Why Overseas Pakistani Should Not Be Given Right Of Vote In Pakistan?
By Uzair Salar.
مجھے پاکستان ووٹ ڈالنے کا حق نہیں چاہئیے:
گذشتہ 24 سال سے نیو یارک مقیم ہوں، پاکستان سےتعلق صرف اتنا رہ گیا کہ والدہ کو ملنا ہوتا ہے ساتھ میں کسی کی تعزیت ہو جاتی ہے، ہمیشہ جنوری فروری میں ایک ماہ کے لئے جاتا ہوں وہ بھی دو تین یا چار سالوں میں ایک بار کیونکہ مارچ کے بعد کی گرمی برداشت نہیں کر سکتا،ٹھنڈے ٹھنڈے موسم میں امریکا واپس آنے کی کوشش کرتا ہوں، نومبر دسمبر میں کرسمس اور نیو ائیر کا سیزن لگانا ہوتا ہے تو اور کوئی مہینہ فیزیبل نہیں رہتا، پاکستان ڈالربھی صرف ماں کے خرچ کیلئے بھیجتا ہوں، اس رقم سے ملک کا کوئی تعلق نہیں، اگر میری ماں پاکستان کی بجائے کسی اور ملک رہ رہی ہوتی تو ڈالر بھی اسی ملک بھیجتا، بچوں کو پنجابی بولنا اور اردو لکھنا پڑھنا نہیں آتی، جب رسمی سا تعلق رہ گیاہے تو ووٹ ڈال کر کیا کروں گا؟ لہذا مجھے ووٹ کا حق نہیں چاہئیے۔
جن کا مستقبل پاکستان ہے وہ ڈالیں ووٹ۔
ویسے سچ بتاؤں تو مجھے امریکا سے محبت ہے یہ میرے بچوں کا دیس ہے، ہاں مجھے پاکستان سے بھی بہت پیار ہے لیکن اگر مجھے دوہری شہریت چھوڑنا پڑے تو میں امریکی شہریت رکھنے کے علاوہ کچھ سوچ بھی نہیں سکتا، میرے لیے پاکستان کی اہمیت صرف اتنی ہے جتنی میرے والدین کے لیے ہندوستان کی تھی اور میرے بچوں کیلیے پاکستان کی اہمیت اتنی ہی ہوگی جتنی میرے لیے ہندوستان کی ہے، سچ ہے کہ انسان ہمیشہ اپنی منزل کی جانب قدم رکھتا ہے اپنے سائے کے پیچھے کبھی نہیں دوڑتا۔
منجانب: ایک اوور سیز پاکستانی
#امپورٹڈ_ووٹر_نامنظور
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.