What Happened To Imran Khan In PM House Islamabad On 9th April
When Imran Khan Denotified General Bajwa
جو کچھ کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوا بحیثیت جمہوریت پسند مجھے اس پر افسوس ہے، عمران خان کے ساتھ ہمدردی ہے۔۔ اگر یہ یہ سب عام حالات میں ہوا ہوتا تو میرے جیسے ہزاروں عمران خان کے حامی ہوتے، عمران خان 27 مارچ کو بتا دیتے کہ اصل مسئلہ سازش نہیں 'تعیناتی' ہے تب بھی حالات مختلف ہوتے،
لیکن انھوں نے خود جمہوری راستہ نہ چنا اور ایک آئینی بحران کے بعد دوسرے آئینی بحران میں جانے کا منصوبہ بنایا، سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ میں عدم اعتماد کے حوالے سے رولنگ مسترد ہونے کے باوجود دوسری رولنگ کی منصوبہ بندی کی اور ایک خفیہ سفارتی مراسلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے مینڈیٹ کھو جانے کے باوجود ڈی کلاسیفائیڈ کرکے ملکی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا جو کم از کم وزیراعظم اور کابینہ جیسے اہم فورم کو زیب نہیں دیتا تھا۔ دفتر خارجہ کے اندر اس اقدام پر بغاوت ہوئی اور کل شام اپنا اقتدار بچانے کے لیے آرمی چیف کی برطرفی کی کوشش بھی کی اور اپنے من پسند بندے کو بلاوا بھی بھیجا لیکن تب تک گیم الٹ چکی تھی۔ میرے خیال میں عمران خان نے اپنے کارڈ کھیلنے میں تاخیر کی اور اصل کارڈ سینے سے لگا کر جوکر پھینکتے رہے اور بازی ہار گئے۔
عمران خان کی تمام تر غلطیوں کے باوجود میں کسی بھی مقتدر شخصیت کی جانب سے منتخب وزیراعظم کو محصور کرنے کے خلاف ہوں اور رہوں گا۔ عمران خان کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی جنگ کھل کر لڑنے کا حق حاصل تھا ہے اور ہونا چاہیے۔ میری ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ اب بھی اگر وہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کل ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتماد میں لیتے ہیں اور حقائق سے آگاہ کرتے ہیں تو ہمیں کسی مقتدر ادارے کے بجائے ان کا ساتھ دینا چاہیے لیکن اگر وہ روایتی غداری اور مذہب کارڈ ہی کھیلتے رہیں گے تو ایک بار پھر غلطی کریں گے۔
دوسری طرف مسند اقتدار پر بیٹھنے والے نئے نویلے حکمرانوں کو بھی عمران خان کے ساتھ ہونے والے سلوک سے یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ اگر آپ 'ان' کے بل بوتے پر آئیں گے تو تابعداری بھی کرنا ہوگی۔ آزاد فیصلے لینے کے لیے عوام پر انحصار کرنا ہوگا اور عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنا ہوگا۔
جرنلسٹ بشیر چوہدری
What Happened To Imran Khan In PM House Islamabad On 9th April 2022. How Imran Khan Was Managed By General Qamar Bajwa To Oust him From PM House.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.