Skip to main content

Wali Khan, Fatima Jinnah, Qayum Khan And Ayub Khan By Ajmal Khattak.

 Wali Khan, Fatima Jinnah, Qayum Khan And Ayub Khan By Ajmal Khattak.


مادر ملت فاطمہ جناح کا کہنا ہے کہ اگر ولی خان میرے جلسے کی صدارت نہیں کریں گے تو میں اس جلسے میں شرکت نہیںکروں گی۔ جب سردار شوکت حیات نے یہ پیغام ولی خان تک پہنچایا تو خان صاحب نے اپنے موقف سے رجوع کرلیا۔ خان صاحب دراصل متحدہ محاذ کےکسی رہنما کوصدارت سونپنا چاہتے تھے، تاہم قائد اعظم کی ہمشیرہ کا اصرار تھا کہ صدارت ولی خان ہی کریں گے۔1964کےصدارتی انتخابات کے سلسلے میں محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت میں ولی خان کی زیر صدارت پشاور کےاس تاریخ ساز جلسے نے ایوب خان کے اوسان خطا کردئیے۔ جلسے کے بعد یونیورسٹی ٹائون میں سردار عبدالرشید کے ہاں مقیم محترمہ فاطمہ جناح سے ولی خان جب ملنے گئے تومحترمہ کی تمام گفتگو کا محور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کا مثالی نظم و ضبط اور پرجوش اندازِ اپنائیت تھا۔ خواجہ ناظم الدین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں نے مسلم لیگ سرحد (پختونخوا) کے صدر کو ہدایت کی ہے کہ ولی خان موجود ہیں، اب آپ کو میرے پاس مشورے کے لئے آنے کی ضرورت نہیں 


ولی خان نے اس اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِن صاحب (خان عبدالقیوم خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) کے دور حکومت میں دیگر مظالم کے علاوہ صرف ایک واقعہ میں بابڑہ کے مقام پر ہمارے 6سو کارکنوں کو شہید کیا گیا۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میں ان لاشوں پر چلتا ہوا آپ کی طرف آ یا ہو ں، لیکن چونکہ ایک طرف ڈکٹیٹر ہیں اور دوسری طرف جمہوری محاذ ، تو ہم نے ملک و عوام کی خاطر ہی فیصلہ کیا ہے کہ قربانیوں کے لئے صف اول میں ہونگے۔ تاریخ کا یہ انمنٹ باب اس صاحبِ کردار ولی خان کی یاد دلاتا ہے جن کی گزشتہ روز برسی منائی گئی



اپنے والد باچا خان کی طرح ولی خان کی زندگی بھی جمہوری، آئینی و عوامی حقوق کی جدوجہد سے عبارت ہے۔ ون یونٹ کے خلاف تحریک کے دوران باچا خان ، ولی خان سمیت 5ہزار کارکنان جیل میں تھے۔ ان میں سے بعض کو عمر قید اور جائیدادوں کی ضبطی کی سزا بھی ہوئی۔ ان اسیروں کو اپنے صوبے سے باہر مچھ، ملتان اور ساہیوال جیلوں میں رکھا گیا تھا، ان جیلوں سے 17سرخ پوشوں کے جنازے سرحد (پختونخوا) آئے۔ ولی خان صاحب نے جب 1942میں خدائی خدمت گار تحریک سے سیاست کا آغاز کیا تو اگلے سال ہی 1943میں گرفتار ہوگئے۔ قیام پاکستان کے بعد 15جون 1948کو گرفتار ہوئے اور کسی عدالت میں پیش کئے بغیر 5سال 5مہینے 5دن پسِ زنداں رکھا گیا۔ اس موقع پر آپ کی تمام جائیداد ضبط کرلی گئی۔ آپ جیل میں تھےکہ فروری 1949میں آپ کے دو جڑواں بیٹوں کی ولادت ہوئی۔ ایک بیٹا اپنی ماں کے ساتھ ہی فوت ہو گیا جبکہ دوسرے کو دنیا آج اسفند یار ولی خان کے نام سے جانتی ہے۔ اہلیہ کے انتقال پر آپ کو ایک مہینے کے لئے پے رول پر رہا کیا گیا بعد ازاں 1 نومبر 1953کو آپ کو فیڈرل کورٹ نے رہا کیا


