Skip to main content

Palai, Palay Khan Khosti, Pashtun Hero Folklore From Zhob Baluchistan.

Palai, Palay Khan Khosti, Pashtun Hero Folklore From Zhob Baluchistan.

By Hazrat Yousaf Inqilabi.



ابتدا کرتے ہیں ایک عظیم ہستی کے نام سے جنہیں تاریخ پالے خان کے نام سے جانتی ہے۔

پالے خان خوستی انگریز استمعار کے خلاف نہ صرف لڑے بلکہ فتح یاب بھی ہوئے۔پالے خان 1888 میں موجودہ ضلع ژوب میں پیدا ہوے ۔انگریز نے جب فورٹ سنڈیمین میں قدم جماے اور اپنے قانون کو نافذ کرنا چاہا تو پالے خان نےاسکےنفاز کے خلاف مسلح جدوجہد کا آغاز کیا۔

کوہ سلیمان چونکہ ہمیشہ سے بہادروں کو پناہ دیتا آیا ہے سو وہی پہاڑ اور وہی پہاڑ کے رہنے والوں کی گوریلا کاروائیاں۔

بالاچ گورگیج جسے کوہ سلیمان میں گوریلا جنگ کا موجد مانا جاتا ہے سوعظیم پالے خان نے وہی طریقہ اپنایا اور انگریز استمعار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔اس دوران پالے خان نے نہ صرف اپنے قبیلے بلکہ کاکڑ اور شیرانی قبائیل کو بھی اپنا ہمنوا بنا لیا۔وہ انگریز جو “تقسیم کرو اور راج کرو”کی پالیسی کو اپنی حکومت کا راز جانتا تھاپالے خان نے اسکو اپنے قبائیلی اتحاد سے شدید نقصان پہنچایا۔

عظیم تر پالے خان خوستی کا انتقال 1951 میں بمقام ژوب ہوا اور یوں ایک آزاد انسان اپنے وطن کو آزاد کروانے کے بعد ایک آزاد انسان کی حیثیت سے ایک آزاد وطن میں فوت ہوا اور اسکی قبر ایک آزاد وطن میں بنی۔

پالے خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سنٹرنے 13 اقساط پہ مبنی ایک سیریل بنای جو انتہای کامیاب رہی۔اس میں پالے خان کا کردار جمال شاہ نے نھبایا۔

بولی ووڈ نے بھی اس عظیم ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے ایک فلم بنای۔

یہ فلم 1986 میں ریلیز ہوی اور اس میں پالے خان کا کردار جیکی شیروف نے نھبایا۔

پالے خان خوستی کی جہد انگریزی قانون کے بجاے اپنے رواج کے نفاز کے لیے تھی اور وہ اس میں کامیاب ٹہرے۔

پشتو فوک سے یہ ٹپہ ملاحظہ ہو!

رالئی پالے خان اورسرہ پشتانہ ورونہ دی۔

آگیا پالے خان  اپنے جری پشتون بھائیوں کی ساتھ

گردہ امن غواری پہ زڑگی ارمانونہ دی

سارے امن چاہتے ہیں یہی سب کے دل کا ارمان ہے

اور خاتون کی جانب سے ایک بہادر کے لیے اظہار عقیدت و محبت دیکھئیے

کہ پالے  خوستی راضی

کہ جب پالے خوستی آے گا

زا بہ تار وارکم دا پیکی

تو میں اسے اپنی لٹ بطور نذر پیش کروں گی

ہماری زرخیز مٹی میں کتنے ہی پالے خان دفن ہیں۔

آئیے ہم ان سے آشنا ہوں۔ترکوں کو ارطغرل اور ہمیں ہمارا پالے مبارک۔

پالے زندہ آباد

پالے کی گل زمیں زندہ آباد

خان پالے خان خوستی کے مورچے،گھر اور پناہ گاہ آج بھی مکمل  محفوظ ہے۔یہ وہ مقامیت ہے جن سے ہمارے کرم فرما ہمیشہ ناراض و بیزار چلے آے ہیں مگر مقامی لوگ ہمیشہ اپنی ایسی یادگاروں کی حفاظت کرتے چلے آے ہیں اور کرتے رہیں گے۔


ضرورت صرف مقامیت کے فروغ کی ہے۔

ٹپہ ملاحظہ ہو


دا سڑک نالی پہ سرے

دلتا خیرات کڑے پالے


ترجمہ:

پالے خان کے جنگی وار کے بعد کسی نے راستے کو خون سے سرخ دیکھا تو کہا

یہ جو راستہ لہولہان ہے

یہ پالے کی خیرات(اسکی جہد)کی یادگار ہے

پشتو میں ایک نعرہ اور مثال

“ہر سڑئیے!

