Skip to main content

Mujib Ijaz, Inventor Of Powerful Tesla Car Battery and Owner Of One Next Energy

 Mujib Ijaz, Inventor Of Powerful Tesla Car Battery and Owner Of One Next Energy


2022 

کے سب سے مؤثر پاکستانی اوریجن شخص سے ملئے!


گزشتہ دو ہفتوں سے سفر میں ہوں اور پاسپورٹ پر دس، گیارہ ٹھپے لگ چکے ہیں. مصروفیات کی وجہ سے ایک بہت بڑے بریک تھرو کے بارے میں نہیں لکھ پایا. اس موضوع پر دانش انصاری کی ایک دلچسپ تحریر پڑھئے. مجیب اعجاز سے میرا رابطہ بھی ہوا ہے. مزید تفصیل آنے والی ہے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے.


عارف انیس 


گزشتہ روز ’ایلون مسک‘ کی کمپنی’ٹیسلا‘ کی جانب سے دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کو اپنی گاڑی میں متعارف کروائے جانے سے متعلق لکھا، تو دوستوں کی جانب سے اس تحریر کو کافی پذیرائی ملی۔ ’جیمینائی‘ نامی یہ بیٹری صرف ایک چارج میں کسی الیکٹرگ گاڑی کو 1200کلومیٹر تک کا طویل سفر کرنے کے قابل بنا سکتی ہے۔خصوصی طور پر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے تیار کردہ اس بیٹری سے متعلق مزید ریسرچ کی تو ایک انتہائی دلچسپ بات معلوم ہوئی۔ رواں برس دنیا کی طاقتور ترین بیٹری کی ایجاد کرنے والا یہ موجد اور کوئی نہیں بلکہ پاکستان کے ’مجیب اعجاز‘ ہیں۔ جو امریکا میں ’ون نیکسٹ انرجی‘ (One Next energy) کے نام سے ایک ایسی کمپنی چلا رہے ہیں، جو بڑی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ مجیب اعجاز نے ’جیمینائی بیٹری‘ ایجاد کر کے 21ویں صدی کی سب سے بڑی ایجادوں میں سے ایک کا سہرا اپنے سر سجایا ہے۔مجیب نے اپنی کمپنی کی بنیاد ہی اِس مقصد کے ساتھ رکھی کہ وہ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کیلئے ایک ایسی جدید ترین بیٹری تیار کریں گے جو اِن کے ایک چارج میں زیادہ طویل سفر طے کرنے کے مسئلے کو حل کر سکے



لیکن مجیب اعجاز کے پاس اپنی کوئی ذاتی پراپرٹی یا ایسی کوئی چیز نہ تھی جسے فروخت کرکے وہ کسی ایسی کمپنی کا آغاز کر سکتے جو مستقبل کی جدید بیٹریاں تیار کرے، ایسے میں انہوں نے اپنا پلان بل گیٹس اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس کے سامنے رکھا۔مذکورہ دونوں شخصیات کو اِن کا پلان پسند آیا اور انہوں نے مجیب کی کمپنی میں 25ملین ڈالر(تقریباً 4ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کر دی اور آج مجیب نے ’جیمینائی بیٹری‘ تیارکر کے بل گیٹس اور جیف بیزوس سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔

 مجیب اعجاز کی ’جیمینائی بیٹری‘ کو دنیا کی امیر ترین شخصیت ’ایلون مسک‘ کی جانب سے اپنی گاڑیوں کیلئے منتخب کرنا، نہ صرف مجیب کیلئے بڑی کامیابی ہے بلکہ پاکستان اور پوری پاکستان قوم کیلئے باعث فخر ہے۔آج آپ امریکا کی کسی بھی بڑی ٹیک کمپنی کو دیکھ لیں، جس سے آپ واقف ہوں، اُن میں سے بیشتر کمپنیوں کے سی ای اوز کا تعلق بھارت سے ہو گا۔ مثال کے طور پر گوگل کے سی ای او’سندر پیچائی‘ کا تعلق بھارت سے ہے، جو بھارت کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے اور اپنی ہمت اور لگن سے آج دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی کے ’سی ای او‘ بن گئے۔سندر پیچائی کی صرف ایک ماہ کی تنخواہ 36کروڑ سے زائد ہے۔اسی طرح ایک اور بڑی ٹیک کمپنی جس کے بانی ’بل گیٹس‘ ہیں کا نام ’مائیکروسافٹ‘ ہے۔


