Tribute To Urdu Poet Habib Jalib By Pashto Poet Hamdard Yousafzai.
Habib Jalib Kon Tha?
ایک ایسے دور میں جب لفظ کوڑیوں کے مول بک رہے تھے
ایک ایسے دور میں جب سیاست سے لوگوں کو متنفر کرنے کے لئے جعلی ادیب اور شعرا ہر جگہ دستیاب تھے
ایک ایسے دور میں جب قافیہ بند شعرا نے ریاستی مراعات سے بڑے بڑے بنگلے بنائے
ایک ایسے دور میں جب بانو آپا کو بھی ضیاع الحقی اسلام کےلئے خود ساختہ حرام و حلال کا فلسفہ سامنے لانا پڑا
ایک ایسے دور میں جہاں تمام سائنسی روایات کو پس پشت ڈال کے اشفاق احمد نے لوگوں کو تین سو ساٹھ کے “زاویوں “ میں گھما کر رکھا تھا
ایک ایسے دور نعرہ حق بلند کرنا جان جانے کے مترادف تھا
جیلوں میں سڑنے کا حوصلہ کس ادیب کو تھا
رائٹر گلڈ کے نام پہ شہابوں نے حکومت کے غلام گردشوں میں گھمانے کے سارے گر لوگوں نے سیکھ لئیے
ایسے گئے گزرے دور جس کو بلاشبہ قحط الشعرا اور قحط الادبا کہا جاسکتا ہے
ایسے دور میں حبیب جالب پکار اٹھے تھے
دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
ایسے دستور کو، صبح بےنور کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے
میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو، جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
پھول شاخوں پہ کھلنے لگے،تم کہو
جام رندوں کو ملنے لگے،تم کہو
چاک سینوں کے سلنے لگے ،تم کہو
اِس کھلے جھوٹ کو، ذہن کی لوٹ کو
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
اب نہ ہم پر چلے گا تمھارا فسوں
چارہ گر میں تمہیں کس طرح سے کہوں
تم نہیں چارہ گر، کوئی مانے، مگر
میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتاجانتا “
ایسے ہی دور میں انھوں نے کہا تھا
خطرہ ہے زرداروں کو
امریکہ کے یاروں کو
خطرے میں اسلام نہیں
Tribute To Urdu Poet Habib Jalib By Pashto Poet Hamdard Yousafzai. Habib Jalib Urdu Nazam Complete Main Nahi Manta, Main Nahi Janta, Aisay Dastoor Ko, Subh E Be Noor Ko, May Nahi Manta May Nahi Janta.
Khatra Hain Zardaro Ko
Khatray Main Islam Nahi
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.