Skip to main content

Takkar Massacre. 28 May 1930, Takkar Massacre In Urdu. History

Takkar Massacre. 28 May 1930, Takkar Massacre In Urdu. History

تہ راته اوایه چی څه په کربلا کې شوي

ما په ټکر اٶ په بابړه تبصره راواړي

سانحہ ٹکر

26/27 مئی 1930

ڈسٹرکٹ مردان کا موضہ ٹکر اپنے علاقے میں خدائی خدمت گا ر تحریک کا صدر مقام تھا 26 مئی 1930 کو اس گاؤں کے چند سرکردہ خدائی خدمت گاروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے پولیس جب ان لوگوں کو گرفتار کر کے 

Mardan 

مردان لے جانے لگی تو ان کے ساتھ گاؤں کے لوگ بھی ایک جلوس کے شکل میں روانہ ہوئے چند میل آگے گوجر گھڑی کے مقام پر پولیس نے راستہ بند کر رکھا تھا جلوس رک گیا پولیس نے انہیں منتشر ہونے کا حکم دیا لیکن لوگ اپنے جگہ کھڑے رہے موقع پر موجود انگریز افسروں نے جن میں ایک پولیس افسر مرفی اور دوسرا  اسسٹنٹ کمشنر  تھا نے لاٹھی چارج کا حکم دیا پولیس نے بڑی بے دردی سے لوگوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا پولیس افسر مرفی نے جوش میں آکر خود بھی لاٹھی چارج میں حصہ لیا اور دور تک ہجوم میں گھس گئے ہجوم میں سے کسی نے پستول سے فائر کرکے اسے مار دیا یہ دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر نے مردان سے فوج منگوائی لیکن علاقے میں تاریکی پھیل گئی طوفان گزرنے جانے کے بعد جب روشنی 


ہوئی تو موقع پر فوج کے سپاہیوں اور افسراں کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں تھا 


مذکورہ واقعہ کے تیسرے روز 28 مئی 1930 کو فوج نے ٹکر گاؤں کا محاصرہ کیا پولیس نے گھروں میں گھس کر تلاشی لینا شروع کر دی گھروں سے نقد رقم اور زیورات قبضے میں لینے کے بعد ہر گھر میں موجود گھریلو سامان وغیرہ توڑ ڈالے حتی کہ پینے کے پانی کے مٹکے تک توڑ ڈالے آٹے اور غلے پر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے بےکار کر دیا تمام گھروں کے کپڑے گدے رضائی اور تکئے وغیرہ ایک میدان میں جمع کر دیئے گئے اور آگ لگا دی گئی ملک معظم خان اور شمروز خان کے حجروں کو بھی آگ لگا دی گئی


 قریبی دیہات سے آئے ہوئے لوگوں نے جب گاؤں سے آگ کے بھڑکتے ہوئے شعلے دیکھے تو انہوں نے فوج پر حملہ کر دیا فوجیوں نے جو جدید اسلحہ سے لیس تھا براہ راست لوگوں کو نشانہ بناکر لاتعداد لوگوں کو بھون ڈالا پورے علاقے میں ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی گئی گاؤں میں ایک پولیس چوکی قائم کر دی گئی اور کئی دنوں تک لوگوں کو پکڑ کر زبردستی بیگار پر لے جایا گیا اور لاتعداد خدائی خدمت گاروں کو جیل بھیج دیا گیا۔

سوچ بدلی گی سماج بدلے گا اور انور پاشا لکھتا رہے گا مگر کوئی یقین نہیں کرے گا۔

Anwar Pasha


Tags For Takkar Mardan Massacre 28 May 1930.


Takkar Massacre. 28 May 1930, Takkar Massacre In Urdu. History. ٹکر واقعہ . Takkar, History Of Takkar Mardan In Urdu. Pa Takkar Jang De, Pashto Folk Song Pa Takkar Jang Day, Golai Waregi by Sardar Ali Takar. History Of Takkar Mardan.

سال انیس سو اٹاویس اور ٹکر مردان واقعہ


Babara Waqia, 12 August 1948 Babarra Charsada Massacre. Da Babari Waqia. 12 August History

What Happened In Babarra Charsada.

Downplayed Massacres by Waseem Altaf. History Of Babarra Massacre 1948. 

Babarra Massacre on 12 August 1948. Read History NWFP. Da Pukhtano Karbala. 

Pukhtun Tareekh. Babara Charsada History.


Comments