Skip to main content

Shadi Karna. Bari Umar Ki Aurat Say Shadi Karna. Younas Butt

 Shadi Karna. Bari Umar Ki Aurat Say Shadi Karna. Younas Butt


”” بڑی عُمر کے عورت سے شادی کرنا ““


عورت اس لئے شادی کرتی ہے کہ تعریف کرنے کے لئے ایک بندہ مل جائے اور مرد اس لئے شادی کرتا ہے کہ تعریف کئے بغیرعورت مل جائے - 

ویسے گھر کو جنت بنانے کے لئے شادی ضروری ہے - میرا ایک دوست کہتا ہے یہ ٹھیک ہے کیونکہ مرنے کے بعد ہی جنت مل سکتی ہے -

میرے خیال میں تو کنوارا احمق ہوتا ہے لیکن میرا دوست کہتا ہے کہ کنوارا احمق ہوتا ہے مگر اسے اپنے احمق ہونے کا پتہ تب چلتا ہے جب وہ شادی کرتا ہے-

پہلے میرا بھی یہی خیال تھا کہ ہر عورت شادی کرے مگر کوئی مرد شادی نہ کرے - لیکن اب میں کہتا ہوں ہر مرد کو بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا چاہئے -

میرے دوست کے خیال میں شادی نہ کرنے کی ایک صورت یہ بھی ہے کیونکہ آپ جس عورت سے بھی یہ کہیں گے کہ میں بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا چاہتا ہوں تو وہ کہےگی کہ اس کا مطلب آپ میرے ساتھ شادی نہیں کرنا چاہتے -

پھر بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا محمکۂ آثار قدیمہ کے ملازمین کے لئے توٹھیک ہے کہ جوں جوں چیز پرانی ہوتی جاتی ہے اس میں ان کی دلچسپی بڑھتی جاتی ہے -

بڑی عمر کی عورت سے شادی کرکے آپ حضرت آدم علیہ السلام کی طرح دنیا کے ان خوش نصیب خاوندوں میں سے ایک ہونگے جن کے یہاں ساس نہیں ہوتی ، " ورنہ جب تک سانس تب تک ساس " ، پھر آپ کو بیوی کا حکم مانتے ہوئے بھی شرم نہیں آئیگی کیونکہ حکم ہے کہ بڑوں کی حکم عدولی نہ کرو-

لڑکے بالے جب جوانی میں بے قابو ہوجاتے ہیں تو بڑے بوڑھوں کے پاس ان کا یہی علاج رہ جاتا ہے کہ ان کی شادی کردیں گویا ہمارے یہاں شادی علاج جوانی ہے -

دنیا کی وہ عورت جسے آپ ساری زندگی متأثر نہیں کرسکتے وہ بیوی ہے اور وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متأثر کرسکتے ہیں وہ بھی بیوی ہے مگر کسی دوسرے کی -

بیوی کی خوبیاں تلاش کرنا ایسا ہی ہے جیسے اپنی خامیاں تلاش کرنا -

بندہ اس لئے شادی کرتا ہے کہ سکون سے رہے، جو شادی نہیں کرتے وہ بھی اسی لئے شادی نہیں کرتے -

شادی وہ عمل جس میں دو لوگ مل کر اس طرح رہتے ہیں کہ ایک دوسرے کو رہنے نہیں دیتے -

ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہئے اگر بیوی اچھی ملی تو زندگی اچھی ہوجائیگی ، اگر بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری تو اچھی ہو جائیگی -

بیوی سے بحث میں ہرانے سے زیادہ بے عزتی والی بات ہے اس میں بحث سے جیتنا - وہ خاوند کو تکلیف اور مصیبت میں نہیں دیکھ سکتی اسی لئے وہ اس کے رنڈوا ہونے کی دعا نہیں مانگے گی ، اپنا بیوہ ہونا قبول کرلے گی -

ویسے عورت اگر اپنے مرد سے اسی اخلاق سے پیش آئے جیسے وہ اجنبی مردوں سے ملتی ہے تو اسے کبھی طلاق نا ہو - خاوند بھی اگر اسے دن میں ایک بار ایسے دیکھ لے جیسے وہ ہمسائی کو دیکھتا ہے تو اس کی خوشگوار ازدواجی زندگی کی ضمانت میں دے سکتا ہوں -

اگر آپ کسی کو شادی نہ کرنے کے بارے میں قائل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اسکی شادی کردیں -

اور تو اور میرے دوست نے بھی دوسری شادی کے بعد توبہ کرلی کہ اب ساری زندگی دوسری شادی نہیں گرونگا -

اب وہ کہنے لگا ہے کہ مجھے بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ، بس شادی کرنے پر اعتراض ہے -

سارا دن مجھے یہ کہہ کہہ کر بے سکون کرتا رہتا ہے کہ شادی نہ ہوتی تو اسے کتنا سکون ہوتا - اب میں بھی اس کی باتوں سے قائل ہوگیا ہوں کہ اگر اس کے والد کی شادی نہ ہوتی تو مجھے کتنا سکون ہوتا ......!!"


( ڈاکٹر یونس بٹ - " شیطانیاں" کے مضمون 'بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا' سے ماخوذ 

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه ده جا

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu&qu

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے