United States. Poor, Homeless And Baggers In America. Urdu Article.
By Shafiq Zaman Waziri
کچھ دنوں سے امریکہ کے غریب اور بے گھر لوگوں سے متعلق ڈوئچے ویلے کی ڈاکومنٹریز دیکھ رہا ہوں جو یو ٹیوب پر خود بخود آنا شروع ہو گئ ہیں ، یقین نہیں آتا کہ بل گیٹس اور ایلن مسک کے دیش امریکہ میں عوام کی اتنی پست حالت بھی ہو سکتی ھے ، پاکستان میں تو غریب بھیک مانگ کر یا کوڑا کرکٹ کھنگال کر بھوک مٹاتا ھے مگر یہاں تو کچرے کے ڈراموں سے سکریپ اٹھانا اور بھیک مانگنا بھی قابل سزا جرائم ہیں
، یہاں سکریپ بھی سٹی کی ملکیت ھے ، آخری راستہ چوری ، ڈکیتی یا پھر چیریٹی والوں کا راستہ تکنا ہی رہ جاتا ھے ، پاکستان میں ناقص سہی مگر میڈیکل کئیر اور علاج معالجہ ریاست کے ذمے ہے وہ الگ بات ھے کہ ریاست اس کی فراہمی میں بری طرح ناکام ھے جبکہ امریکہ میں ہیلتھ انشورنس کے بغیر علاج مفت نہیں ملتا ، فری میڈیکل کیمپوں پر امریکیوں کا اتنا رش ہوتا ھے جو وزیرستان کے متاثرین کا راشن کے حصول کے دوران دیکھنے میں آتا ھے ، اوبامہ کا امریکیوں کے اوپر یہ بہت بڑا احسان مانا جاتا ھے کہ ان کے دور میں لگ بھگ 29 ملین لوگوں کو بغیر ہیلتھ انشورنس کے ہیلتھ کئیر تک رسائی دی گئی جبکہ امریکہ کی کل ابادی لگ بھگ 330 ملین ھے
جن ڈاکومنٹریز کا میں نے اوپر ذکر کیا یہ دیہی اور رورل امریکہ پر نہیں بنی ہیں بلکہ کیلی فورنیا (لاس اینجلس ، ہولی ووڈ ، سکرامینٹو) اور ٹیکساس جیسے چمکتے دمکتے شہروں کی ہیں ، یہاں ایسے لوگوں کی تعداد ہزاروں میں ھے جو پاکستان کے لاوارث نشیوں کی طرح کچرے کے ڈھیروں اور فوٹ پاتھوں پہ سوتے ہیں ۔ مزے کی بات یہ ھے کہ یہاں بے گھر خواتین کو عصمت دری کے اتنے ہی خدشات لاحق ہوتے ہیں جو تیسری دنیا کے خواتین کو ہیں ، ڈاکومینٹری میں ایک بے گھر خاتون نے کہا کہ مجھ پہ اس طرح کے کئ Assault
(حملے)
ہو چکے ہیں ۔
یقیناً امریکہ کل بھی اور آج بھی دنیا کا خوشحال ترین ملک اور عالمی سپر پاور ھے مگر تمام مسائل اس نے بھی حل نہیں کیے ہیں ، بل گیٹس کی سخاوت کے بڑے چرچے ہیں فلاں فلاحی کام کے لیے اتنے بلین ڈالر دیے فلاں کے لیے اتنے ، کیا اچھا ہوتا کہ ان فلاحی کاموں کے بجائے وہ اپنے بے گھر امریکیوں کو اپنا گھر فراہم کرتا ، فری میڈیکل کئیر کا بندوبست کرتا جو یقیناً وہ کر سکتا ھے اور اس پر سب سے پہلا حق بھی امریکیوں کا بنتا ھے ، ان کا خیراتی کام کہیں ٹیکس چوری کے حیلے بہانے تو نہیں؟
Poor Americans Waiting For Free Dental Care In USA.
Homeless Americans In USA. Urdu Blog
Urdu Info Article about Homeless Poor Americans and free health Care Camps In USA.
Urdu Blog about Street Beggars In United States Of America.
Poor Americans Living On The Streets In California. Urdu Info Article about life In USA.
Poor Americans Living In slums and Containers In United States Of America . Urdu Article about Poor Americans living On The Streets in California.
Poor Americans Sleeping On The Road Sides In World Super power United States of America.
ڈاکومینٹری پہلے کمنٹ میں
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.