پالے نہ وی۔”

یعنی ہر کوی پالے نہیں ہوتا،یا پالے بننے کےلیے خاص بننا پڑتا ہے۔


اب نہ تو ہمارے پی ٹی وی کے وسائل کا کوی مقابلہ بنتا ہے ترکی والوں کی پروڈکشن سے اور نہ اتنا وسیع میڈیم ملا کھبی ہمارے اس ادارے کو۔مگر آپ اس پانچ منٹ کے کلپ کو دیکھ کر دل پر ہاتھ رکھ کے بتائیے گا کہ کسی بھی حوالے سے کیا یہ پروڈکشن کم ہے “ڈرامہ”ارطغرل سے؟

وجوہات وہی کہ یہ ہماری اپنی کہانی ہے،نام ہمارے اپنے ہیں،جغرافیہ ہمارا اپنا ہے اور ہیرو یعنی پالے ہمارا اپنا ہے۔

درسرا کلپ پشتون دوستوں کے لیے ہے۔یہ گانا شاعر درویش کاکڑ کا لکھا ہوا ہے اور تلاش بسیار کے باوجود بھی اس کے گائیک کا پتہ نہیں چل سکا ہمیں۔اس میں خان پالے خان خوستی کی مدح بیان کی گئ ہے۔


Palai, Palay Khan Khosti, Pashtun Hero Folklore From Zhob Baluchistan. Revolutionary Pashtun Hero Palay Khan Khoosti From.Zhob South Pashtunkhwa. Pashtun Heros, Khpal Attalan Opejanai. Pashto Times Pashto History Blogs.

Comments

Popular posts from this blog

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text.

New Pashto Poetry Lines And Lyrics. Pashto Tappay In Written Text. Pashto Poetry Two Lines. Pashto Tappay In Text. ‏د خوېندو لوڼو سوداګره کږه شمله چې په سر ږدې خندا راځينه ټپه# که د پیزوان خاطر دې نه وے تابه زما د غاښو زور لیدلې وونه #ټپه ‏ستا یارانۍ ته مۍ زړه کیږۍ په څه خبره به اشنا درسره شمه خلک پېزوان خونړی بولي تا په نتکۍ د کلا برج ونړونه  Pashto New Tapay On Images 2022. Pashto Tappay In Text. Eid Mubarak Pashto Tapay. Pashto Eid Poetry. اختر ته ځکه خوشالیګم چی مسافر جانان می کلی ته راځینه Eid Mubarak In Pashto Tapa. Folk Songs Akhtar. اختر پرون وو پرون تیر شو تا تر څنګلو پوري نن سره کړل لاسونه Akhtar Janan Aw Pukhto Tapay. Eid Mubarak Poetry Pashto. خلکو اختر کښی غاړی ورکړی زه بی جانانه ګوټ کښی ناست ژړا کوومه خپل د راتلو لوظ دې ياد دے؟ سبا اختر دے انتظار به دې کومه Eid Mubarak In Pashto Language. Akhtar Di Mubarak Sha. اختر دی مبارک شه مورې څلور کمڅۍ مې وکړه دوه مې د خيال او دوه د کچ اختر ټالونه په ما دې ورځ د لوی اختر کړه چې دې په سترګو راله کېښودل لاسونه يوه روژه بله غرمه د...

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings

Zama Zargiya Meaning In Urdu. Pashto Words Meanings. Learn Pashto Words and Meanings. Info Different Contextual Uses Of Pashto Phrase Zama Zargiya or Zama Zargia. Pashto Language Words Internet Is Searched For Pashto Words Meaning Daily as People Speaking Languages Other Than Pashto Want To Learn Some Basic and Most Used Phrases. Search For Pashto Phrase " Zama Zargiya " Increased By 1150 % Today. Zama Zargiya Meaning In Urdu.  میرا جگر یا میرے دل کا ٹکڑا میرا جگر،  میرا محبوب یا میرے محبوب The Phrase Simply Means My Darling Or Sweetheart In English. Pashto. Zama Zargiya زما زړګیه English. Darling Or My Darling Or My Dear Or My Sweetheart. In Urdu Zama Zargiya Means " Meray Aziz " Meray Mehboob" Or Meray Humnasheen. Best Phrase For Zama Zargiya In Urdu. Meray Jigaar Or Jiggar Pashto Word Zama Means Mera Or Meray.  Pashto Word Zargay Means Dil Or Jigar.  Pashto Language Words زما زړګیه میرے محبوب میرے ہم نشین میرے جگر کا ٹکڑا "Zama Zargia Endearment Urdu...

Understanding the UAE Visa Ban: Reasons and Implications

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزا پابندی کے بارے میں تفصیلی خبر اور وجوہات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ ان سرگرمیوں کو قرار دیا گیا ہے جن سے یو اے ای کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ یہ پابندی نافذ العمل ہے اور یہ تمام پاکستانی شہریوں پر لاگو ہوتی ہے، چاہے وہ کسی بھی مقصد کے لیے سفر کر رہے ہوں۔ یو اے ای حکومت نے پابندی پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکومت کو درج ذیل سرگرمیوں پر تشویش ہے: یو اے ای حکومت کے خلاف مظاہرے کرنا سوشل میڈیا پر یو اے ای حکومت پر تنقید کرنا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا یو اے ای حکومت نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تعداد دیگر قومیتوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یو اے ای کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ ان کے پاس درست ویزا نہ ہو۔ سفارتخانہ یو اے ای حکومت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنے اور پابندی ہٹانے کے...