Prime Minister Of Pakistan And Food Love. Urdu Book Jo Hum Pe Gurzi.
’ہمارے وزیرِاعظم کھانوں کے اتنے شوقین تھے کہ جب بھی وہ بیرونِ ملک دوروں پر ہوتے تو وہاں موجود سفارتکاروں کو ملاقاتوں کے ایجنڈے سے زیادہ ان کے پسندیدہ کھانوں کے حوالے سے فکر مند ہونا پڑتا۔ پھر وزیرِاعظم سفارتکاروں کی جانب سے تیار کردہ بریفنگ اور بات چیت کے نکات کو شاز ہی پڑھتے اور عموماً دوسرے سربراہِ مملکت سے رسمی ملاقات کرنے کے بعد رفریشمنٹ کے ساتھ انصاف کرنے لگتے اور دوسرے سربراہِ مملکت کی بات پر کم ہی توجہ دیتے‘۔
انڈونیشیا میں بوسنیا کے مسلمانوں کی حالتِ زار پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ان کی بے حسی کی انتہا دیکھی گئی۔ جب عالمی رہنما بوسنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے پالیسی بنانے کی کوشش کر رہے تھے اس وقت ہمارے وزیرِاعظم نے کہا کہ ان کے لیے ’مونگ پاپڑ‘ کا انتظام کریں، وہ اسے انڈونیشیا کی سوغات سمجھتے تھے۔
آدھی رات کو انڈونیشیائی اہلکاروں سے ٹوکری بھر کر پاپڑ کی درخواست کرنی پڑی جسے وزیرِاعظم نے خوب مزے لے کر کھایا (شکر ہے کہ انہوں نے ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے تک انتظار کیا)۔
’بھارتی ہم منصب کے ساتھ ناشتے پر کھانوں کے شوقین ہمارے وزیرِاعظم ایک میٹنگ کے دوران مسئلہ کشمیر یا کسی بھی مسئلہ پر بات ہی نہیں کرسکے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر ایک بہترین لاہوری ناشتے کا اہتمام کیا گیا اور گفتگو کے لیے مختص تمام وقت ناشتے کی تعریفوں میں گزر گیا۔‘
تحریر: سید سبطِ حسن یحییٰ نقوی
(سابق سفیر پاکستان)
کتاب: جو ہم پہ گزری: میری سرگزشت اور کچھ ذکر حکمرانوں کا
(ڈان)
Prime Minister Of Pakistan And Food Love. Urdu Book Jo Hum Pe Gurzi. Pashto Times
Sayyed Sibte Hassan Urdu Book. Jo ham par Guzri
Sabiq Safeer Sayyed Sabt E Hassan Naqvi Urdu Book.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.