Skip to main content

Badsha Salamat Aur Petrol Ki Qemat Main Izafa

 Badsha Salamat Aur Petrol Ki Qemat Main Izafa


ایک تحریف شدہ منقول قصہ

By Adnan Kakar.



ایک پٹرول والا  تھا جو 100 روپے میں لیٹر بیچتا تھا  اسے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن بادشاہ کی اجازت کے بغیر کوئی اس کی قیمت نہیں بڑھا  سکتا تھا۔


 تو وہ بادشاہ کے پاس گیا اور کہنے لگا بادشاہ سلامت مجھے پٹرول کے 110 روپے کرنے ہیں۔  بادشاہ نے کہا کہ 300 کا کر دو


 پٹرول والے نے کہا بادشاہ سلامت اس سے شور مچے گا

 بادشاہ نے کہا اس کی فکر نہ کرو. میرے بادشاہ ہونے کا کیا فائدہ۔تم اپنا منافع دیکھو اور پٹرول 300 ​​روپے کا کر دو


 اگلے دن اس نے پٹرول کی قیمت 300 روپے کر دی، شہر میں کہرام مچ گیا لوگ  بادشاہ کے پاس پہنچے اور شکایت کی کہ  پٹرول والا ظلم کر رہا ہے  300 روپے کا لیٹر بیچ رہا ہے  ۔


بادشاہ نے اپنے سپاہیوں سے کہا کہ میرے دربار میں  پٹرول والے کو پیش کرو ،وہ جیسے ہی دربار میں پیش ہوا بادشاہ نے غصے سے کہا، تم نے مجھ سے پوچھے بغیر قیمت کیسے بڑھا دی؟ یہ رعایا میری ہے، لوگوں کو بھوکا مارنا چاہتے ہو۔   تم کل سے آدھی قیمت پر پٹرول بیچو گے ورنہ تمہارا سر قلم کر دیا جائے گا


بادشاہ کا حکم سن کر  عوام نے اونچی آواز میں کہا....بادشاہ سلامت زندہ باد


 اگلے دن سے ایک لیٹر پٹرول 300  کے بجائے 150 میں بکنے لگا


 عوام خوش، پٹرول والا خوش، بادشاہ بھی اپنا زیادہ ٹیکس لے کر خوش😁


----------------

اتفاق۔ صبح ہی یہ خبر  آ گئی۔


پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان



Petroleum Prices In Pakistan And King. Badshah Salamat Aur Petrol Ki Qemat. Urdu Sarcasm On Imran Khan And Petroleum Ki Qemeat.

Increase In Petrol Prices In Pakistan 16 January 2022.

Comments