Allama Waheed Ud Din Khan Reply To Stephen Hawking. Urdu Blog
ایک غیر سائنسی بیان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
موجوده زمانہ کے مشہور سائنسدان اسٹفن ہاکنگ کا ایک بیان اخبارات میں آیا ہے - ایک انٹرویو کے دوران انهوں نے کہا کہ ـــــــــــــــــــــ جنت یا زندگی بعد موت کا کوئی وجود نہیں، یہ سب پریوں کہ کہانی ہے
(The Times of india)
یہ سائنسداں کی زبان سے ایک غیر سائنسی بیان ہے - ایک شخص جو جنت کو نہ مانتا ہو، وه سائنسی زبان میں صرف یہ کہہ سکتا ہے کہ معلوم طبیعی قوانین کے مطابق، یہاں جنت کا کوئی وجود نہیں
مگر بات یہیں ختم نہیں ہوتی - اس معاملے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ سائنس کے جدید ترین مطالعے کے مطابق، کائنات کے مادے کا صرف 5 فیصد حصہ ہمارے مشاہدے میں آتا ہے - کائنات کا بقیہ 95 فیصد ماده سرے سے قابل مشاہده ہی نہیں - ایسی حالت میں خالص سائنسی بیان یہ ہوگا کہ ــــــــــــــــــ قیاسا اس دنیا میں جنت کا کوئی وجود نہیں
Probably , paradise has no physical existence.
سائنس مطالعے کا ایک خصوصی طریقہ ہے - سائنس کی رسائی صرف ان حقائق تک ہوتی ہے جو اس کی دور بین یا خورد بین کے مشاہدے میں آتے ہوں - جب خود سائنسی مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ ممکن طور پر کائنات کے قابل مشاہده مادے کا زیاده بڑا حصہ موجوده سائنسی آلات کے مطابق، قابل مشاہده نہیں - ایسی حالت میں، سائنس کے حوالے سے یہ کہنا بلاشبہہ ایک غیر سائنسی بیان ہے کہ ــــــــــــــــ کائنات میں جنت کا کوئی وجود نہیں - قدیم زمانے میں علمی بیان کی کوئی محدد تعریف موجود نہ تهی، مگر موجوده زمانے میں علمی بیان صرف اس کو کہا جاتا ہے جو محدد زبان (specific language)
میں ہو - اس علمی تعریف کا لحاظ یقینا سائنس داں کو بهی کرنا ہے اور غیر سائنسداں کو بهی -
الرسالہ ، جولائی2011
مولانا وحیدالدّین خاں
Pashto Times.
Janat Aur Jahanum By Wahidudeen Khan. Reply To Stephen Hawking By Maulana Waheedudin Khan. Urdu Mazmoon.
Allama Waheed Ud Din Khan Reply To Stephen Hawking. Urdu Blog
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.