Sri Devi. Remembering Sri Devi On her 4th Anniversary. Urdu Info
by Kashif Grami
بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو مداحوں سے بچھڑے چار سال بیت گئے،
اداکارہ سری دیوی دو سال پہلے 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے بالی ووڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کردیاتھا۔ سری دیوی کے مداح تین سال گزرنے کے باوجود ان کی موت کو بھلا نہیں پائے ہیں۔
Life Story Of Sri Devi In Urdu.
سری دیوی کی ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں او ر بہترین اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ۔ سری دیوی کا اصلی نام شریماینگر تھا ۔ ان کی پیدائش ۱۳؍ اگست 1963ء میں ٹامل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے صرف چار سال کی عمر میں ایک ٹمل فلم میں کام کیا تھا۔
فلم ’’ سولہواں ساون ‘‘ کے ذریعہ سے سری دیوی نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ لیکن باکس آفس پر ناکام ثابت ہونے پر انہوں نے تلگو فلموں میں کام کرنا شروع کیا ۔ اور 1983ء میں ہندی فلم ’’ ہمت والا ‘‘ کے ذریعہ سے بالی ووڈ میں پھر قسمت آزمائی او ریہ فلم کامیاب ثابت ہوئی اور سری دیوی کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔ اس کے ان کی ہٹ فلموں کا ایک تانتہ بن گیا ۔ فلم نگینہ میں بہت زبردست اداکاری سے سب کو حیران کردیا ۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ناگن کا کردار ادا کیا تھا ۔ اس فلم میں ان کے رقص نے مداحوں کی دل جیت لیا تھا ۔ اس کے بعد فلم ’’ مسٹر انڈیا ‘‘ آئی ۔ یہ فلم بھی زبردست ہٹ رہی ۔ 1989ء فلم ’’ چال باز ‘‘ ریلیز ہوئی ۔ یہ فلم بھی زبردست کامیاب رہی او ران کی مقبولیت زبردست اضافہ ہوئی یش چوپڑہ کی ہدایت میں انیل کپور کے سامنے فلم لمحے میں ڈبل رول میں کمال اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
یش چوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم ’’ چاندنی ‘‘ بھی باکس آفس پر زبردست کامیاب رہی ۔ اس فلم میں ان کے مقابلہ میں رشی کپور تھے ۔ اس فلم میں انہیں بہترین اداکاری کے سبب فلم فیئر ایوارڈ پیش کیا گیا ۔
Sri Devi. Remembering Sri Devi On her 4th Anniversary. Urdu Info .
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.