Skip to main content

Iran Poetess Poem Translated To Urdu. I am An Irani Women.

 Iran Poetess Poem Translated To Urdu. I am An Irani Women.

Main Aik Aurat Hon. Poem For Women Day 08 March 2022.

#ایرانی شاعرہ کی نظم


میں کہ اک شادی شدہ عورت ہوں

میں کہ اک عورت ہوں

 ایک ایرانی عورت

رات کے آٹھ بجے ہیں

یہاں خیابان سہروردی شمالی پر

باہر جا رہی ہوں

روٹیاں خریدنے کو

نہ میں سجی بنی ہوں

نہ میرے کپڑے جاذب نظر ہیں

مگر یہاں سرعام

یہ ساتویں گاڑی ہے

مرے پیچھے پڑی ہے

کہتے ہیں، شوہر ہے یا نہیں،

میرے سنگ سیر کرو

جو بھی چاہو گی تجھے لے دوں گا

یہاں تندورچی ہے

وقت ساڑھے آٹھ ہوا ہے

آٹا گوندھ رہا ہے مگر پتہ نہیں کیوں مجھے دیکھ کر آنکھیں مار رہا ہے

نان دیتے ہوئے اپنا ہاتھ مرے ہاتھ سے مس کر رہا ہے

یہ تہران ہے

سڑک عبور کی تو گاڑی سوار مری طرف آیا

گاڑی سوار قیمت پوچھ رہا ہے

رات کے کتنے؟

میں نہیں جانتی تھی راتوں کی قیمت کیا ہے

یہ ایران ہے

میری ہتھیلیاں نم ہیں

لگتا ہے بول نہیں پاوں گی

ابھی میری خجالت اور رنج کا پسینہ خشک نہیں ہوا تھا

کہ گھر پہنچ گئی

انجنیئر کو دیکھا

ایک شریف مرد جو دوسری منزل پر

بیوی اور بیٹی کے ساتھ رہتا ہے

سلام آقائے مہندس

بیگم ٹھیک ہیں؟ 

آپ کی پیاری بیٹی ٹھیک ہے؟

والسلام، تم ٹھیک ہو؟ 

خوش ہو؟ 

نظر نہیں آتی ہو؟

سچ تو یہ ہے آج رات میرے گھر کوئی نہیں

اگر ممکن ہے تو آ جاو، 

نیلوفر کا کمپیوٹر ٹھیک کر دو

بہت گڑ بڑ کرتا ہے

یہ میرا موبائل ہے، 

آرام سے جتنی بات چاہے کرنا

میں دل مسوستے ہوئی کہتی ہوں، بہت اچھا

اگر وقت ملا تو ضرور

یہ سر زمین اسلام ہے

یہ امام رضا اور امام زادوں کی سر زمین ہے

یہاں اسلامی قوانین رائج ہیں

 مگر یہاں جنسی مریضوں نے مادہ ۔۔۔۔۔۔ بکھیر رکھا ہے

دین، نہ مذہب، نہ قانون

اور نہ تمارا نام حفاظت کر سکتا ہے

یہ ہے اسلامی جمہوریہ

اور میں ایک عورت ہوں

میرا شوہر چاہے تو چار عقد کرے اور چالیس عورتوں سے متعہ بھی کر لے -

البتہ میرے بال مجھے جہنم میں لے جائیں گے ،

اور مردوں کے بدن کا عطر انہیں بہشت میں لے جائے گا

مجھے کوئی عدالت میسر نہیں ہے

اگر میرا مرد طلاق دے تو باغیرت کہلائے

اگر میں طلاق مانگوں تو کہیں

حد سے گذر گئی، شرم کھو بیٹھی

میری بیٹی کو بیاہ کے لیے میری اجازت درکار نہیں

مگر باپ کی اجازت لازمی ہے

میں دو کام کرتی ہوں، وہ کام سے آتا ہے آرام کرتا ہے

میں کام سے آ کر پھر کام کرتی ہوں

اور اسے سکون فراہم کرنا مرا ہی کام ہے

میں کہ ایک عورت ہوں

مرد کو حق ہے کہ مجھے دیکھیں

مگر غلطی سے اگر

مرد پر مری نگاہ پڑ جائے

تو میں آوارہ اور کثیف خیال کہلاوں

میں ایک عورت ہوں، اپنے تمام محدود پن کے بعد بھی عورت ہوں

کیا مری پیدائش میں کوئی غلطی تھی؟

یا وہ مقام غلط تھا جہاں میں بڑی ہوئی

میرا جسم، میرا بدن، میرا وجود

ایک اعلٰی لباس والے مرد کی سوچ اور ۔۔۔۔۔ زبان کے چند فقروں کے نام بیع ہے

اپنی کتاب بدل ڈالوں یا سر زمین کے مردوں کی سوچ

یا کمرے کے کونے میں محبوس رہوں

میں نہیں جانتی

میں نہیں جانتی کہ کیا میں دنیا میں برے مقام پر پیدا ہوئی ہوں

یا برے موقعے پر پیدا ہوئی ہوں


Shehreena




Pashto Times Urdu Poetry For Women. New Irani Persian Poetry In Urdu. Urdu Translation Of Irani Women Poetry.

Iran Poetess Poem Translated To Urdu. I am An Irani Women.

Main Aik Aurat Hon. Poem For Women Day 08 March 2022.

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...