Utmankhel Tribes. Utmankhel Pashtun Tribes Info In Urdu.
ٓاُتمان خیل اُتمان بابا کی اولاد ہیں۔ اُتمان خیل قوم محمود غزنوی کے ہمراہ 997کے لگ بھگ ائے تھے ۔اُتمان خیل قبیلہ باجوڑ ایجنسی ،مہمند ایجنسی ، ملاکنڈ، مردان کے اضلاع، تخت بھائی شیرگڑھ اور کاٹلنگ میں بھی آباد ہیں۔ اتمان بابا کے بڑے بیٹے ماندل کے اولاد ہے۔ کہا جاتا ہے کہ احمد شاہ ابدالی کے ہمراہ ملک زمروز خان فوجی دستے کے ایک کمانڈر کے طور پر ائے تھے جو کہ اتمان خیل تھے۔مختلف جگہوں پر بیان کیا گیا ہیں کہ اتمان خیل نے یوسفزئے اقوام کی لڑائیوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا تھا
مہمند قبائل کے ساتھ بھی انگریز افواج کے ساتھ لڑے ۔ برطانیہ کے عظیم الشان مدبر جنرل سروسٹن چرچل نے انھی لوگوں کے ساتھ اپنی لڑائی کا ایک حصہ اپنی والدہ کو ایک خط میں لکھا ہیں یہ بڑا دلچسپ خط ہے جو چرچل نے دو گز گہرے خندق میں بیٹھ کر لکھا ہے جبکہ اُس کو شدید سردرد اور ایک سو تین درجے کا بخار تھا ،خط میں لکھا ہے اگر چہ اتمان خیل اور مہمند قبائل کی خطرناک لڑائی اور پریشان کن حملوں کی بڑی دیانتداری سے تزکرہ کیا ہے ، لکھا ہے کہ ہماری فوج سے بڑھ کر پہاڑوں پر چڑتے تھے اور بڑی خطرناک نشانہ بازی کرتے تھے جتنی دیر میں ہم ایک بار پہاڑوں پر چڑتے تھے اُس سے تیز یہ لوگ پہاڑوں پر چڑتے تھے ۔ ۔ مشہور شخصیت صنوبر حسین کاکاجی کی علمی وادبی تحریک میں اتمان خیل قوم کے ملک محمد عمر اور اُنکے خاندان کا ہاتھ ہے
کاکاجی باجوڑ ایجنسی میں سوال قلعہ میں اُن کے خاندان کے پاس لگ بھگ پندرہ سال تک رہے تھے ،کاکاجی کی اصل تحریرے ابھی بھی اُن کے پاس تھے۔ ۔اتمان خیل قومی مومنٹ کے نام سے ایک فعال تنظیم بھی ہے اس تنظیم کی نگرانی معروف کالم نگار اور سینئر پولیس افیسر فصیح الدین صاحب کر رہے ہے۔ اور یہ تنظیم اتمان خیل قوم کی تاریخی ورثے کی حفاظت تعلیم،صحت، سماجی زندگی میں ان کی ترقی اور اپنے علاقے میں بھائی چارے ، اپس کی سماجی اہم اھنگی اور دیگر اقوام کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے لئے تشکیل دی گئی ہے۔ پختون قوم کے عظیم راہنماءپیر روخان ، ملاکنڈ کے کچھ مقامات پر کئی ماہ تک اُتمان خیل قوم کے مہمان رہے ، اتمان خیل قومی روایات کے پابند اور جمہوریت پسند ہیں ۔ اتمان خیل قبیلہ تعداد کے لحاظ سے بہت بڑا قبیلہ ہے ، یہ لوگ بڑی تعداد میں باجوڑ یجنسی ، ملاکنڈ ایجنسی اور مہمند ایجنسی میں مقیم ہیں۔ مہمند ایجنسی میں دو تحصیلوں پر اتمان خیل قوم اباد ہیں ، پڑانگ غاراور امبار یہ لوگ بلند ترین چوٹی کیمور کے دامنوں میں دریا سوات کے دونوں طرف اباد ہیں ۔ اتمان خیل قبیلے سادگی کے حوالے سے کئی واقعات مشہور ہے
اتمان خیل قوم کی کہاوتیں بھی بڑی مشہور ہیں ، اتمان خیل قبیلے کے لوگ محنت کش اور یک زبان ہے۔ ساٹھ فیصد لوگ زراعت کے پیشے سے منسلک ہیں ، اور بڑی تکنیکی سے سبزیوں کی کاشت کرتے ہیں۔ اتمان خیل قبیلے کے پہاڑ بھی سرسبز ہیں ۔ قیمتی پتھر اور ماربل کی کانیں بھی موجود ہیں۔ قیمتی پتھر میں نفیرائیٹ بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ تعلیم اور صحت کے حوالے سے بھی ان کے علاقے پسماندہ ہیں۔ موجودہ دور میں حکومت اور فلاحی اداروں نے ان علاقوں پر خصوصی توجہ دی ہے جس کی وجہ سے یہاں پر ترقی کے اثار نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں
تحریر : شکیل مومند
Utmankhel Tribes. Utmankhel Pashtun Tribes Info In Urdu. Utmankhel Short History In Urdu. Urdu New History. Urdu Blog About Utmankhel Tribes. Pashtun Tribes.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.