 مائیکروسافٹ کے سی ای او ’ستیا ناڈیلا‘ کا تعلق بھی بھارت سے ہےجو مائیکروسافٹ سے 44کروڑ ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں اور بھی ایسی بہت ساری کمپنیاں ہیں جن کا ذکر یہاں کیا جاسکتا ہے، لیکن ہمارا مقصد آج ’مجیب اعجاز‘ کو ہائی لائٹ کرنا ہے جنہوں نے دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کمپنی ’ٹیسلا‘ کیلئے ایک ایسی چیز تیار کر دی ہے ، جسے ’ٹیسلا‘ نے اپنی گاڑیوں میں بڑے فخر سے متعارف کروایا ہے۔ مجیب سے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی ’ایپل‘ Apple میں بطور سینئر ڈائریکٹر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، علاوہ ازیں وہ امریکی گاڑی ساز کمپنی ’فورڈ‘ Ford سے بھی منسلک رہے۔انہوں نے فورڈ کیلئے الیکٹرک ہائبرڈ گاڑیاں تیار کیں- مجیب 30مختلف اقسام کی بیٹریوں سے متعلق ٹیکنالوجیز تیار کر چکے ہیں اور ’جیمینائی بیٹری‘ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


ٹیسلا دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ہے۔ ٹیسلا کی جانب سے مجیب اعجاز کی ایجاد کردہ ’جیمینائی بیٹری‘ کا تجربہ ’ٹیسلا ماڈل ایس‘ میں کامیابی سے کر لیا گیا ہے۔ جس کے بعد اِس بات کی امید ہے کہ ’کیا موٹرز‘، ’مرسیڈیز‘، ’فورڈ‘ اور دیگر الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں بھی اِس نئی اورجدید ٹیکنالوجی کا ہاتھوں ہاتھ لیں گی، جس سے مجیب اعجاز کی کمپنی ’ون نیکسٹ انرجی‘ ممکن ہے کہ چند برسوں میں ملین ڈالرز کا کاروبار کرے۔


مجیب اپنی نئی ایجاد ’جیمینائی بیٹری‘ کا حوالے دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج کے جدید دور میں ایک چارج میں 480کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں صارفین کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکتیں، اِس لیے ہمیں ایک ایسی ہائیبرڈ بیٹری کی ضرورت تھی جو نہ صرف ماحول دوست اور کم بجلی خرچ کرنے والی ہو، بلکہ اِسے اِس قابل بھی ہونا چاہیے کہ ایک چارج میں 1ہزار سے 12سو کلومیٹر تک کا سفر کر سکے۔مجیب اعجاز پاکستان کا مثبت چہرہ ہیں جن کیلئے ’ہڈن فگر‘، (Hidden Figure) کی اصطلاح استعمال کی جا سکتی ہے، یعنی ایک ایسی شخصیت جو گم نامی میں رہ کر بڑے کارنامے انجام دے رہا ہے۔ 54سالہ مجیب اعجاز پاکستان کا ٹیلنٹ ہیں، جو بین الاقوامی ٹیکنالوجی مارکیٹ کے افق پر جگمگا رہا ہے۔ اللہ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔


Danish Ahmad Ansari 


(دانش احمد انصاری)



Pashto Times Tags.


Mujib Ijaz, Inventor Of Powerful Tesla Car Battery and Owner Of One Next Energy. Pakistan Scientist Mujib Ejaz Who Developed Tesla Car Powerful Battery.

Elon Musk, Tesla Car, New Powerful Battery. Urdu Article, Urdu Blog. Pakistani Scientist Mujeeb Ijaz Who Developed Tesla Car New Latest Battery.


Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...