Skip to main content

Who Was Mansoor Halaj? Mansoor Helaj Life Story In Urdu.

 Who Was Mansoor Halaj? Mansoor Helaj Life Story In Urdu.


منصور_حلاج

یہ معلومات اُن ساتھیوں کے لئے ہیں جو منصور کے متعلق ناآشنا تھے یا کچھ دوست مجھ سے پوچھ کررہے تھے 

* کہ منصور کون ہے؟

*اُس کے ساتھ ایسا برتاؤ کیوں کیا گیا؟

*کن مولویوں نے اس پر فتویٰ دیا اور کونسے مولویوں نے اُس کی حمایت کی؟


#معلومات_شخصیت

پیدائش سنہ:- 858 صوبہ فارس

وفات:-  26 مارچ 922 بغداد

وجۂ وفات:- پھانسی

شہریت:-  دولت عباسیہ

مذہب:- اسلام,اہل سنت


#عملی_زندگی

استاد :- جنید بغدادی

پیشہ:- شاعر،  متصوف،  معلم

پیشہ ورانہ زبان:- فارسی،  عربی

شعبۂ:- عمل تصوف

مؤثر:-  ذوالنون مصری، بايزيد بسطامى

متاثر :- حافظ شیرازی، شیخ فرید الدین عطار، سنائی غزنوی، مولانا جلال الدین محمد بلخی رومی، بالیم سلطان، سچل سرمست


#الزام

الزامات کلمۂ کفر

منصور حلاج (پیدائش 858ء، وفات 26 مارچ 922ء) ایک فارسی صوفی اور مصنف۔ 

پورا نام #ابو_المغیث_الحسین_ابن_منصور_الحلاج تھا۔ والد منصور پیشے کے لحاظ سے دھنیے تھے۔ اس لیے نسبت حلاج کہلائی۔ 

فارس کے شمال مشرق میں واقع ایک قصبہ #الطور میں پیدا ہوئے۔ عمر کا ابتدائی زمانہ عراق کے شہر واسط میں گزرا۔ پھر اہواز کے ایک مقام تستر میں سہل بن عبد اللہ اور پھر بصرہ میں عمرو مکی سے تصوف میں استفادہ کیا۔ 264ھ میں بغداد آ گئے اور #جنید_بغدادی کے حلقۂ تلمذ میں شریک ہو گئے۔ عمر کا بڑا حصہ سیر و سیاحت میں بسر کیا بہت سے ممالک کے سفر کیے جن میں مکہ، خراسان شامل ہیں۔


#تفصیلاً

حسین بن منصور حلاج ٢٤٤ھ میں ایران کے شہر طوس میں پیدا ہوئے۔۔۔ سولہ برس کی عمر میں انہوں نے قرآن شریف حفظ کیا اور سہیل بن عبداللہ تستری کے مرید ہوگئے۔۔۔ وہ صوم وصلواة کے پابند اور سیر وسیاحت کے دلدادہ تھے۔۔۔ بیس سال کی عمر میں حسن بصری کے مدرسہ میں پہنچے۔۔۔ بصرہ میں جب حکومت وقت نے انہیں پریشان کیا تو وہ بغداد چلے گئے جہاں وہ ایک صوفی کے طور پر ابھرے


یہاں انہوں نے شادی بھی کی اور ان کے چار بچے بھی ہوئے۔ بغداد میں بھی جب ان کے مریدوں کی تعداد بڑھنے لگی تو وہ حکومت کی نظروں میں کھٹکنے لگے اور انہیں طرح طرح سے تنگ کیا جانے لگا۔۔۔ ان پر رعایا کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کے الزامات لگائے گئے۔۔۔ یہاں سے نکل کر وہ حج پر روانہ ہوئے اور تین سال تک وہاں رہنے کے بعد خراساں چلے گئے۔ اس کے بعد مشرقی ایران میں پانچ سال گزارنے کے بعد واپس تستر لوٹ آئے۔۔۔ پھر ہندوستان کا دورہ کیا اور یہاں ہندو فلسفہ کامطالعہ کیا۔۔۔ ترکستان میں بدھ مذہب کامطالعہ کیا۔۔۔ تیسرا حج کرنے کے بعد واپس بغداد چلے گئے جہاں انہوں نے خانۂ کعبہ کاایک ماڈل تیار کیا۔ وہ عبادت اور تبلیغ میں دن رات مشغول رہتے تھے


