Abdul Wali Khan University Timergara Upgraded To University Of Dir
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے تیمرگرہ کیمپس کو یونیورسٹی اف دیر بنانے پر مبارک باد ۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی اف دیر کو ایک سال تنخواہیں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان دے گی ۔
اس سے پہلے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے چارسدہ ، چترال ، صوابی اور بونیر کے کیمپسز بھی علیحدہ یونیورسٹیز بن چکے ہیں ۔
ایک امریکی کہاوت ہے کہ جو ایک دن کی فکر کرےگا وہ لنگر خانہ بنائے گا جو چھ مہینے کی فکر کرے گا وہ گندم بوئے گا ۔ جو دس سال کی فکر کرے گا وہ درخت لگائے گا اور جو سو سال کی فکر کرے گا وہ یونیورسٹی بنائے گا ۔
By Dr. Sohail Khan, Bacha Khan Markaz Peshawar.
Chief Minister Mehmood Khan Mega Projects For Dir Lower. 18 May 2022.
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا دورہ لوئر دیر، مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح۔
وزیر اعلی نے منڈا گرڈ اسٹیشن جندول , لال قلعہ میں گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
ان منصوبوں کی تکمیل پر بالترتیب 67 کرور
اور 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
وزیر اعلی نے دیر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔
وزیر اعلی نے دریائے پنجکوڑہ پر آر سی سی پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
منصوبے کی تکمیل پر 41 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وزیر اعلی نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی دیر کیمپس کا افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمر گرہ کی اپگریڈیشن کا افتتاح کیا ۔
منصوبے پر ایک ارب 64 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
وزیر اعلی نے گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم خال کا افتتاح کیا ۔
منصوبہ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے بلامبٹ کینال کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح کیا۔
منصوبہ 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے بلامبٹ میں سپورٹس ایرینا اور جمنازیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
منصوبہ ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
شہید چوک تیمر گرہ فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
منصوبے کی تکمیلپر 1.1 ارب روپے لاگت ائے گی۔
وزیر اعلی نے میاں کلے تا کمبٹ بائی پاس روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
منصوبہ 67 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلی نے تالاش بائی پاس روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
منصوبہ 68 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلی سپورٹس کمپلیکس تیمر گرہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
منصوبے کی تکمیل پر تقریباًایک ارب روپے لاگت آئے گی۔
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.