Skip to main content

James Web Telescope Updates. James Web To Reach Next Level Today

 James Web Telescope Updates. James Web To Reach Next Level Today


اب سے چند گھنٹے بعد جیمز ویب دوربین اپنے حتمی مدار میں پہنچ جائے گی


امریکہ کے وقت کے مطابق سوموار جنوری 24 کی صبح ناسا کے انجینیئرز جیمز ویب دور بین کے راکٹس کو فائر کر کے اس کا راستہ تبدیل کریں گے تاکہ دوربین اپنے حتمی مدار میں لیگرانج پوائنٹ کے گرد عمودی چکر کاٹنے لگے- دوربین کی لانچ سے اب تک کا سفر اس دوربین کی زندگی کا کٹھن ترین مرحلہ تھا جس میں دوربین کے کئی حصوں کو 

unfold 

ہو کر اپنی فائنل کنفیگریشن میں آنا تھا- اس پراسیس کے سینکڑوں سٹیپس تھے اور ہر سٹیپ میں کسی مکینیکل پرزے کے فیل ہو جانے کا امکان موجود تھا- اس وجہ سے ماہرین کو یہ خدشہ تھا کہ ان میں سے کم سے کم کوئی ایک سسٹم فیل ہو جائے گا جس سے یا تو یہ دوربین ناکارہ ہو جائے گی یا اگر ناکارہ نہ ہوئی تو بھی اپنے فل پوٹینشل پر کام نہیں کر پائے گی


لیکن داد دینی چاہیے ناسا کے انجینیئرز کی مہارت کو کہ یہ سینکڑوں سٹیپس خوش اسلوبی سے طے پائے اور نہ صرف دوربین ماہرین کی توقع سے بھی زیادہ بہتر طور پر کام کر رہی ہے بلکہ ناسا کے حکام نے ایک اور خوشخبری بھی دی ہے- لانچ سے پہلے دوربین کے اپنے راکٹس میں جب ایندھن بھرا گیا تھا تو ماہرین کا اندازہ تھا کہ اس ایندھن کا کچھ حصہ دوربین کو اپنے حتمی مدار تک پہنچانے میں صرف ہو جائے گا اور باقی ماندہ ایندھن دوربین کو پانچ سال تک فعال رکھ پائے گا- لیکن لانچ کے دوران یورپی یونین کے ڈیزائن کردہ راکٹ نے اس قدر پریسیژن سے دوربین کو لانچ کیا کہ دوربین کو اپنے راکٹس فائر کر کے کورس کوریکشن کی ضرورت نہیں پڑی- چنانچہ لانچ کے بعد ماہرین نے اعلان کیا کہ دوربین میں اس قدر ایندھن موجود ہے جو دوربین کو دس سال تک فعال رکھ سکتا ہے- 


اب جبکہ دوربین اپنے حتمی مدار میں پہنچنے کے نزدیک ہے، ماہرین نے دوربین کے راکٹس میں ایندھن کی مقدار کی ریڈنگ دیکھ کر یہ اعلان کیا ہے کہ جیمز ویب کو حتمی مدار میں پہنچانے کے لیے اس قدر کم ایندھن استعمال ہوا کہ اب باقی ماندہ ایندھن اس دوربین کو بیس سال تک فعال رکھ پائے گا


اگلے چند گھنٹوں میں ناسا کی طرف سے یہ اعلان متوقع ہے کہ جیمز ویب دوربین اپنے حتمی مدار میں پہنچ چکی ہے- اب جیمز ویب کے سینسرز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کرییوجینک سسٹم کو آن کر دیا جائے گا تاکہ دوربین کے سینسرز کا درجہ حرارت مزید کم کیا جائے- اس وقت ان سینسرز کا درجہ حرارت منفی 210 ڈگری سینٹی گریڈ ہے- سینسرز کو درست طور پر کام کرنے کے لیے انہیں منفی 233 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا ہونا ہے- اس کے علاوہ اب ایک ایک کر کے جیمز ویب کے تمام سسٹمز کو کیلیبریٹ کیا جائے گا جس میں چند ماہ درکار ہوں گے- جیمز ویب کے مشاہدات کا آغاز جون 2022 سے ہو گا



https://www.jwst.nasa.gov/content/webbLaunch/whereIsWebb.html?units=metric

James Web Telescope Updates. James Web To Reach Next Level Today. Where Is James Web Telescope Today.

Where Is James Web Telescope Today? In Urdu. Urdu Blog About NASA James Web Telescope.


Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...