Zarthusat Mazhab. Zoroastrianism Explained In Urdu. Mubashar Hassan
زرتشت
زرتشت ایک قدیمی مذہب جو تقریبا 3500 قبل فارس میں ظہور پذیر ہوا زرتشت کے علاوہ اسے پارسی مجوسیت اور آتش پرستوں کا مذہب بھی کہا جاتا ہے اس مذہب کا نام ایک ایرانی پیغمبر زرتشت سے منسوب ہے جس نے تیس برس کی عمر میں آرموز یعنی خدائے یکتا کا اعلان کیا یہی سے یہ مذہب مشرقی ایران سے ہوتا ہوا دنیا کے بہت سے خطوں میں پھیلتا چلا گیا آج بھی اس مذہب کے پیروکار موجود ہیں اگرچہ بہت قلیل تعداد میں ہیں یورپ افریکا ہندوستان پاکستان میں آج بھی پارسی موجود ہیں پارسیوں کے مکانوں عبادت گاہوں یا معبدوں میں آگ روشے رہتی تھی جسکی وجہ سے یہ آتش پرست کہلانے لگے عرب انہیں مجوسی کہتے تھے
زرتشت عقائد کے مطابق درج ذیل اجزا پر ایمان لانا ضروری ہے
٠ انبیا کرام
٠ وحی من جانب خدا
٠ دنیا کا خاتمہ
٠ فرشتے
٠ حساب کتاب کا دن
٠ زندگی بعد الموت
٠ جنت دوزخ
٠ دیوا (جنّات)
٠ یسنا (نماز)
٠ دس فیصد زکات خیرات
٠ وہو مانو (ایک برگزیدہ فرشتہ)
٠ دنیا کے خاتمہ کے قریب مہدی موعود کی آمد
مقدس کتابیں
٠ دساتیر
٠ آوستا
کتاب دساتیر کے مطابق خدائے یکتا کی صفات
دساتیر میں خدا کے لیے درج ذیل صفات بیان کی گئی ہیں
٠ وہ ایک ہے۔
٠ اس کا کوئی ہمسرنہیں۔
٠ نہ اس کی ابتدا ہے اور نہ ہی انتہا۔
٠ نہ اس کا کوئی باپ ہے نہ ہی کوئی بیٹا، نہ کوئی بیوی ہے اور نہ ہی اولاد ہے۔
٠ وہ بے جسم اور بے شکل ہے۔
٠ نہ آنکھ اس کا احاطہ کرسکتی ہے۔نہ ہی فکری قوت سے اسے تصور میں لایا جاسکتا ہے۔
٠ وہ ان سب سے بڑھ کر ہے جن کے متعلق ہم سوچ سکتے ہیں۔
وہ ہم سے زیادہ ہمارے نزدیک ہے
Zarthusat Mazhab. Zoroastrianism Explained In Urdu. Mubashar Hassan. Basic Of Zoroastrianism In Urdu. Zarthusht or Zardasht Mazhab. Zarthushti deen ya mazhab. Urdu Info blog about Zoroastrian religion and it teachings.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.