Lata Mangeshkar Life In Pictures. Year Wise Life Story Of Lata Mangeshkar.
لتا منگیشکر... تصاویر میں
اندور میں 1929 میں پیدا ہوئیں. پانچ سال کی عمر سے ہی والد کے میوزیکل ڈراموں میں اداکاری کرنے لگیں.
2
فلم میں 1942 میں آئیں جب نویوگ چتراپت کی مراٹھی فلم
Pahili Mangalaa-gaur
میں چھوٹا سا رول کیا. ایک گانا بھی گایا
3.
ہم عصر پلے بیک سنگرز مینا کپور اور گیتا دت کے ساتھ
4
گیتا دت اور گورو دت کی شادی میں
5
راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی شادی میں
6
ہیمنت کمار اور مکیش کے ساتھ
7
انیس سو پچاس کے عشرے میں انل بسواس،نوشاد علی اور ایس ڈی برمن جیسے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا
8.
موسیقار انل بسواس کے ساتھ
9
لتا کے والد 1942 میں انتقال کرگئے. لتا اس وقت 13 سال کی تھیں. ان کے دوست نویوگ چتراپت کمپنی کے مالک ماسٹر وینائک نے لتا کے خاندان کی دیکھ بھال کی اور لتا کے اداکارہ اور گلوکارہ بننے میں بھی وہی مددگار ہوئے.
10
لتا، آشا اور مینا اپنے بھائی ہردے ناتھ کے ساتھ
11
لتا اور آشا ایک ریکارڈنگ کے موقع پر. آشا نے لتا کے ساتھ کورس گانے سے آغاز کیا.
12
لتا پہلے نور جہاں کی نقل کی کوشش کرتی رہیں لیکن پھر اپنا انداز بنالیا. اس تصویر میں چاروں بہنیں ہیں
13
لتا اور آشا نے 1945 میں ماسٹر وینائک کی پہلی ہندی فلم"بڑی ماں" میں مختصر کردار ادا کیے
14
لتا کے پہلے ہٹ ہونے والے گانوں میں سے ایک 1949 کی فلم "محل" کا " آئے گا آنے والا" تھا جس کی موسیقی کھیم چند پرکاش کی تھی اور مدھو بالا پر فلمایا گیا
15
دلیپ کمار نے ایک دفعہ لتا کے تلفظ کی خامی کا ذکر کیا تو لتا نے کچھ عرصہ ایک استاد شفیع صاحب سے اردو پڑھی. تصویر میں لتا، دلیپ کمار، سائرہ بانو، موسیقار کلیان جی آنند جی اور گلوکار مہندر کپور کے ساتھ ہیں
16. لتا منگیشکر کو فلم مدھومتی کے گانے "آ جا رے پردیسی"(موسیقار سلیل چودھری) پر بہترین گلوکاری کا فلم فئیر ایوارڈ ملا. تصویر میں وہ ایس ڈی برمن کے ساتھ ہیں
Lata Mangeshkar Life In Pictures. All Stages Of Lata Mangeshkar Life In Pictures. Urdu Blog About Lata Mangeshkar. Pashto Times
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.