Cricket In United States Of America. History Of Cricket In USA. Mubashir Zaidi
امریکا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے نہ صرف دنیا کا پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا بلکہ اس کی میزبانی بھی کی۔ امریکا اور کینیڈا کے درمیان وہ میچ 1844 میں نیویارک کے سینٹ جارجز کرکٹ کلب گراونڈ پر ہوا تھا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس کے 32 سال بعد کھیلا گیا تھا۔
شاید بہت سے لوگ یہ جان کر حیران ہوں کہ ایک زمانے میں کرکٹ ہی امریکا کا قومی کھیل ہوتا تھا۔ لیکن جب انگریز شکست کھاکر نکلے تو کرکٹ بھی غیر مقبول ہوتی گئی۔ بہرحال ملک کے مختلف حصوں میں کرکٹ کلب قائم رہے اور سابق دارالحکومت فلاڈیلفیا میں درجنوں فرسٹ کلاس میچز کھیلے گئے۔
انگلینڈ میں کرکٹ کے بہت دیوانے موجود ہیں جو اسکور کارڈز، ریکارڈز، پرانے اخبار اور رسالے اور بہت کچھ ڈھونڈ ڈھونڈ کر سنبھالتے ہیں۔ لیکن میں جو اخبار کھوج کر لایا ہوں، وہ انگلینڈ کے کرکٹ ماہرین نے بھی نہیں دیکھا ہوگا۔ شمالی امریکا میں کسی بھی کرکٹ میچ کی پہلی خبر نیویارک گزٹ میں چھپی تھی۔ یہ 6 مئی 1751 کا وہ شمارہ ہے جس میں یکم مئی کو نیویارک اور لندن کی ٹیموں کے درمیان میچ کی رپورٹ شامل ہے۔
آپ یہ رپورٹ صفحہ 2 کے بالکل آخر میں دیکھ سکتے ہیں۔ مکمل اسکورڈ کارڈ نہیں ہے بلکہ ٹیم کے مجموعی اسکورز دیے گئے ہیں۔ مزے کی بات ہے کہ لندن والے نیویارک والوں سے شکست کھاگئے تھے۔
اخبار دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اس دور کے ٹائپ رائٹر میں ایس ہوتا نہیں تھا یا چھپتا نہیں تھا۔ ایس کے بجائے ہر جگہ ایف لکھا گیا ہے۔ میں انگریزی رپورٹ نقل کرکے نیچے درج کررہا ہوں۔
New York, May 6.
Last Monday Afternoon, a Match at Cricket was played on our Common for a considerable Wager, by Eleven Londoners, against eleven New Yorkers.
The Game was played according to the London Method, and those who got most Notches in two Hands, to be the Winners. The New Yorkers went in first, and got 81.
Then the Londoners went in, and got but 43. Then the New Yorkers went in again, and got 86. And the Londoners finished the Game with getting only 37 more.
Comments
Post a Comment
Thanks for visiting Pashto Times. Hope you visit us again and share our articles on social media with your friends.