First Printed Quran In Italy 1537. Urdu Info Blog about Printing Of Koran.
دنیا کا پہلا مطبوعہ قرآن 1537ء میں اٹلی کے شہر وینس کے ایک پرنٹنگ پریس میں چھاپا گیا۔ دوسرا قرآن 1694ء ہیمبرگ جرمنی اور تیسرا قرآن روس میں چھاپا گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب مسلم دنیا میں کسی قسم کا پرنٹنگ پریس لگانا یا کوئی مطبوعہ کتاب رکھنا حرام اور سخت جرم تھا ۔
سلطان بایزید دوم نامی ایک خلیفہ نے 1485 میں علماء کی مدد سے پرنٹنگ پریس اور اسکی مصنوعات کو حرام قرار دے کر مسلم دنیا میں بین کردیا۔ اسکے بعد 1515ء میں سلطان سلیم نامی ایک بادشاہ نے اس سے بھی دو قدم آگے بڑھ کے یہ فرمان جاری کیا سلطنت عثمانیہ میں کسی شہری کے پاس کوئی مطبوعہ کتاب پکڑی گئی تو اسے قتل کردیا جائے گا۔ یہ وہ وقت تھا جب یورپ میں 2 کروڑ سے زائد مطبوعہ کتابیں بیچی جاچکی تھیں۔
اس سے پہلے 1492ء میں سلطنت عثمانیہ کی ہم عصر ریاست اندولوسیہ (اندلس، اسپین) کے چند یہودیوں نے عثمانی سلطان کو ایک عرضی دی کہ ان کے پاس اپنا پرنٹنگ پریس ہے اور وہ انہیں اس سے استفادہ کرنے کی اجازت دیں۔ سلطان نے اس شرط پر اجازت دی کہ تم کسی مسلمان کو کوئی کتاب فروخت نہیں کروگے۔
سواس طرح اسپین کے یہودیوں اور عیسائیوں نے پرائیوٹ پریس سے لاکھوں کتابیں چھاپیں اور اس سے مسلمانوں کے علاوہ تمام قومیں مستفید ہوئیں
یہ وہ وقت تھا جب یورپ اور نئے نئے امریکہ میں علوم و فنون انگڑائی لے کر بیدار ہورہے تھے اور مسلم دنیا جمود کا بستر اوڑھ کر سونے کی تیاری کررہی تھی۔ اسی کتابی انقلاب سے ہزاروں عظیم سائنسدان، ڈاکٹر۔ماہر طعبیات، ریاضی دان، ماہر فلکیات پیدا ہوئے
حالانکہ ساتویں صدی سے تیریویں صدی تک سارا یورپ جہالت کی نیند سورہا تھا اور علوم و فنون کا خزانہ مسلمانوں کے پاس تھا۔ پہلی صلیبی جنگ جو کہ گیارہویں صدی میں لڑی گئی جس میں عیسائیوں نے یروشلم پر قبضہ کیا اور بہت سارے مال غنیمت کے ساتھ کاغذ بھی انکے ہاتھ لگا۔ اسی کاغذ سے بعد میں انہوں ایک عظیم انقلاب برپا کیا۔
سترہویں صدی تک مسلمانوں پر یہ جمود پوری طرح برقرار رہا ۔۔ بالآخر 1720 میں ایک نومسلم ابراہیم المقاتر (جوکچھ ماہ قبل ہی عیسائی سے مسلمان ہوا تھا) اس وقت کے مفتی اعظم کے پاس عرضی لے کرگیا کہ 300 سال ہوگئے یورپ میں پرنٹنگ پریس کو خدا کے لیئے اب تو جاگ جاؤ اور مسلم دنیا میں بھی اسکی اجازت دے دو، پھر اس نے اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی کئی سو صفحات کی کتاب گرینڈ مفتی کودی جو پرنٹنگ پریس کے بارے میں تھی، کتاب کو پڑھ کے مفتی صاحب قائل ہوگئے لیکن انہوں نے تین کڑی شرائط کے ساتھ اسکی اجازت دی،،،
1۔ کوئی عربی کی کتاب طبع نہیں ہوگی
2۔ کوئی اسلامی کتاب طبع نہیں ہوگی
3۔ ہر چھپنے والی کتاب حکومت سے منظور شدہ ہوگی
اس طرح سلطنت عثمانیہ مین لولا لنگڑا پرنٹنگ پریس آیا۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
یورپ علوم و فنون میں ہم سے 300 سال آگے نکل چکا تھا اور اب یہ فاصلہ بڑھ کر 500 سال تک پہنچ چکا ہے۔
تحریر عقیل عباس جعفری
Aqeel Abbas Jafri
First Printed Quran In Italy 1537. Urdu Info Blog about Printing Of Koran. History Of Printed Quran. Quran History. History Of Quran In Urdu. Urdu Blog about Quran. Urdu Article About Quran.
اگر اس کے ساتھ ان کتابوں یا جرائد کا ریفرنس بھی ہوتا تو بہتر تھا۔ جنہوں نے یہ تحریر ارسال کی ہے ان سے دریافت کریں تو نوازش ہوگی
ReplyDelete