How To Be Popular And Famous On Facebook. Urdu Blog about Facebook Fame.
By Muhammad Amir Meer.
How To Be Popular On Facebook? Urdu Blog
اگر آپ فیس بُک پہ مشہور نہیں ہو رہے تو نسخات پیش خدمت ہیں۔
آپ مرد ہیں اور اپنی اوریجنل شناخت سے لکھنا چاھتے ہیں تو فیس بُک پہ پڑھنے والے اکثر محروم قسم ہیں تو مثلا یہ لکھیے کہ اصل چیز تو محبت ہے پیسہ تو آنی چیز ہے۔branded چیزوں میں کچھ نہیں رکھا۔چونکہ پڑھنے والی اکثریت ذرا ہینڈ ٹو ماؤتھ قسم کی ہے۔افورڈ نہیں کرتی تو یہ بات بڑی پسند آئے گی۔سستی جذباتیت بھی ہمارے ہاں املی کی طرح بکتی ہے۔پاپولر سٹانس کا دوپٹہ پکڑے رہنا لازم و ملزوم ہے کیونکہ یہ بھی فینسی دوپٹے کی طرح بکتا ہے۔یاد رہے کہ پاپولر سٹانس میں تھوڑا سا مذہب کا تڑکہ مزہ دو بالا نہیں سہ بالا کر دیتا ہے۔زیادہ مذہب کا تڑکا مت لگائیے گا کیونکہ بوتے مولوی بھی ایک حد سے آگے نہیں جا پاتے۔سچ لکھنے یا حقیقت پسند بننے کی کوئی ضرورت نہیں۔یہ والا کام مجھ اور مجھ جیسے چند سرپھروں پہ چھوڑ دیجیئے اور اگر حقیقت ہی لکھنی ہے تو لائیک و کمنٹس کی فکر سے سب سے پہلے خود کو نکالنا لازمی ہے۔مہذبانہ اختلاف رائے کو برداشت کرنا پڑے گا اور یہ بہت اوکھا کام ہے۔یہ کام تو فیس بُک کے ٹاپ دانشور نہیں کر پاتے۔آگے بڑھتے ہیں
یہ لکھیے کہ ہم پاکستانی تو دراصل بڑے ذہین و جینیئس ہیں۔ہم نے بڑی ترقی کر لی ہونی تھی بس یہ یاہود،haنود،ناسارا کی سازشوں کی وجہ سے ہم ترقی نہیں کر رہے۔وقتا فوقتا محب الوطنی والی پوسٹیں اپنی وال پہ لگاتے رہیں۔ہمارے ہاں محب الوطنی اپنے وطن سے محبت نہیں بلکہ خود بنائے ہوئے دشمن کو سازشی بتانا اُس میں سے ہر وقت کیڑے نکال کر خود کو تسلیاں دے کر مطمئن کرنا ہے۔یہ بتائیے کہ میں نے(نیٹ پہ) بڑی ریسرچ کی ہے کہ ہمارا مشترکہ خاندانی نظام ایک نعمت ہے اور وہ لوگ تو آپس میں نہ ایک دوسرے سے پیار کرتے اور نہ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔یہ لکھیے کہ میمیں تو ٹین ایج میں ہی مائیں بن جاتی ہیں اور اُن کی زندگی اوکھی نئیں مر مر کر گزرتی ہے اور ہمارے ہاں کی عورت ہی زندگی کا اصل لطف اُٹھا رہی ہے۔یہ فقرہ بہت ضروری ہے کہ عورت کا کام گھر سنبھالنا اور مرد کا کام کما کر لانا ہے اور گورے لاعلم بلکہ احمق ہیں جو میاں بیوی دونوں کماتے اور دونوں گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔یہ بھی بتائیے کہ وفا محبت احساس ذمہ داری صرف ہمارے ہاں پائی جاتی ہے وہاں تو کسی کو اس کے سپیلنگ بھی نہیں آتے۔ویسے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ اتنی خامیوں کے باوجود پاکستانیوں کی اکثریت اُن کا ویزہ ورک پرمٹ سٹیزن شپ و نیشلٹی کے لیے بےچین کیوں رہتی ہے؟
یہ ساری باتیں خواتین کے لیے بھی ہیں لیکن ہم چونکہ ایک ترسی ہوئی و محروم قوم ہیں تو ایک سوہنی جئی فوٹو چاہے وہ لاکھ فلٹر شدہ ہو ایک اچھی تحریر پر سو گنا بھاری ہے۔میں نے ایک اچھی زنانہ فوٹو پر حقیقتا پانچ ہزار کے قریب لائیکس دیکھے ہوئے ہیں۔میں نے کیا سب نے ہی دیکھے ہوئے ہیں۔چھپی ہوئی آئی ڈی والے خواتین و حضرات سیڈلی ایک حد سے زیادہ مشہور نہیں ہو سکتے۔سوری۔
باقی اگلی قسط میں۔
How To Be Popular And Famous On Facebook. Urdu Blog about Facebook Fame..
How To Be Popular On Facebook? Urdu Article
How To Be Famous On Facebook? Urdu Blog
Facebook Fame In Urdu Explained.
Tips In Urdu For Facebook Popularity.
Urdu Tip About Facebook Popularity
What Are Top Five Tips To Be Famous On Facebook.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.