Concept Of God In Urdu By Allama Wahiduddin Khan. Urdu Blog
خــدا کا تصـور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیکولر فکر رکهنے والے اہل علم نے یہ بات کہی ہے کہ خدا کا کوئی حقیقی وجود نہیں، وه انسانی ذہن کی تخلیق ہے ــــــــــــــــــــــ خدا، انسان کی ایک عظیم ایجاد ہے - یہ صرف ایک ورڈ پلے (word play) ہے - زیاده درست بات یہ ہے کہ اس طرح کہا جائے کہ ـــــــــــــــــــــ انسان، خدا کی ایک عظیم تخلیق ہے -
خدا کے وجود کے بارے میں علمی غور فکر سب سے پہلے فلسفہ میں شروع ہوا - فلسفہ اس معاملے میں کسی حتمی انجام تک نہ پہنچ سکا - گلیلیو اور نیوٹن کے بعد غور و فکر کا سائنسی انداز شروع ہوا - سائنس کا موضوع اگر چہ خالق نہیں تها، بلکہ اس کے اپنے الفاظ میں، نیچر تها - مگر نیچر کیا ہے - نیچر تخلیق کا دوسرا نام ہے - گویا سائنس کا موضوع ہے ـــــــــــــــــــــ خالق کے حوالے کے بغیر مخلوق کا مطالعہ کرنا - سائنسی مطالعے میں پہلے، نیوٹن کے زمانے میں، یہ مان لیا گیا تها کہ دنیا ایک میکانکل ڈزائن ہے - اس کے بعد ردر فورڈ کے زمانے میں معلوم ہوا کہ دنیا ایک میننگ فل ڈزائن ہے - اس کے بعد فریڈ ہائل کا زمانہ آیا، جب کہ یہ دریافت ہوا کہ دنیا ایک انٹیلیجنٹ ڈزائن ہے
ان دریافتوں کو سامنے رکھ کر غور کیا جائے تو یہ کہنا صحیح ہوگا کہ خدا کا وجود علمی طور پر دریافت ہوچکا ہے
اب سارا معاملہ تسمیہ
(nomenclature)
کا ہے، یعنی یہ کہ اس دریافت شده حقیقت کا نام کیا ہو - فلسفیوں نے اس حقیقت کو ورلڈ اسپرٹ کہا تها - سائنس اس کو انٹیلجنٹ ڈزائن کہہ رہی ہے - اہل مذہب کی زبان میں اسی حقیقت کا نام خدا ہے - سائنس نے صرف تخلیق کو دریافت کیا، لیکن تخلیق کے دریافت کے ساتھ ہی خالق اپنے آپ دریافت ہوجاتا ہے -
الرسالہ، اکتوبر 2014
مولانا وحیدالدّین خاں
Concept Of God In Urdu By Allama Wahiduddin Khan. Urdu Blog. Pashto Times. Pukhto Times. Urdu Times. Urdu Blog. What Is Concept Of God. Khuda Ka Tasawoor. Tasawoor Khuda.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.