Ukraine War Updates In Urdu. Catastrophic First Day Of War In Ukraine.
Ukraine under attack: Updates In Urdu.
یوکرین پر روسی حملے کا پہلا اور شدید دن ۔
روس نے یوکرین کے طول و عرض میں شدید ہوائ حملے کر کے خاصی تباہی مچائی ہے، ویسے تو زیادہ تر حملے فوجی اڈوں، نیول بیس اور ائر بیس پر ہوئے ہیں ،پاور اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔لیکن شہری آبادی بھی محفوظ نہیں ہے ۔ کئی رہائشی عمارتیں بھی بمباری میں تباہ ہوئیں اور مرنے والوں کے اعدادوشمار کا ابھی علم نہیں ۔
پہلے لوگوں کا خیال تھا کہ یوکرین کے مشرقی حصے روسی حملوں کی زد میں آئیں گے لہذا لوگوں نے بڑی تعداد میں مشرقی یوکرین سے مغربی سمت میں جانا شروع کر دیا تھا ۔جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بلاک ہو کر رہ گیا، یوکرین کے صدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ہی رہیں۔عوام بہرحال خوفزدہ ہیں ۔ میں نے بعض وڈیوز دیکھی ہیں جس میں لوگ اپنے بیوی بچوں سمیت انڈر گراؤنڈ ٹرین اسٹیشنوں میں پناہ لے رہے ہیں، جنہیں زیادہ محفوظ سمجھا جا رہا ہے ۔
نیٹو اجلاس جاری ہے ۔۔۔۔دیکھیں اس گنبد نیلو فری سے کیا اچھلتا ہے ۔
نگار سجاد ظہیر
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.