Ambella Buner. History Of Ambela, The Gateway Of Buner. Jang Malakand
By Yousaf Inqilabi.
Pashtuns Resistance War Against British In Ambela Buner Malakand.
ضلع بونیر کا گیٹ وے امبیلا ایک تاریخی مقام ہے، جہاں 1860 کی دہائی میں ہندوستان کے بڑے جنگوں میں ایک جنگ لڑی گئی۔ ایک طرف اس وقت کا سپرپاور انگریز استعمار ایک منظم فوج اور جدید جنگی سازو سامان سے لیس تھا جبکہ دوسری طرف بونیر اور ملحقہ علاقوں کے عوام تھے جن کے پاس نہ کوئی رسمی تعلیم تھی اور نہ ملٹری ٹریننگ، اور اسلحہ بھی بہت کمزور اور ابتدائی قسم کا تھا۔ انگریز فوج کی قیادت ان کے مشہور جنرل چیمبرلین کررہے تھے، دس ہزار فوج کی قیادت کرنے والے جنرل چیمبرلین خود چل کر یہاں آئے اور شدید زخمی حالت میں انہیں اسٹریچر پر لے جایاگیا۔ اس جنگ کے بارے میں انگریز خود اپنی کتابوں میں لکھتے ہیں کہ اگر ہم شکست تسلیم کرکے مذاکرات اور معاہدے کے ذریعے اس جنگ کا خاتمہ نہ کرتے تو لاہور کے گورنر ہاؤس تک پختونوں کو روکنے والا کوئی نہیں تھا
امبیلا کے مقام پر ایگل نیسٹ یا قتل گڑھ آج بھی اس جنگ کی تاریخ کا ایک تابناک یادگار ہے جہاں سے جنگ کے دوران انگریز فوج کے قیدیوں کو پہاڑ سے نیچھے پھینکا گیا۔ اس جنگ میں کوئی جنگی قیدی نہیں تھا۔ اس جنگ کی قیادت بونیر کے عوام نے کی، ہمارے آباؤ و اجداد اس جنگ کا حصہ رہے جبکہ سوات، صوابی، باجوڑ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام نے اس جنگ میں اپنی شجاعت کا لوہا منوا یا
Ambella Buner. History Of Ambela, The Gateway Of Buner. Jang Malakand
By Yousaf Inqilabi.
Thanks for Sharing kind information about our Beautiful District Buner and about Bravest People of Buner .
ReplyDelete