جون 1968میں ولی خان نیپ کے مرکزی صدر بنے۔ 13نومبر کو گرفتار کرلئے گئے اور مارچ 1969میں رہا ہوئے۔ 8فروری 1975کو بم دھماکے میں حیات محمد شیر پائو کے انتقال کے بعد اسی رات لاہور سے آتے ہوئے گجرات کے قریب گرفتار کرلئے گئے اور 1977میں عدالت کے حکم پر رہائی ملی


حیدرآباد سازش کیس میں آپ کے خلاف 500سے زیادہ گواہ تھےآپ جیل میں تھے اور 19مہینے میں صرف 22گواہ پیش ہوئے۔ اس سست روی پر خان صاحب نے جج سے کہا جناب عالی! آب حیات کا انتظام کیجئے۔ آپ خود بھی پی لیں، مجھے اور گواہوں کو بھی پلالیں تاکہ مقدمے کے فیصلے تک سب زندہ رہیں۔ولی خان پر چار مرتبہ قاتلانہ حملے ہو ئے۔ آپ کی جماعت نیپ پر دو مرتبہ 26نومبر 1971اور 9فروری 1975کو پابندی لگی۔ بھٹو مرحو م جب قومی اسمبلی میں قائد ایوان تھے تو آپ قائد حزب اختلاف تھے۔جب بھی آپ نے کسی حکمراں کی اصولوں کی بنیاد پر مخالفت کی تو آپ پر فوری غداری کے فتوے لگائے گئے، حالانکہ آپ کی حب الوطنی کا تو یہ عالم تھا کہ جب مشرقی پاکستان میں شورش برپا ہوئی تو شیخ مجیب الرحمن سے ملاقات کیلئے ڈھاکہ گئے


 شیخ مجیب نے کہا کہ پاکستان توہم نے بنایا جبکہ آپ متحدہ ہندوستان کے حامی تھے، اب آپ پاکستان بچانے کی بات کررہےہیں۔ ولی خان کا جواب تھا تقسیم ہند کے سلسلے میں ہمارا علیحدہ موقف تھا لیکن اب یہ ہمارا ملک ہے۔خان صاحب خداداد صلاحیتوں سے مالا مال اور بیدار مغز سیاستدان تھے۔ صدر ایوب کی گول میز کانفرنس میں جب شیخ مجیب کی تقریر کے بعد خطاب کے لئے ولی خان آئے تو ولی خان نے کہا کہ دراصل یہ ( شیخ مجیب )54فیصد اکثریتی آبادی کا نمائندہ 46فیصد اقلیتی آبادی کے نمائندوں سے اپنے حق کا مطالبہ کررہا ہے، جس پر شیخ مجیب نے برملا اعتراف کیا کہ جو بات میں 22صفحات پر مشتمل تقریر میں واضح نہ کرسکا اسے آپ نے ایک جملے میں بیان کردیا


آج پاکستانی عوام دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں، لیکن جب ولی خان نے کہا کہ جو بوئو گے وہی کاٹو گے، افغانستان میں کفر اور اسلام کی نہیں، روس اور امریکہ کی جنگ ہے، تو حسب روایت ملکی و امریکی ایجنسیوں کے تنخواہ داروں نے آپ کو روس کے ایجنٹ کے طعنے دئیے۔ آج وہی عناصر یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کس طرح ڈالروں و اسلحے کے ذریعے امریکہ کی خاطر نام نہاد جہاد برپا کیا گیا تھا۔ولی خان پر جس تیزی سے غداری کے الزامات لگے،اسی مستعدی سےغدار کہنے والے حکمرانوں نے اپنی ضرورت کیلئے حب الوطنی کی اسناد سے سرفراز کی


