Why United Kingdom Is Not Secular State. Urdu Blog
By Imran Shaheed Binder
برطانیہ اور سیکولرازم: میرے چند تحفظات
میرے خیال میں برطانیہ ایک لبرل ملک تو ہے لیکن ابھی سیکولر کے درجے تک بلند نہیں ہو پایا۔ سیکولر ازم کا پہلا بنیادی اصول یہ ہے کہ مذہب کو ریاستی اداروں سے الگ رکھا جائے۔ تو کیا اس حوالے سے برطانیہ ایک سیکولر مُلک ہے؟ میرا جواب ہے، ہرگز نہیں! برطانیہ اسی وقت ایک سیکولر ملک کہلا سکتا ہے جب وہ سیکولرازم کے بنیادی اصول پر عمل کرے۔ وہ کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے میرا اعتراضات ہے کہ برطانیہ سیکولر ملک نہیں ہے؟ آئیے سرسری طور پر دیکھتے ہیں۔
1. بنیادی بات تو یہ ہے کہ ملکہ برطانیہ جو کہ چرچ آف انگلینڈ کی سربراہ ہیں، وہی آئینی طور پر برطانیہ کی سربراہ ہیں، اگرچہ استعاراتی سطح پر ہی سہی۔
2. برطانیہ کے ریاستی سکولوں میں مذہبی تعلیم دی جانے کا ایک ہی مطلب ہے کہ مذہب ریاستی اداروں سے الگ نہیں ہے۔، جبکہ اسے الگ کیا جانا چاہیے۔
3. سرکاری عمارات میں عبادت کے لیے جگہیں مہیا کرنا بھی سیکولرازم کی نفی ہے، جیسا کہ جامعات، مقامی کونسل اور حتیٰ کہ پارلیمان اور دیگر سرکاری ادارے وغیرہ۔
4. عدالتوں میں مذہبی کتابوں کی بنیاد پر حلف لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔ جب ہر بات تفتیش میں نمایاں ہو جاتی ہے تو مذہبی حلف غیر ضروری ہے۔
5. اکثر مذہبی کسی پارک، کسی سڑک اور فٹ پاتھ پر نماز وغیرہ پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ عوامی مقامات پر مذہبی رسومات کی اجازت دینا سیکولر معاشرے کے منافی ہے، وجہ یہ کہ عبادت کا یہ عمل میرے جیسے بہت سے سیکولر لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے۔ اس لیے عوامی مقامات کو ان خرافات سے پاک رکھنا چاہیے۔
6. مذہب انفرادی معاملہ ہے۔ عبادت کو صرف گھر اور عبادت گاہوں تک محدود رکھنا چاہیے۔
7. برطانیہ میں عبادت گاہوں کو فنڈز دیے جانا بھی سیکولرازم کی نفی ہے، جسے فوراََ بند کرنا چاہیے۔
8۔ یہ جو سینکڑوں کی تعداد میں مذہبی ٹی وی چینلز کھلے ہوئے ہیں، ریاست کو مزید لائسنس جاری کرنے کی بجائے، پہلے سے جاری لائسنسوں کو منسوخ کرنا چاہیے۔ مذہب کے نام پر یہ کاروبار سیکولر اقدار کے منافی ہے۔
چونکہ سیکولرازم صرف مذہب کی سیاسی معاملات میں علیحدگی کا ہی داعی نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ریاست خود کو مذہب کے سماجی اور ثقافتی معاملات سے بھی الگ کرے۔ میرا کہنا یہ نہیں ہے کہ ریاست کسی پر جبر کرے، بلکہ اصرار فقط اس بات پر ہے کہ ریاست خود کو مذہب سے مکمل طور پر الگ کرے۔ میں اگلے چند روز میں برطانوی معاشرے کو سیکولرازم کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پارلیمان میں ایک تفصیلی خط بھیج رہا ہوں۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.