Yamaha Bike. Yahama Bike YBR 125 Review In Urdu. Prices Of Yamaha Bikes.
جب یاماما (YBR125)بائیک لی تو بہت سے دوستوں نے فیول ایورج کا پوچھا۔ میں نے کہا ابھی چند دن چلاتا ہوں تو بتاؤں گا۔ آج میرے پاس یہ بائیک پورے 1 ہزار کلومیٹر چل چکی ہے۔ میں ایک ہی پٹرول پمپ سے ہمیشہ ٹینکی فل کرواتا ہوں۔ میں نے پچھلے دو ہفتوں میں تین بار تیل ڈلوایا جو نوٹ کرتا رہا اور کل ملا کر 20.3 لٹر بنتا ہے۔ اسی تیل میں بائیک 1 ہزار کلومیٹر چلی ہے۔
یعنی 50 کلومیٹر فی لٹر کی ایورج نکلی ہے۔ میری ایورج سپیڈ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ سپیڈ تیز کریں گے تو فیول ایورج کم ہوگی۔ چاہے 120 پر بھی بھگا لیں 40 سے کم کسی صورت اسکی ایورج نہیں ہو سکتی۔
ایک دوسرا فائدہ یہ کہ اس بائیک کا انجن آئیل 2 ہزار کلومیٹر کے بعد بدلا جاتا ہے۔ اور انجن کے ایک لیٹر تیل کی قیمت وہی ہے جو ہنڈا کے تیل کی۔ ٹیوننگ اور انجن کے ٹیپٹ ڈھیلے ہونے کا کوئی چکر ہی نہیں ہے۔ یہ بائیک 11 ہزار کلومیٹر چل چکی ہے۔ ابھی تک ٹیوننگ کے لیے اسکے انجن کا ایک نٹ بھی نہیں کھلا۔ یا چار چار ہزار کلومیٹر کے بعد دو فلٹر بدلے گئے ہیں۔ میں خود اب تیل بدلنے کے ساتھ فلٹر بدل دونگا۔ اور بائیک زیرو میٹر کنڈیشن میں چلتی ہے۔ 110 تک بھی لمبے روٹ پر چلا کر دیکھی ہے انجن ماشاءاللہ پورے زور میں ہے۔ بس تیل وقت سے بدلا گیا ہوا ہے۔۔
ہنڈا 150 تھی اس سے پہلے میرے پاس۔ اِس بائیک کا سیلف اُس سے بہت اچھا ہے۔ اسے صبح سٹارٹ کرنا کافی مشکل کام ہوتا تھا۔ مگر یہ پہلے سیلف پر ہی سٹارٹ ہوجاتی اور 30 سیکنڈ بعد گئیر لگا کر جا سکتے ہیں۔
چلانے میں انتہائی آرام دہ بائیک ہے۔ مگر اس بائیک پر بیوی بچے بمعہ کپڑوں کا بیگ آپ سفر نہیں کر سکتے۔
اس بائیک کا خرچہ تو سیونٹی سے بھی کم ہے۔ اور آرام دہ چھوٹی موٹی گاڑیوں سے زیادہ ہے۔
ہنڈا 125 اس وقت 152,500 کی ہے۔ اور یہ بائیک 223,000 کی۔ قیمت میں خاص فرق نہیں ہے۔ دونوں کا انجن 125 ہے۔ مگر یاماہا کمپنی کی بائیکس ہنڈا سے بہت ہی اچھی ہیں۔ میں نے ہنڈا 125 بھی زندگی میں پہلی بار پچھلے ماہ لی تھی۔ ایک ہفتہ ہی چلائی تھی کہ کمر کی درد سے برا حال تھا۔ بیچ دی۔
آپ اکیلے یا دو لوگ بائیک پر لمبا سفر کرتے ہیں تو لوگوں کی باتوں کو اگنور کرکے یاماما 125 کے 4 ماڈلز میں سے جونسا مرضی آنکھیں بند کرکے لے لیں۔ ابھی تک یاماما 125 نہیں چلایا تو یاد کریں گے بھائی نے مشورہ دیا تھا۔ ری سیل مارکیٹ اسکی ہنڈا سے بھی اچھی ہے۔ اور سوزوکی بائیکس سے قیمتیں یاماہا کی کم ہیں۔ یہ بس باتیں ہی ہیں کہ یاماما کو بیچنا مشکل ہے۔ میں نے 21 ماڈل چھ ماہ چلی ہوئی 163 میں لی تھی۔ 10 اوپر لگایا۔ 175 سے 180 کے درمیان آج ہی بیچ سکتا ہوں۔ کوشش کریں زیرو میٹر بائیک لیں۔ یا کسی سیانے بندے کو ساتھ لیکر پرانی کی طرف جائیں جو یاماما پہلے سے چلا رہا ہے۔ اس بندے کی رائے کو زرا بھی اہمیت نہ دیں جس نے یہ بائیک کبھی چلائی ہی نہیں۔
خطیب احمد
Yamaha Bike. Yahama Bike YBR 125 Review In Urdu. Prices Of Yamaha Bikes.
Yamaha 125 Bike Vs Honda 125 Bikes.
Comparison Of Yamaha Vs Honda
Honda 125 Bike Vs Yamaha 125 Comparison.
Urdu Blog About Yamaha 125 Bike.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.