Chor, Choori, Namaz, Sarfaroosh Film, Santosh Anand And Sabiha.
پہلی فلم جو مجھے دیکھنا یاد ہے سرفروش تھی ، صبیحہ سو رہی تھی کہ سنتوش کھڑکی سے گھسا، اسی لمحے فجر کی اذان کی آواز ابھری، سنتوش کمار اپنی چادر زمین پر بچا کے نماز شروع کر دی، صبیحہ کی آنکھ کھل گئی دیکھا ایک شخص قریب ہی نماز پڑھ رہا ہے حیران رہ گئی
اسنے نماز ختم کی تو صبیحہ نے پوچھا تم کون ہو سنتوش نے کہا ایک چور، لیکن تم تو نماز پڑھ رہے تھے...تو جواب ملا ...چوری میرا پیشہ، نماز میرا فرض ہے....مجھے یاد ہے کہ پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ..شاید اسی وجہ سے فلم کا بس یہ ہی سین یاد رہا
بعد میں سمجھ آیا کہ یہ ڈائلاگ ہمارے معاشرے کے ایک المیے، منافقت، کو پسندیدہ فعل بتا رہا تھا...اور قوم تالیاں پیٹ رہی تھی
Sarfarosh Of Santosh Kumar. Urdu Film of 1958.
By Saulat Pasha
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.