Bacha Khan Letter To NWFP Governor George Cunningham.
Zama Jwand Aw Jadojehad By Bacha Khan.
حاجی میرزاعلی خان عرف فقیرایپی اور آزاد قبائل کی طرف وفود اورگورنر جارج کھنگم کو خط
5 اگست 1942
انگریز نہیں چاھتے تھے کہ ہم یہاں قبائلی علاقوں میں کام کریں لیکن ہم نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اس نازک دور میں ہم قبائلی علاقوں میں کام کرینگے کیونکہ یہ ہماری آبادی اور بربادی کا سوال تھا ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ اگر انگریز حکومت ہمیں اجازت دے یا نہ دے ہم ضرور یہاں کام کرینگے اور پشتونوں میں شعور اور اتفاق پیدا کرینگے ہمارے صوبے کے گورنر جارج کھنگم تھے انتہائی نرم،ھوشیار اور چالاک آدمی تھے اُس کو میں نے ایک خط لکھا جس کا مضمون یوں تھا
،،آج دنیا میں انقلاب کا زبردست سیلاب آ رہا ہے ہمیں خوف ہے کہ ہمارے گھر میں گڑبڑ نہ ہوجائے اور ہم آپس میں برباد نہ ہو جائے اس لئے ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ امن کے قیام کیلئے ہم اپنے بھائیوں کے پاس آزاد قبائل میں وفود بھیج دیں تاکہ وہ حقیقت سے باخبر ہوجائے۔ ہم آپ کو تسلی دیتے ہے کہ ہم حکومت کے خلاف کوئی کام نہیں کرینگے ہمیں اپنی مصیبتوں کی فکر ہیں اور اُن کے ساتھ ہم بھائی چارے،ھمدردی اور قوم پرستی کی بات ضرور کرینگے ،، اُمید ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے اس کارخیر کیلئے آپ ہمیں اجازت دے دینگے ۔ چند دن گزر گئے میرے خط کا جواب نہ آیا تو دوبارہ لکھا کہ ابھی آپ چاھے یا نہ چاھے ہم تمھارے جواب کا انتظار نہیں کرسکتے اگر فلانی تاریخ تک آپ کا جواب نہیں آیا ہم اپنے وفود ان علاقوں میں بھیج دینگے اور وفود بھیجنے کی تاریخ ہم نے 5 اگست 1942 مقرر کی ہے
یہ خط میں نے یونس جان کے ہاتھوں گورنر کو ارسال کیا وہ نتیا گلی میں تھے یونس جان جب نتیا گلی پہنچے تو اُسے معلوم ہوا کہ گورنر نے اپنے بنگلے میں تمام پولیٹیکل ایجنٹ اور صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر کو بلوایا ہے اور اُن کے ساتھ صلاح مشورہ کررہے ہیں یونس جان نے مجھے بتایا کہ فیصلہ اس بات پر ہوا کہ صوبہ سرحد میں ہم باچاخان کو منع نہیں کرینگے لیکن آزاد قبائل میں پولیٹیکل ایجنٹ کے ذریعے جتنا ہوسکے ہمارے لئے مشکلات کھڑے کرینگے اور ہمارے اس کار خیر کو ناکام کرنے کی کوشش کرینگے یونس جان میرے خط کا جواب لایا جس میں گورنر نے ہمیں ایک قسم کی اجازت دی تھی ۔
وزیرستان کے آزاد قبائل کی طرف فردِ واحد کا ایک وفد میرزا تاج محمد خاموش کو بیھجا وہ وزیرستان پہنچا اور حاجی میرزا لی خان عُرف فقیر ایپی صاحب سے ملاقات کی اور میرا بھائی چارے کا پیغام اُن تک پہنچایا لیکن وزیرقوم کے ساتھ بات نہیں ہوئی کیونکہ فقیرایپی صاحب نے اُسے کہا کہ یہاں آپ کو گھومنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس قوم کی سوچ بنی ہوئی ہیں اور جو میں کہتا ہوں وہی کرتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ میری زندگی اور جدوجہد ۔۔۔۔۔۔۔۔
Bacha Khan Letter To NWFP Governor George Cunningham.
Thank you for your post. This is excellent information. It is amazing and wonderful to visit your site
ReplyDeleteRent a Car Islamabad with Driver