Rehman Malik Dies. Rahman Malik Death News Today 23 Feb, 2022.
Who Was Rehman Malik?
صبح صبح یہ افسوس ناک خبر سننے کو ملی کہ رات رحمان ملک بھی گزر گئے۔
اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین
مرحوم بلا کے ذہین انسان تھے، غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے مگر اپنی ذہانت سے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت اور پھر ایوانِ بالا تک پہنچے اور پھر اہم وزارتوں پر رہے ۔
وفاق میں ہوتے ہوئے کراچی کی سیاست میں ان کا اہم کردار رہا خصوصاً ایم کیو ایم کی ٹوٹ پھوٹ میں ان کا بڑا ہاتھ تھا۔
ایک وقت تھا جب پیپلزپارٹی کے لیڈرز بھی یہ کہنا شروع ہوگئے تھے کہ رحمان ملک پیپلزپارٹی میں متحدہ کے ایجنٹ ہیں۔
جب کہ مرحوم اپنی سیاست اور انہیں ملا ٹاسک پورا کررہے تھے ان کے وقت متحدہ کو نقصان ہوا نہ کہ کوئی فائدہ ہوا
جب کہ متحدہ کے کارکن بھی یہ کہتے دکھائی دیتے تھے کہ " ہمارے ہیں عبدالرحمان ملک "
نہایت محتاط اور میٹھے انسان تھے۔
جس سے ملتے اُسے لگتا مرحوم اسی کے اچھے دوست ہیں۔
پیپلزپارٹی کی 2008 میں نئی نئی حکومت آئی تھی ۔
ہمارا آفس سیاست میں مسلسل مداخلت کرنے والے ایک اہم ادارے کے پڑوس میں تھا ۔
ایک دن پچھلی گلی میں دیکھا ایک کار کھڑی تھی جس میں مرحوم بیٹھے فائل میں کوئی کاغذات ترتیب سے لگا رہے تھے ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی سی وی وغیرہ درست کررہا ہو اور کچھ ہی دیر میں جاب انٹرویو شروع ہونے والا ہو ۔
میں نے کار کی کھڑکی پر نوک کیا اور اپنے آفس آنے کی آفر کی کہ اندر آجائیں چائے پیتے ہیں ۔
کہا اندر جانا ہے پھر کسی دن آؤں گا ۔
وہ بھی اپنی جگہ ٹھیک تھے این او سی ملنے والی ہو اور بندہ کہیں بیٹھا چائے پی رہا ہو۔
اس کے بعد رحمان ملک وزیر داخلہ بنے اور پھر ایک دن خبر آئی جس کی عمر چار چھ گھنٹے سے زیادہ نہیں تھی کہ حساس ادارے کو وزارت داخلہ کے ماتحت کردیا گیا ہے۔
چار چھ گھنٹے بعد وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔
گونر سندھ عشرت العباد سے اچھی دوستی تھی، ان کے دور میں کہتے ہیں کہ متحدہ کو بہت فائدہ ہوا مگر میری نظر میں نقصان بھی انہی کے دور میں ہوا، متحدہ بکھر گئی۔
یہ تو سیاست ہوتی ہے ۔۔!
بہرحال غریب گھر میں پیدا ہونے کے بعد اپنی ذہانت اور محنت کے بل پر ملکی سیاست میں اہم مقام تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔۔۔!
پیپلزپارٹی میں بھی لوگ ان سے جلتے تھے ذوالفقار مرزا انہیں جھوٹا کہا کرتے تھے۔
کہ رحمان ملک اگر سیب کھا رہے ہوں تو آپ کو فون پر کہیں گے کہ کیلا کھا رہا ہوں۔
مرحوم سے ہر صحافی کو محبت تھے کیوں کہ وہ ہر ایک سے نہایت احترام سے ملتے تھے۔ غوری نامہ
By Qadir Ghori.
Rehman Malik PPP Death Today. Rehman Malik Of PPP. Who Was Rahman Malik. Senator Rehman Malik Dies Today. Career and Family Of Rahman Malik.
Net Wealth And Career Of Rehman Malik. How Rehman Malik Died?
Rehman Malik Dies. Rahman Malik Death News Today 23 Feb, 2022.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.