Dr. Abdus Salam, Pakistani Scientist And His Indian Math Teacher Professor Ganguly.
1979
میں نوبیل انعام جیتنے کے بعد ڈاکٹر عبدالسلام نے بھارتی حکومت سے درخواست کی کہ پروفیسر انیلیندرا گانگولی کو تلاش کیا جائے جنہوں نے تقسیم سے پہلے لاہور کے سناتن دھرما کالج میں ڈاکٹر عبدالسلام کو ریاضی سکھائی تھی
انہیں اپنے استاد سے ملنے کے لیے دو سال تک انتظار کرنا پڑا- آخرکار 1981 میں انہیں بھارت جانے اور پروفیسر گانگولی سے ملاقات کا موقع ملا جو تقسیم کے بعد کلکتہ مقیم ہو گئے تھے- پروفیسر گانگولی انتہائی ضعیف ہو چکے تھے اور بستر سے اٹھنے کے بھی قابل نہیں تھے- ڈاکٹر عبدالسلام نے اپنا نوبیل انعام پروفیسر گانگولی کو پیش کیا اور کہا 'سر یہ انعام مجھے اس وجہ سے ملا ہے کہ آپ نے مجھے ریاضی سکھائی اور میرے دل میں ریاضی سے محبت پیدا کی'- پروفیسر گانگولی کے گلے میں نوبیل انعام ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا 'اس انعام کا اصل حقدار میں نہیں آپ ہیں
ایک شاگرد کا ایک استاد کے لیے یہ کہنا ان تمام سرحدوں کو توڑنے کے مترادف تھا جو تقسیم ہند کے بعد دو ملکوں اور مذاہب کے درمیان حائل تھیں- یہ ایک شاگرد کی طرف سے استاد کو ایسا نذرانہ عقیدت تھا جو ملکی سرحدوں سے کہیں زیادہ بلند تھا
A very happy birthday to the great Scientist Pakistan has ever produced. Today 29 January Is Birthday Of Pakistani Scientist Abdus Salam.
Nobel Laureate Dr. Abdus Salam was Honored With Nobel Prize In 1978. He requested Indian Govt To Find his Math Teacher Professor Ganguly as he was the man who taught him enough well to made to the list of world highest award.
After two years Dr. Abdus Salam Met his teacher and garlanded him with Nobel Medal.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.