حسین ذہنی اعتبار سے ایک نئی روایت کے علمبردار تھے۔ ان کی شاعری باغیانہ اور ان کے خیالات اس عہد کی فکری رویوں کے بالکل برعکس تھے۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگوں نے انہیں دیوانہ قرار دیا۔۔۔ وہ انسان کو مرکزی حیثیت دیتے تھے۔۔۔ ان کے مطابق انسان کی ذات کے اندر ہی خدا کا وجود ہے۔۔۔ وہ اس بات پر زور دیتے تھے کہ فرد میں خودی اور عزت نفس کا احساس اس قدر اجاگر ہونا چاہیے کہ و ہ اپنی انفرادیت کو منوا سکے۔۔۔ اس بات پر ان کی مخالفت ہوئی اور انہیں طرح طرح کے مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ اس وقت عرب میں بغاوتیں ہورہی تھیں اور لوگ عباسی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہورہے تھے۔۔۔ حسین بن منصور کے کارناموں اور ان کے پیروکاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے حکومت خوفزدہ تھی۔۔۔ چنانچہ حاکم وقت حامد بن عباس نے ٢٩٧ھ کو ابن داؤد اصفہانی سے حسین بن منصور حلاج کے قتل کافتویٰ لے کر ان کو گرفتار کروایا۔۔۔ ایک سال کے بعد وہ فرار ہوگئے اور علاقہ

خوزستان (سوس) چلے گئے۔۔۔

٣٠١ھ میں انہیں پھر گرفتار کیا گیا۔۔۔ کئی سال تک جیل میں رہنے کے بعد جب رہا ہوئے تو حامد بن عباس کے اسرار پر پھر گرفتار ہوئے۔۔۔ ایک سال تک ان پر مقدمہ چلنے کے بعد ٣٠٩ھ میں انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا اور لاش جلا کر راکھ کو دریا میں بہا دیاگیا:

"حامد بن عباس وزیر مملکت نے چیخ کر کہا۔۔"جاؤ اور اس کے جسد خاکی کو جلا دو۔۔۔ خاک اڑا دو ۔۔۔اس کی انا کو میں نے قتل کر دیا ہے۔۔ اب وہ کیسے حق کو پکارے گا۔۔" وہ پھر رقص کرنے لگا۔۔۔

پھر وہ بھاگا اور اس نے خلقت کے ہجوم کو چیر کر راستہ بنایا۔۔۔ پھر اس کے کٹے ہوئے سر بریدہ لاشے کو ان مثلہ کیے ہوئے بازوؤں اور پاؤں کو اس ڈھیر پر رکھ کر آگ لگادی۔۔۔ ہجوم برابر نعرے لگارہا تھا اور واویلا کررہا تھا اور ہوا میں شعلے اور چنگاریاں اور ذرے

” اناالحق” پکار رہے تھے۔۔۔ اتنی بہت سی آنکھیں اس پر نگراں تھیں اور محمی کا پوتا حسین خود آتش کدہ بن گیا تھا تاکہ اس آگ کو فروزاں رکھ سکے جو اسے خون کی امانتوں کے طور پر ملی تھی۔۔۔ وہ ایک شعلے میں تبدیل ہورہا تھا کہ خود شعلہ تھا۔۔۔ انا الحق کہہ رہا تھا کہ وہ حق تھا۔۔۔ 

انا الحق

اناالحق

اناالحق

اسلامی تاریخ میں حسین بن منصور حلاج کی شخصیت متنازعہ رہی ہے۔۔ اختلاف رائے کا سب کو حق ہے۔ شکریہ۔۔۔

Who Was Mansoor Halaj? Mansoor Helaj Life Story In Urdu.

Mansoor Halaj Kon Tha? Mansoor Halaj Sook Wo? Who Is Mansoor Alaj? Life Story Of Mansor Halaj.

Anal Haq By Mansoor Hilaj. Mansor Hilaj anal Haq.
Who Was Mansoor Halaj? Mansoor Helaj Life Story In Urdu.

Mansoor Halaj Kon Tha? Mansoor Halaj Sook Wo? Who Is Mansoor Alaj? Life Story Of Mansor Halaj.

Anal Haq By Mansoor Hilaj. Mansor Hilaj anal Haq.


Pashto Times Urdu Blogs. Who Is Who In Urdu.

Who Was Mansoor Halaj? Mansoor Helaj Life Story In Urdu.

Mansoor Halaj Kon Tha? Mansoor Halaj Sook Wo? Who Is Mansoor Alaj? Life Story Of Mansor Halaj.

Anal Haq By Mansoor Hilaj. Mansor Hilaj anal Haq.


Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...