Skip to main content

Open Letter To General Qamar Javed Bajwa By Naddia Athar. Urdu Letter

Open Letter To General Qamar Javed Bajwa By Naddia Athar. Urdu Letter

‏باجوہ صاحب! اگر آپ کو یاد نہ ہو تو میں آپ کو یاد کروا دوں کہ آپ نے ایک ڈاکٹرائن سوچی تھی، پھر اسے چند من پسند صحافیوں کے سامنے بیان کیا تھا اور پھر سہیل وڑائچ نے اس ڈاکٹرائن کو قلم بند کر کے ہم تک پہنچایا تھا۔

اس کے بعد اپنی ڈاکٹرائن کی کامیابی کے لیے آپ نے

 2018

 کے الیکشن میں ‏دشمن کو ووٹ کی پرچی سے شکست دی تھی اور الیکشن کے اگلے دن اپنی کامیابی پر وتعز من تشاء وتذل من تشاء کی ٹوئیٹ کروائی تھی۔

پھر سیم پیج کی اصطلاح بھی ہم نے سنی اور آپ گج وج کے اپنی سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ کھڑے رہے۔

انوکھے لاڈلے کو ہر طرح کی سہولت، مدد اور سہارا دیا گیا۔

انوکھے   ‏کی فرمائش پر مخالفین کو بےبنیاد مقدمات میں جیل میں ڈال کر گلیاں سُنجیاں کی گئیں۔

میڈیا پر مثبت رپورٹنگ ہوئی۔ آپ ایکسٹینشن لے کر لاڈلے کے سر پر سلامت رہے۔

پارلیمنٹ میں کی جانے والی ہر قانون سازی میں سہولت کے لیے کسی کرنل شفیق کو تعینات کر رکھا تھا۔

ویسے بھی فون کالز اور ڈرانے  ‏دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔

واقعات اور بھی ہیں اور یہ سب اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

یاد کرانے کی وجہ صرف اتنی ہے کہ جب اتنی مدد، سہولت، ساتھ اور سہارا دیا ہوا تھا تو پھر ایک دم سے آپ کا نیوٹرل ہونا آپ کی انگلی پکڑ کر چلنے والا کیسے برداشت کر سکتا تھا؟

اس کی نالائقی، نااہلی '‏اور ناکامی اپنی جگہ لیکن آپ خود کو بری الذمہ کر کے نیوٹرل کیسے ہو سکتے ہیں؟

بہتر ہوتا کہ جس دیدہ دلیری سے آپ نے اختیارات اور آئین سے تجاوز کرتے ہوئے اپنے لاڈلے کو سپورٹ کیا اسی دیدہ دلیری، جرآت اور بہادری سے اس کی وجہ سے ہونے والی ناکامیوں کو بھی اپناتے اور عوام میں آ کر  ‏اپنی اور اپنے لاڈلے کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملکی صورتحال واضح کرتے اور اب جنہوں نے ملک کی معاشی صورتحال سنبھالنے کی ذمہ داری لی ہے ان کی پوزیشن کلئیر کرتے ہوئے بتاتے کہ جو تباہی آپ کا لاڈلا پھیر کر گیا ہے اسے دور کرنا اور اس سے چھٹکارا پانا اتنا آسان نہیں ہے۔

باجوہ صاحب!  ‏امید ہے کہ ایک ذمہ دار پوسٹ پر ہوتے ہوئے، ملک کا ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناتے اور حب الوطنی کا تقاضا نبھاتے ہوئے آپ عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

آپ کا نیوٹرل ہونا سر آنکھوں پر لیکن اپنی غلطیوں کو own کر کے نیوٹرل ہوں۔

تاکہ ملک میں جو غیر یقینی صورتحال ہے وہ ختم ہو سکے اور   ‏یوتھیوں اور ان کی شرپسند قیادت کو سہولت سے کنٹرول کیا جا سکے،

شکریہ


Naddia Athar Lettet To COAS General Qamar Javed Bajwa About Failure Of Imran Khan PTI. Military Establishment Support To Imran Khan In Election 2018 And Govt For About Four Years. Role Of General Bajawa To Make Imran Khan PM Explained In Urdu. Pashto Times, Urdu Blogs.




Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...