan Manager working in Rajko Company In Sialkot.
Why Was Priyantha Kumar Doing Job In Sialkot?
سیالکوٹ میں ہوئی واقعی کے محرکات
غیر ملکی سیالکوٹ میں کیا کر رہے ہیں ؟
میں اپنی جاب کے سلسلے میں گزشتہ 7 سال سے سیالکوٹ میں مقیم ہوں۔ سیالکوٹ برآمدات کے حوالے سے کراچی کی ٹکر کا شہر ہے۔ اگر پاکستان کھیلوں کا سامان برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے تو اسکا کریڈیٹ بھی
سیالکوٹ کو جاتا ہے کیونکہ سیالکوٹ کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی شہر میں کھیلوں کا سامان نہیں بنتا
سوال یہ ہے کہ غیر ملکی سیالکوٹ میں کیا کر رہے ہیں ؟
چند سال پہلے تک سیالکوٹ کی فیکٹریوں میں پروڈکشن روایتی طریقوں سے ہوا کرتی تھی۔ لیکن چونکہ دنیا بلکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے ممالک پروڈکشن میں جدت کے حوالے سے ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں تو سیالکوٹ میں بھی اس بات کی ضرورت محسوس ہوئ کہ پروڈکشن کے طریقہ کار میں جدید طریقوں کا استعمال کر کے دنیا کا مقابلہ کیا جا سکے۔
چونکہ سری لنکن اور بنگلہ دیشی ہم سے اس میدان میں اگے نکل چکے ہیں اور وہاں پروڈکشن سائنسی بنیادوں پر شروع ہوچکی ہے تو سیالکوٹ کی بہت ساری کمپنیوں نے سری لنکا، بنگلہ دیش، کوریا اور جاپان سے ماہرین کو اپنے ہاں نوکری دی تاکہ کاروبار میں دنیا کا مقابلہ کیا جا سکے۔ آج بھی سیالکوٹ میں جس طریقہ کار پر پروڈکشن ہو رہی ہے وہ یہاں کورین ماہرین نے متعارف کرایا تھا۔
امریکہ اور یورپ کے گاہک ہر روز سیالکوٹ کی کسی نہ کسی کمپنی میں کاروبار کے سلسلے میں آتے جاتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ دنیا کے بڑے بڑے برانڈز سیالکوٹ میں اپنی پروڈکشن کرواتے ہیں۔ یہ برانڈز چونکہ قوانین کے پابند ہوتے ہیں اس لئے یہ سیالکوٹ میں ان کمپنیںوں کو بھی جن سے وہ اپنی پروڈکشن
کرواتے ہیں قوانین کا پابند بناتے ہیں جیسا کے مزدوروں کے حقوق، مزدوروں کے لئے صحت مندانہ ماحول میں کام کرنا، مزدوروں کے لئے پینے کا صاف پانی، مزدوروں کی حفاظت کے لئے اگ سے بچاؤ کا انتظام، مزدوروں کی قانون کے مطابق دیہاڑی، جبری مشقت اور چائلڈ لیبر وغیرہ۔
اس مقصد کے لئے یہ
برانڈز اپنے آڈیٹرز کے ذریعے سیالکوٹ کی کمپنیوں کا اڈٹ کرواتی ہیں اور جو کمپنی ان کے معیار پر پورا اترتی ہے وہاں سے وہ اپنی پروڈکشن کرواتے ہیں۔ بصورت دیگر وہ کسی اور کمپنی یا کسی اور ملک کا رخ کرتے ہیں۔
چونکہ ان حالات سے میرا ہر روز کا واسطہ ہے فیکٹریوں میں مزدور دیواروں پر
اپنی تصاویر، پھول، مذہبی نعروں والے جھنڈے، اور ایک خاص طور پر ایک کاغذ جس پر لکھا ہوتا ہے کہ "اگر آج آپ نے دورود شریف نہیں پڑھا تو ایک بار پڑھ لیں" دیواروں پر چسپاں کر دیتے ہیں۔ نعلین مبارک والے جھنڈے بھی اپنی مشینوں پر لگا دیتے ہیں۔
عام طور پر ان چیزوں کو اگنور کر دیا جاتاہے لیکن خاص کر جب آڈٹ وغیرہ ہونا ہو تو اس وقت جھنڈے اور دیواروں سے تصاویر اور کاغذ وغیرہ اتار دیئے جاتے ہیں تاکہ فیکٹری کا ماحول صاف ستھرا ہو اور آڈٹ پاس ہو سکے۔ یہ ذمہ داری فیکٹری کے مینیجرز کی ہوتی ہے۔ اور عموما دیکھا گیا ہے کہ اگلے دن وہ جھنڈے اور کاغذ دوبارہ لگا دیئے جاتے
ہیں
آج راجکو کمپنی میں بھی یہ ہوا، کچھ دن بعد ایک بڑے برانڈ FILA
کا اس کمپنی میں وزٹ ہونا تھا تو سری لنکن مینیجر نے اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہوئے دیواوں سے کاغذ اور مشینوں سے جھنڈے اتروانے کے جرم میں اپنی جان دے دی
راجکو کمپنی کے کئ ملازمین بتا رہے ہیں کہ سری لنکن مینیجر کا صبح
سے صفای کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اور انہوں نے گستاخئ جیسا کوئ کام نہیں کیا۔
یہ سری لنکن مینیجر کئ سال سے اس کمپنی میں کام کر رہا تھا اور اپنی ڈیوٹی کے معاملے میں سخت تھا جو اس اسکو ہونا چاھیئے تھا۔ ماتحت لوگ سخت مینیجرز کو یقینا پسند نہیں کرتے یہاں ہر ذاتی عناد کا بھی عمل دخل تھا۔ جن کو کبھی اس نے ڈانٹا ہوگا اس نے بھی آج اس سے حساب برابر کر دیا۔
سری لنکن مینیجر گستاخئ رسول کے سزا میں نہیں بلکہ ذاتی عناد اور اپنی ڈیوٹی کرنے کی پاداش میں مارا گیا۔
اللہ اس قوم کو عقل دے۔ اگرچہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔
بشکریہ اسد جاوید خٹک
Pashto Times
This Blog Includes Following Topics In Urdu
What Was The Name Of Sri Lanka Manager killed by mob In Sialkot Pakistan?
Answer. Priyantha Kumar was The Name of Sri Lankan Manager working in Rajko Company In Sialkot.
Why Was Priyantha Kumar Doing Job In Sialkot?
Who killed Priyantha Kumar in Sialkot?
What was the Reason Priyantha Kumar Killed by Rajko Company Workers?
Name of Sri Lankan Manger Working At Rajko Company In Sialkot was Priyantha Kumara. Asad Javid Khattak article about how and Why Sri lankan sports manager Priyantha Kumara killed in Sialkot?
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.