Skip to main content

Who Was Muhammad Hanif Ramay? Hanif Ramay Book Panjab Ka Muqadima.

 Who Was Muhammad Hanif Ramay? Hanif Ramay Book Panjab Ka Muqadima.


ان کا پورا خاندان ’’چودھری‘‘ کہلاتا تھا  لیکن انہوں نے یہ کہہ کر ’’چودھری ‘‘ نام کے ساتھہ نہیں لگایا کہ میں ایک غریب ماں کا بیٹا ہوں۔ لیکن ایک وقت آیا کہ وہ پنجاب کے سب سے بڑے چودھری ۔ ۔ ۔ وزیر اعلیٰ بنے

یہ تھے دانشور، خطاط ، مصور، صحافی محمد حنیف رامے

آج ان کی 16 ویں برسی ہے.



محمد حنیف رامے15 مارچ 1930ء کو فیصل آباد اور ننکانہ کے قریب گاؤں پنچک بچیکی میں پیدا ہوئے۔ آرائیں کاشتکار برادری سے تعلق رکھنے والے ان کے والد کا نام چودھری غلام حسین تھا۔ دس سال کی عمر میں وہ لاہور آئے اور اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ سے تعلیم حاصل کی۔


حنیف رامے نے1952میں گورنمنٹ کالج لاہور سے معاشیات میں ایم اے کیا جہاں وہ کا لج کے مجلے ’’راوی‘‘ کے مدیر بھی رہے۔ کچھہ عرصہ لارنس کالج گھوڑا گلی میں استاد رہے۔ بعد میں اپنے بڑے بھائی چودھری نذیر کے معروف اشاعتی ادارہ مکتبہ جدید سے بطور مدیر وابستہ ہوگئے۔ انہوں نے معروف ادبی رسالہ سویرا کی ادارت بھی کی۔ حنیف رامے نے ’’سویرا‘‘ سے الگ ہوکر اپنا رسالہ  ’’نصرت‘‘ جاری کیا ، اپنا اشاعتی ادارہ بھی ’’البیان‘‘کے نام سے بنایا۔ انہوں نے اپنے اور اپنے بھائیوں کے اداروں کی کتابوں اور سویرا کے بیسیوں ٹائٹل ڈیزائن کئے



وہ 1965میں مرکزی اردو بورڈ سے وابستہ ہوئے اور اس کے ڈائریکٹر رہے۔ کچھہ عرصہ ایوب خان کی کنوینشن مسلم لیگ سے وابستہ رہنے کے بعد وہ دسمبر1967 میں پیپلز پارٹی کی اصولی کمیٹی کے رکن بنے۔ انہوں نے 1970 میں روزنامہ ’’مساوات ‘‘ جاری کیا جو پیپلز پارٹی کا ترجمان اخبار تھا۔ اسلامی سوشلزم کی اصطلاح کو فروغ دینے والوں میں حنیف رامے پیش پیش تھے جو پیپلز پارٹی کے چار بنیادی اصولوں میں سے ایک اصول تھا۔


1972 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہد میں وہ پہلے پنجاب حکومت میں مشیر خزانہ بنے اور بعد میں مارچ 1974 میں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔ چار جولائی 1975 کو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ حنیف رامے چار جولائی 1975 کو سنیٹر منتخب ہوئے لیکن چند ماہ بعد پارٹی کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو سے اختلافات کی بنا پر پارٹی سے الگ ہوگئے اور پیر پگاڑا کی مسلم لیگ میں شامل ہوگئے جہاں انہیں چیف آرگنائزر بنایا گیا۔ اس زمانے میں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف اخباروں میں زوردار مضامین لکھے جن میں ایک پمفلٹ ’’بھٹو جی پھٹو جی‘‘ بہت مشہور ہوا۔ ان پرڈیفنس آف پاکستان رولز کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا جس پر انہیں دلائی کیمپ میں رکھا گیا اور ایک خصوصی عدالت نے انہیں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنادی۔ جنرل ضیا الحق کا مارشل لگتے ہی جولائی 1977 میں لاہور ہائی کورٹ نے حنیف رامے کو فورا رہا کرنے کا حکم دیا اور وہ امریکہ چلے گئے۔ وہاں پٹرول پمپ چلاتے رہے۔ برکلے یونیورسٹی میں استاد کے طور پر کام کیا۔


حنیف رامے چھ سال امریکہ میں گزارنے کے بعد وطن واپس آئے تو انہوں نے مساوات پارٹی کی بنیاد رکھی جس کا نعرہ تھا’’ رب ، روٹی، لوک راج‘‘ اس کا پنجابی نعرہ تھا ۔ ’’کُلی، گُلی، جُلی ‘‘ تاہم یہ پارٹی عوامی مقبولیت حاصل نہیں کرسکی۔ انہوں نے 1986میں اِسے غلام مصطفیٰ جتوئی کی قیادت میں بننے والی نئی پارٹی نیشنل پیپلز پارٹی میں ضم کردیا۔

حنیف رامے بارہ سال بعد ایک بار پھر 1988 میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے اور 1993 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے ۔ رامے صاحب نے ایک مشہور کتاب ’’ پنجاب کا مقدمہ ‘‘ بھی لکھی۔ان کی دوسری کتابوں میں اسلام کی روحانی قدریں، موت نہیں زندگی ، باز آؤ اور زندہ رہو (اداریوں کا مجموعہ) ، دُبِ اکبر اور نظموں کا مجموعہ دن کا پھول کے نام سرفہرست ہیں ۔ عمر کے آخر حصے میں انہوں نے قومی اخبارات میں چند مضامین لکھے جن میں عالم اسلام کو جدید دنیا میں اسلام کی ترقی پسندانہ تعبیر اور جدید تعلیم پر زور دینے کا راستہ تجویز کیا۔ رامے صاحب آخر عمر میں جناب واصف علی واصف سے متاتر تھے۔ جی او آر میں پروفیسر عائشہ اختر کے گھر واصف  صاحب کا لیکچر ہوتا تھا، منو بھائی مجھے اور مسرت کو ساتھہ لے گئے تھے، وہیں رامے صاحب سے ملوایا ۔ اصل میں ان سے ایک سفارش کرانے کی ضرورت تھی۔ 


حنیف رامے کی پہلی بیوی شاہین رامے انتقال کرگئی تھیں۔ انہوں نے جائس سکینہ نامی ایک امریکی خاتون سے دوسری شادی کی. یکم جنوری 2006ء کو حنیف رامے لاہور میں وفات پاگئے اور ڈیفنس قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔



ان کی بیٹی ڈاکٹر مریم رامے مشہور گلوکارہ رہیں۔ ان کےبیٹے ابراہیم رامے نے دس گیارہ سال کی عمر میں بچوں کا ناول لکھا تھا۔ اب دواؤں کا کاروبار کرتے ہیں ۔حال ہی میں والد کی طرح مصورانہ خطاطی بھی شروع کی ہے۔ ابراہیم کے کاروبار سے یاد آیا حنیف رامے صاحب نے بھی ایک وقت جوتوں کی فیکٹری لگائی تھی۔



Hanif Ramay Famous and well Read Book Panjab Ka Muqadema. Who Was Muhammad Hanif Ramay? Hanif Ramay Book Panjab Ka Muqadima.

Hanif Ramy was Senior PPP leader And Ex Chief Minister Of Panjab.



Comments

Popular posts from this blog

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...