 ۔اُن دنوںمعروف کارٹونسٹ یوسف لودھی کے ایک کارٹون کی بہت شہرت ملی، جس کا عنوان تھا’’ولی خان تاحکمِ ثانی محبِ وطن قرار دئیے گئے‘‘راقم کے زمانہ طالب علمی میں خان صاحب کراچی پریس کلب آئے، خطاب کے بعد ایک صحافی نے جذباتی انداز میں سوال کیا ، سناہے آپ پاکستان توڑنا چاہتے ہیں؟ ولی خان کا جواب تھا، بیٹا!آپ نے’ سنا‘ ہے میں پاکستان توڑنا چاہتا ہوں، نہ جانے کب توڑوں گا، لیکن جنہوں نے توڑ کے رکھ دیا ہےاُن کو آپ نے کیا سزا دی...؟ ولی خان کہا کرتے تھے کہ اگر ہم غدار ہیں تو کوئی یہ ثابت کرے کہ ہم نے قیام پاکستان کے بعد کب اور کتنی مرتبہ مسلح بغاوت کی؟ ہم نے آزادی کی شمع روشن کی تو غدار ٹھہرے اور جن لوگوں نے انگریز کی چاکری کی وہ محب وطن بن گئے!

1990

کے انتخابات میں جب قومی اسمبلی کی نشست پر آپ ناکام ہوگئے توآپ نے سیاست سے کنارہ کشی کا اصولی فیصلہ کرلیا، جس پر میاں نواز شریف، میر افضل خان اور رحمن اللہ خان نے آپ کو اپنی اپنی نشستوں سے الیکشن کی پیشکش کی۔ آپ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھ پر اپنے حلقے کے عوام کا اعتماد باقی نہیں رہا ، تو میں کسی اور حلقے سے کامیاب ہوکر کس منہ سے عوامی نمائندگی کا دعویٰ کروں گا ۔ایسے زریں اصولوں کو تمام عمر اوڑھنا بچھونا بنانے والے بے لوث ، بے داغ، صاحب کردار ولی خان 26جنوری 2006کوہم سے رخصت ہوگئے۔

غالب نے کہا تھا۔

وے لوگ تو نے ایک ہی شوخئی میں کھودیئے

ڈھونڈا تھا آسمان نے جنہیں خاک چھان کے

اجمل خٹک کشر



Who Was Wali Khan? Wali Khan Strong Political Character By Ajmal Khattak Kashar. Wali Khan struggle For Democracy. 

Pashto Times Blog about Wali Khan Life And Struggle. Latest Urdu Pashto Article. ANP Politics And Wali Khan Baba. Bacha Khan Baba.

Wali Khan, Fatima Jinnah, Qayum Khan And Ayub Khan By Ajmal Khattak.

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه ده جا

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu&qu

Pashto Calendar. Calendar Of Months In Pashto

Pashto Calendar. Calendar Of Months In Pashto. Pashto Names Of Calendar Year 2022, 2023, 2024, 2025 Pashto Calendar: Names Of Months And Its Span In Pashto بېساک              Besak       (Apr—May) جېټ                Jheet       (May—Jun) هاړ                  Harh           (Jul—Jul) پشکال.            Pashakal         (Jul—Aug) بادرو               Badro        (Aug—Sep) اسو                Asu         (Sep—Oct) کتک               Katak         (Oct—Nov) مګن               Magan        (Nov—Dec) پوه                Po         (Dec—Jan) ما                  Ma       (Jan—FebF) پکڼ               Pagan        (Feb—Mar) چېتر             Chetar         (Mar—Apr) Pashakal Starting Date Is 14 July 2022.  Pashakaal Ending Date Is 14 August 2022. د پشکال ګرمي پۀ زور ده  زلفې دې غونډې کړه چې نۀ دې تنګوينه ټپه۔ په مخ یې پَشم دَ خولو دې دَ لمر په خوا دَ ملغلرو پړک وهینه۔ په اننګو کښي قوتۍ دي د پشکال خولي پري ډنډ ولاړي دینه Badro Starting Date Is 15 August 2022. Badro Ending Date Is 14 September 2022. Aso