Skip to main content

Wali Khan About His First Wife Tajoo. Bacha Khan Aw Khudai Khidmatgari

 Wali Khan About His First Wife Tajoo. Bacha Khan Aw Khudai Khidmatgari


ولی خان اپنی پہلی بیوی تاجو کی دردناک جدائی کا ذکر اپنی کتاب "باچا خان اور خدائی خدمتگاری" میں کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔ 1949 مارچ کا پہلا ہفتہ تھا۔ مجھے جیل میں خبر ملی کہ میری بیوی تاجو مردان کے ایک ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئیں۔زچگی کے دوران ان کے یہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی ایک ماں کے ساتھ ہی وفات پا گیا اور دوسرا بچہ اسفندیار ولی خان تھا۔ 


مجھے اس دن ایسا محسوس ہوا کہ پورا جیل میرے دوست احباب جو میرے ساتھ پابند سلاسل تھے سب کو خبر تھی کہ میری بیوی فوت ہوچکی ہے۔ کیونکہ ان کی وفات کو دو ہفتے ہوچکے تھے۔ ان کی وفات چودہ فروری کو ہوئی تھی۔ سب کو خبر تھی مگر غم و الم کی یہ خبر مجھے کوئی نہیں بتا سکا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھ پر جتنی بھی مصیبتیں ان پڑی تھی۔ جیل بھی انگریزوں کے زمانے کے جیل سے زیادہ وحشی تھا۔ میری تمام جائداد بحق سرکار ضبط ہوچکی تھی۔ 


میری بیوی اور بچے بے سہارا ہوچکے تھے مگر اس وقت یہ تسلی رہتی تھی کہ تاجو ہے وہ سنبھال لے گی اور حقیقت بھی یہی تھی کہ وہ بہادر خاتون تھی میرے قدو بند کے زمانے میں انھوں نے گھر اور بچوں کو سنبھال رکھا تھا۔ جب بھی ان کا خط بڑی مشکلوں اور خفیہ طریقے سے مجھے ملتا۔ انھوں نے خط میں ہمت اور حوصلے کی ایسی باتیں لکھی ہوتی تھی کہ میرا حوصلہ بڑھ جاتا اور مجھے اطمینان تھا کہ تاجو گھر اور بچوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ قیوم خان نے جب میری جائداد کی ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے تو پولیس گھر پہنچ آئی اور گھر کا سامان بھی ضبط کیا


 اس کاروائی کے دوران جب پولیس کی نظر جھولے پر پڑی جس میں میری ایک سالہ بچی نسرین سوئی ہوئی تھی تو انھوں نے بچی کو اٹھا کر نیچے پھینکا اور وہ جھولا بھی بحق سرکار ضبط کیا۔ اب گھر کی یہ حالت ہوگی کہ ایک چیز بھی نہیں رہی بس دیواریں رہ گئیں۔ تاجو کے بھائی اور ماں ان سے ملنے آئیے اور ان سے ساتھ چلنے کو کہا کہ دیکھو تم پہلے بھی تو اکیلے رہتی تھی مگر اب دیکھو گھر کا سامان بھی قیوم خان کی پولیس لے گی ہے۔ اب ہمارے ساتھ چلو ادھر کیسے رہوگی۔ تاجو نے انکار کیا اور کہا کہ میں نہیں جاؤں گی میں نہیں چاہتی کہ دشمن خوش ہو کہ ولی خان کو جیل میں ڈال دیا ہے اب ان کا گھر بھی نہیں رہا۔ اگر ولی خان جیل کے اندر فرش پر سو سکتا ہے تو میں اور میرے بچے بھی اسی فرش پر سو لیں گے۔ میں ان کے گھر اور حجرے کو ویران چھوڑ کر نہیں جاسکتی 



میں سوچ رہا تھا میرا کیا میں تو کسی طرح بھی جی لوں گا مگر تاجو تھی تو بچوں کی فکر سے آزاد تھا اب ان بچوں کا کیا ہوگا۔ اس کے بعد مجھے ایک ماہ کے لئے پیرول پر رہائی ملی ۔ میں جہانزیب نیاز میرا خالہ زاد اور تاجو کے بھائی کے ساتھ رجڑ آگیا۔ شاہی باغ جہا میرا گھر ہے مکمل اجڑ چکا تھا۔ میرے بچے تاجو کی ماں کے پاس تھے۔ میں نے اپنی ساس بے بے سے درخواست کی کہ اگر اپ اجازت دیں تو میں تاجو کی تابوت کو رجڑ سے شاہی باغ منتقل کرنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے اجازت عنایت کی۔ ہم جب تابوت کو منتقل کرنے لگے تو تابوت کے اوپر تاجو کا بنارسی جوڑا پڑا ہوا تھا۔ وہی جوڑا جیسے پہن کر تاجو میرا گھر بسانے آئی تھی اس آرزو کے ساتھ کہ وہ میرے گھر کو چار چاند لگائے گی اور آج اسی گھر سے ہم ان کی لاش کو اسی جوڑے میں منتقل کررہے تھے


ہم نے تو زندگی بھر ساتھ رہنے کے عہد کیے تھے اب یہ کیا تاجو مجھے یوں اکیلا چھوڑ کر دوسرے جہاں چلی گئیں۔ تاجو کے ساتھ نے مجھے زندگی کے رونقوں سے آشنا کیا تھا اور ان کی موت نے مجھ پر اس دنیا کی حقیقت کھل دی۔ مجھے وہاں جاکے یہ بھی معلوم ہوا کہ چارسدہ بابڑہ میں (پولیس کے بدترین قتل عام) کے دن بھی تاجو اس جلوس میں شریک تھی اور ان کو ایک گولی بھی لگی تھی۔ اس دن تاجو نے اپنے دوپٹّے سے زخمیوں کی مرہم پٹی بھی کی۔ اس واقعے کے بعد وہ رنجیدہ رہنے لگی تھی جیسے یہ زندگی ان کےلئے بے معنی ہوکر رہ گئی تھی۔ میرے بچوں کو اب کوئی آسرا نہیں رہا۔ اب نانا کا گھر ان کا مسکن تھا۔ شاہی باغ کا ہنستا مسکراتا گھر اجڑ چکا تھا۔


پشتو سے اردو ترجمہ

ہمدرد یوسفزئی

Wali Khan About His First Wife Tajoo. Bacha Khan Aw Khudai Khidmatgari. Wali Khan Wife Tajo Death. From Wali Khan Book Bacha Khan And Khudai Khidmat Gari. Urdu Translation Of Wali Khan Book By Hamdard Yousafzai.

Pashto Times Posts.
Wali Khan About His First Wife Tajoo. Bacha Khan Aw Khudai Khidmatgari. Wali Khan Wife Tajo Death. From Wali Khan Book Bacha Khan And Khudai Khidmat Gari. Urdu Translation Of Wali Khan Book By Hamdard Yousafzai.

Pashto Times Posts.

Wali Khan About His First Wife Tajoo. Bacha Khan Aw Khudai Khidmatgari. Wali Khan Wife Tajo Death. From Wali Khan Book Bacha Khan And Khudai Khidmat Gari. Urdu Translation Of Wali Khan Book By Hamdard Yousafzai.

Pashto Times Posts.

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...